اخاہ ! مریم افتخار تشریف لائی ہیں ! بیٹا آپ کیسے ہیں ؟ کہاں غائب ہیں اتنے دنوں سے ؟! بہت عرصہ ہوا آپ کی طرف سے کوئی تحریر نظر نہیں آئی ۔ کیا لکھنا لکھانا بالکل ہی چھوڑ دیا ؟! یقیناً بہت مصروف ہوں گی ۔ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اس بزمِ شعر میں قدم رکھا ۔ اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے ، شاد و آباد رکھے اور دین و دنیا کی تمام نعمتیں بے زوال عطا فرمائے ! آمین۔
نوازش! بہت شکریہ امان بھائی ! آپ کا حسنِ نظر ہے! اللہ سلامت رکھے آپ کو !
بہت بہت شکریہ فرحان بھائی ! بہت ممنون ہوں ! اللہ آپ کو آباد رکھے!
اور آپ کے اس مراسلے کی ہمیں جتنی خوشی ہوئی ہے وہ بیان سے باہر ہے (ویسے کل سے آپ کی خطاطی دیکھ کر جس قدر خوشی ابھی تک ہو رہی ہے وہ الگ بات ہے
اور آپ کے اشعار پڑھ کر تو ہمیشہ ہی ہوتی ہے۔ اٹس اے روٹین ناؤ!) اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں میں ہمیشہ خوش و خرم اور پر سکون رکھے !!!! میرا یہی خیال تھا کہ آپ یقینا پڑھائی وغیرہ کے سلسلے میں مصروف ہیں ۔ بہت اچھی بات ہے ۔ یہ لکھنا لکھانا وغیرہ تو ایک مشغلہ ہی ہے ۔ اصل ترجیحات تو تعلیم اور کام ہی کی ہیں ۔ اللہ تعالٰی آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور آپکا تحقیقی مقالہ بحسن و خوبی انجام کو پہنچے اور کامیابی سےہمکنار ہو ۔ ان شاء اللہ اردو محفل کی کمیونٹی میں جلد ہی ایک اور ڈاکٹر کا اضافہ ہونے ولا ہے ۔
بہت بہت شکریہ لاریب ! بہت خوشی ہے کہ آپ کو اشعار پسند آئے ۔ بہت ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کا ذوق سلامت رکھے ۔ اللہ آپ کو شاد آباد رکھے بیٹا ۔
نوازش ، بہت شکریہ ! ممنون ہوں بھائی !
خوبصووووووووورت ترین۔
بہت بہت شکریہ ! بہت خوشی ہے کہ آپ کو اشعار پسند آئے ! اللہ ذوق سلامت رکھے!
آداب ! نوازش سعید سعدی صاحب ! ممنون ہوں ۔
ظہیر بھیا! بہت اعلیٰ! یہ اشعار بہت پسند آئے اور ان میں کہیں کہیں افتخار عارف کے شعری اسلوب کی جھلک بھی دکھائی دی۔ ہم تو آپ سے یوں بھی متاثر تھے۔ اس غزل کے بعد اور زیادہ شدت سے ہو گئے۔ زبردست!
نوازش ! بہت شکریہ فرقان بھائی !