لگ رہا ہے کہ آپ کو پسند نہیں آیا ۔ اجازت دے کر پھنس گئے ہیں ۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر معان نہیں کہیں گے قلم کا سانس ہی پھلالیں گے ۔
لگ رہا ہے کہ آپ کو پسند نہیں آیا ۔ اجازت دے کر پھنس گئے ہیں ۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر معان نہیں کہیں گے قلم کا سانس ہی پھلالیں گے ۔
اپنے موٹاپے کے اسباب اس لڑی میں نہ گِنوائیں تابش بھائی
ہمارے لیے تو آپ کی صورت میں طبیب کی سہولت میسر ہے، آپ کا کیا بنے گا۔
تابش بھائی گڑ کھائے زمانہ ہوگیا ۔ بس نام دیکھ کر دل للچاگیا تھا ۔ اب آپ نے نہیں دینا ہے تو ٹھیک ہے ہم چقندر پر ہی گزارا کرلیں گے ۔
امریکا میں گڑ نہیں ملتا؟
بھائی ایسی کوئی بات نہیں آپ کی پسند اچھی لگی۔آپ مجھے معان کے نام سے لکھ سکتے ہیں۔
ظہیراحمدظہیر بھائی گڑ پسند ہو تو بندہ حاضر ہے.
یہاں میکسیکو سے بنی ہوئی گڑ نما کوئی چیز ملتی ہے ۔ شکل دیکھنے کے بعد خریدنے کو دل نہیں کرتا اس لئے کبھی چکھا نہیں ۔ کہاں وہ ہاتھ سے بنائے ہوئے ہمارے دیسی گڑ کےڈلے اور ان میں میوہ جات کی مہک اور کہاں یہ سڈول سا ٹھوس شکر کا قلفی نما میکسیکن کون۔
میوے والا وقت تو گزر گیا ہمارے ہاں پچھلے مہینے فی الحال تو سادہ گڑ دستیاب ہے. مکالمہ میں پتہ بھیج دیں. ٹی سی ایس کے ذریعے بھیجتا ہوں.
میں اپنی صرف و نحو کی تمام معلومات صرف کرنے کے باوجود اس جملے سے جوہرِ مقصود یعنی گڑ کشید نہیں کرسکا ۔ ’’بھائی گڑ پسند ہو تو بندہ حاضر ہے ۔‘‘ تابش بھائی یا برادرم عبید انصاری براہِ مہربانی اس جملے کی تحلیل صرفی و نحوی فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں ۔
یہ آفر صرف ظہیر بھائی کے لیے ہے؟
یعنی میں حاضر ہوں گڑ بھیجنے کے لئیے
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ کا ریٹرن ٹکٹ بھیجیں، بندہ خود گُڑ لے کر حاضر ہو گا۔
نہیں جناب اگر آپ کو پسند ہے گڑ تو دو دن کے اندر اندر گڑ آپ کے گھر پہنچ چکا ہوگا. بذریعہ ڈاک
علماء صرف فرماتے ہیں کہ اس جملے میں جناب "اے خان" کو ان کی شیرینی کی بناء پر "گڑ" سے تشبیہ دی گئی ہے۔
یہ تو بہت اچھا ہے.
جگ جگ جیو عبداللہ ! مالک تمہارے دل کو دولتِ صدق و خلوص سے مالا مال رکھے ۔ اور غنائے عثمان عطا فرمائے ۔ بہت بہت بہت بہت شکریہ ۔ گڑ کی خواہش اب اتنی بھی شدید نہیں کہ آپ کو اتنی زحمت دوں ۔ ان شاء اللہ عنقریب پاکستان آنا ہوا تو یہ شوق بھی پورا ہوجائے گا ۔ اللہ آ پکو خوش رکھے اور آپ کے رزق میں برکت اور فراخی عطا فرمائے ۔ آمین۔ آپ اپنے قد سے بڑے انسان ہیں !
واہ۔ لاجواب غزل۔