دوسرے شعر میں درمیاں میں کے بجائے درمیاں ہونا چاہیے تھا۔ جیسے اس شعر میں دیکھیں:
محبت تیرا میرا مسئلہ ہے
زمانہ درمیاں کیوں آگیا ہے
آصف! اس سلسلہ میں آپ کی رائے درست نہیں ہے
یگانہ کا شعر ہے،
آنکھ نیچی ہوئی، ارے یہ کیا؟
کیوں غرض درمیان میں آئی!
رضی اختر شوق کا شعر ہے
زمین پر جو نہیں تھا تو آسمان میں تھا
کوئی تو اپنی محبت کے درمیان میں تھا
جمال احسانی کا شعر ہے
(شعر یاد نہیں آ رہا، غزل کا مطلع یاد ہے۔ چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا)
آپ کو یقینا" درمیان والا شعر یاد ہو گا۔
اس سلسلہ میں ایک بار خورشید رضوی صاحب سے بھی میری بات ہوئی تھی۔ اہلِ زبان اسے درست مانتے ہیں جبکہ فارسی دان غلط۔