غزل: اِلٰہی عَفو و عطا کا تِرے اَحَق ہوں میں

اے خان — مئی 2، 2017 5:32 شام
آمین. میرے سے پہلے ہی یقین تھا؟
یہ اعلیٰ والے میں میٹھا تھوڑا زیادہ ہو گیا ہے.
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے. آمین.
بہت شکریہ
ایک دو مہینے پہلے یقین ہوگیا تھا کہ آپ شاعر ہیں. یقین کیسے ہوگیا تھا. وہ بات بھول گیا ہوں.
بندے کے سامنے اس کی تعریف کرنا مجھے اچھا نہیں لگتا. ورنہ بہت کچھ کہہ دیتا.
☺☺☺☺☺
ربیع م — مئی 2، 2017 5:41 شام
بھائی یہ پھونکیں میرے وزن اور حیثیت سے بڑھ کر ہیں.
غیر-متفق
اے خان — مئی 2، 2017 5:48 شام
اس غیر متفق کے ساتھ ہم بھی متفق ہیں.
☺☺☺☺☺☺☺☺☺☺☺
سید عمران — مئی 2، 2017 5:49 شام
بہت خوب...
اللہ تعالی آپ اپنی ذات سے وابستہ ہماری امیدیں و طلب پوری فرمائیں...
آپ کے عفو و عطا دونوں کے بغیر ہمارا گزارا نہیں...
اس حمد کے لکھنے والے اور پڑھنے والوں سب کو اپنے عفو و عطا سے سرفراز فرمادیجیے...
آمین!!!
محمد تابش صدیقی — مئی 3، 2017 1:57 صبح
یہ تار تار سا دامن، یہ آبلہ پائی
بتا رہے ہیں کہ راہی بہ راہِ حق ہوں میں
کیا کیفیت بیان کی ہے. راہ حق پہ چلنے والوں کو کانٹوں پہ گزرنا پڑتا ہے.
لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا.
آپکی غزل نے اتنے دنوں سے دل پہ چھایا غبار دھو ڈالا ہے. لگتا تھا حق کی بات کرنے والے رہے ہی نہیں. جزاک اللہ

اِلٰہی عَفو و عطا کا تِرے اَحَق ہوں میں
خطاؤں پر ہوں میں نادم، عَرَق عَرَق ہوں میں
یہ اشعار نہ جانے کتنی بار دہرائے میں نے.
بہت اعلیٰ تابش صاحب. اللہ ان خوبصورت خیالات میں مزید برکت دے. اب جب کہ میرا اردو محفل سے جی اچاٹ ہونے لگا تھا آپکی غزل نے وہ کلفت مٹا دی.
جزاک اللہ بہن. حسنِ ظن رکھنے پر ممنون ہوں.
محمد تابش صدیقی — مئی 3، 2017 1:57 صبح
بہت خوب...
اللہ تعالی آپ اپنی ذات سے وابستہ ہماری امیدیں و طلب پوری فرمائیں...
آپ کے عفو و عطا دونوں کے بغیر ہمارا گزارا نہیں...
اس حمد کے لکھنے والے اور پڑھنے والوں سب کو اپنے عفو و عطا سے سرفراز فرمادیجیے...
آمین!!!
آمین جزاک اللہ عمران بھائی.
فرقان احمد — مئی 3، 2017 3:02 صبح
کسی نے فیض اٹھایا ہے زندگی سے مری
کتابِ زیست کا موڑا ہوا وَرَق ہوں میں
یہ تار تار سا دامن، یہ آبلہ پائی
بتا رہے ہیں کہ راہی بہ راہِ حق ہوں میں
آپ کے دادا مرحوم حیات ہوتے تو کم از کم ان دو اشعار پر آپ کو داد ضرور دیتے۔ سلامت رہیے، تابش بھیا :)
محمد وارث — مئی 3، 2017 4:07 صبح
کیا کہنے صدیقی صاحب بہت اچھے اشعار ہیں، لاجواب!
الشفاء — مئی 3، 2017 4:59 صبح
کیا کہنے۔ بہت عمدہ تابش بھائی۔۔۔
آخر کار آپ نے بھی ہتھیار ڈال ہی دیے۔۔۔:)
محمد تابش صدیقی — مئی 3، 2017 6:50 صبح
آپ کے دادا مرحوم حیات ہوتے تو کم از کم ان دو اشعار پر آپ کو داد ضرور دیتے۔ سلامت رہیے، تابش بھیا :)
بہت شکریہ فرقان بھائی۔
ابھی تک اپنی کوئی کاوش والد صاحب کو دکھانے کی ہمت نہیں باندھ سکا ہوں۔ ان کو کیسے دکھا دیتا۔ :p
یہ تو دادا مرحوم کی داد ہو گئی۔ آپ کی کہاں ہے۔ :)
سید عمران — مئی 3، 2017 6:52 صبح
بہت شکریہ فرقان بھائی۔
ابھی تک اپنی کوئی کاوش والد صاحب کو دکھانے کی ہمت نہیں باندھ سکا ہوں۔ ان کو کیسے دکھا دیتا۔ :p
یہ تو دادا مرحوم کی داد ہو گئی۔ آپ کی کہاں ہے۔ :)
والد صاحب کا ایڈریس دیں...
ہم خود دکھا دیتے ہیں انہیں!!!
:D:D:D
محمد تابش صدیقی — مئی 3، 2017 6:53 صبح
کیا کہنے صدیقی صاحب بہت اچھے اشعار ہیں، لاجواب!
پسند فرمانے پر ممنون ہوں وارث بھائی۔ آپ کی داد بہت اہم ہے میرے لیے۔ :)
محمد تابش صدیقی — مئی 3، 2017 6:56 صبح
کیا کہنے۔ بہت عمدہ تابش بھائی۔۔۔
آخر کار آپ نے بھی ہتھیار ڈال ہی دیے۔۔۔:)
جزاک اللہ الشفاء بھائی۔
ہتھیار کیا ڈالنے۔ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کبھی کبھار کچن میں شوقیہ کچھ بنا لیا۔ :p
محمداحمد — مئی 3، 2017 7:11 صبح
سبحان اللہ سبحان اللہ!
خوبصورت کلام ہے تابش بھائی!
کسی نے فیض اٹھایا ہے زندگی سے مری
کتابِ زیست کا موڑا ہوا وَرَق ہوں میں

یہ تار تار سا دامن، یہ آبلہ پائی
بتا رہے ہیں کہ راہی بہ راہِ حق ہوں میں

جو ذرّے ذرّے کو روشن کرے، وہ تابشِؔ صبح
افق پہ شام کو پھیلی ہوئی شفق ہوں میں

کیا کہنے!
جیتے رہیے۔ :)
سید عمران — مئی 3، 2017 7:17 صبح
سبحان اللہ سبحان اللہ!
خوبصورت کلام ہے تابش بھائی!
ماشاء اللہ... ماشاء اللہ...
آپ بھی نظر آئے دوبارہ...
کیا کہنے!!!
محمداحمد — مئی 3، 2017 7:19 صبح
ماشاء اللہ... ماشاء اللہ...
آپ بھی نظر آئے دوبارہ...
کیا کہنے!!!

:blush:
:):):)
آخر نظر تو آنا ہی تھا نا :)
ربیع م — مئی 3، 2017 7:22 صبح
:blush:
:):):)
آخر نظر تو آنا ہی تھا نا :)
آھو بندہ آخرکب تک منہ چھپاتا پھرے
محمداحمد — مئی 3، 2017 7:24 صبح
آھو بندہ آخرکب تک منہ چھپاتا پھرے

پرانی دوستیوں کا خیال آتا ہے ورنہ بندہ تو گوشہ نشینی میں ہی عافیت سمجھتا ہے۔ :)
ربیع م — مئی 3، 2017 7:25 صبح
پرانی دوستیوں کا خیال آتا ہے ورنہ بندہ تو گوشہ نشینی میں ہی عافیت سمجھتا ہے۔ :)
یا اللہ!!!!!!!
اس سے پتا چلتا ہے کہ مراسلہ جات انڈر آبزرویشن ہیں
محمد تابش صدیقی — مئی 3، 2017 8:38 صبح
سبحان اللہ سبحان اللہ!
خوبصورت کلام ہے تابش بھائی!
کیا کہنے!
جیتے رہیے۔ :)
جزاک اللہ احمد بھائی۔
ایک اچھے سخنور کی طرف سے داد بہت اطمینان بخش ہے۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D9%90%D9%84%D9%B0%DB%81%DB%8C-%D8%B9%D9%8E%D9%81%D9%88-%D9%88-%D8%B9%D8%B7%D8%A7-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D9%90%D8%B1%DB%92-%D8%A7%D9%8E%D8%AD%D9%8E%D9%82-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA.96166/page-2