محمداحمد — اپریل 2، 2012 1:36 شام
غزل
لب لرزتے ہیں روانی بھی نہیں
گو کہانی سی کہانی بھی نہیں
چاندنی ٹھہری تھی اِس آنگن میں کل
اب کوئی اس کی نشانی بھی نہیں
رابطہ ہے پر زماں سے ماورا
فاصلہ ہے اور مکانی بھی نہیں
حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل
اور یہ خفّت اُٹھانی بھی نہیں
غم ہے لیکن روح پر طاری نہیں
شادمانی، شادمانی بھی نہیں
جس میں آخر ہنستے بستے ہیں سبھی
یہ کہانی، وہ کہانی بھی نہیں
کچھ کچھ اندازہ تھا اس دل کا مجھے
عشق ایسا ناگہانی بھی نہیں
یاد رہ جائے گی بس اک آدھ بات
داستاں یہ جاویدانی بھی نہیں
کل مری بستی میں اک سیلاب تھا
آج دریاؤں میں پانی بھی نہیں
گو ہماری ترجماں ہے یہ غزل
یہ ہماری ترجمانی بھی نہیں
محمد احمدؔ
فرخ منظور — اپریل 2، 2012 2:31 شام
کیا بات ہے
محمداحمد بھائی۔ بہت ہی خوب غزل ہے۔ ڈھیروں داد قبول کریں۔
الف عین — اپریل 2، 2012 5:07 شام
خوب غزل ہے احمد۔ اپنی شاعری کمپائل کر کے مجھے کیوں نہیں بھجوا دیتے۔ یا مجھے ہی رعنائیِ خیال اور محفل سے جمع کرنی پڑے گی؟
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 2، 2012 5:28 شام
عمدہ غزل۔ کیا بات ہے۔ داد قبول فرمائیے
سارہ خان — اپریل 2، 2012 6:50 شام
کیا بات ہے احمد بھائی آپ کی ۔۔ زبردست ۔۔

محمداحمد — اپریل 2، 2012 7:49 شام
کیا بات ہے
محمداحمد بھائی۔ بہت ہی خوب غزل ہے۔ ڈھیروں داد قبول کریں۔
بہت شکریہ فرخ بھائی !
بے حد محبت ہے آپ کی۔
محمداحمد — اپریل 2، 2012 8:04 شام
خوب غزل ہے احمد۔ اپنی شاعری کمپائل کر کے مجھے کیوں نہیں بھجوا دیتے۔ یا مجھے ہی رعنائیِ خیال اور محفل سے جمع کرنی پڑے گی؟
اعجاز صاحب،
بہت محبت آپ کی کہ آپ نے اس قابل سمجھا۔ میری بمشکل بارہ پندرہ غزلیں ہی ایسی ہوں گی جنہیں میں مکمل کر سکا ہوں اور وہ سب ہی تقریبا" محفل میں موجود ہیں۔ کچھ غزلیں اور ہو جائیں تو ضرور سوچا جا سکتا ہے۔

محمد وارث — اپریل 3، 2012 6:43 صبح
بہت خوب غزل ہے احمد صاحب، کیا کہنے جناب۔
اور یہ اشعار بہت پسند آئے
حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل
اور یہ خفّت اُٹھانی بھی نہیں
غم ہے لیکن روح پر طاری نہیں
شادمانی، شادمانی بھی نہیں
کچھ کچھ اندازہ تھا اس دل کا مجھے
عشق ایسا ناگہانی بھی نہیں
کل مری بستی میں اک سیلاب تھا
آج دریاؤں میں پانی بھی نہیں
واہ واہ واہ، لاجواب۔
محمداحمد — اپریل 3، 2012 9:04 صبح
عمدہ غزل۔ کیا بات ہے۔ داد قبول فرمائیے
بہت شکریہ خلیل صاحب،
اس محبت، توجہ اور ذرہ نوازی کے لئے ممنون ہوں۔
محمداحمد — اپریل 3، 2012 9:05 صبح
کیا بات ہے احمد بھائی آپ کی ۔۔ زبردست ۔۔
بہت شکریہ سارہ۔۔۔۔!
شاد آباد رہیے۔
محمداحمد — اپریل 4، 2012 12:29 شام
بہت خوب غزل ہے احمد صاحب، کیا کہنے جناب۔
اور یہ اشعار بہت پسند آئے
حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل
اور یہ خفّت اُٹھانی بھی نہیں
غم ہے لیکن روح پر طاری نہیں
شادمانی، شادمانی بھی نہیں
کچھ کچھ اندازہ تھا اس دل کا مجھے
عشق ایسا ناگہانی بھی نہیں
کل مری بستی میں اک سیلاب تھا
آج دریاؤں میں پانی بھی نہیں
واہ واہ واہ، لاجواب۔
شکریہ وارث بھائی ۔۔۔!
آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
اللہ آپ کو شاد آباد رکھے (آمین)۔
نیرنگ خیال — جنوری 27، 2013 2:49 شام
احمد بھائی زبردست۔ بہت ساری داد قبول فرمائیں۔ بہت عمدہ
حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دل
اور یہ خفّت اُٹھانی بھی نہیں
محسن وقار علی — جنوری 27، 2013 3:02 شام
کسی ایک شعر کی داد دینا ممکن نہیں کہ سارے ہی لاجواب ہیں

محمد بلال اعظم — جنوری 27، 2013 3:26 شام
زبردست
آپ کمال لکھتے ہیں۔
مقدس — جنوری 27، 2013 3:30 شام
سب لوگ احمد بھائی کی شاعری کی تعریف کر رہے ہیں اورمیں خوش ایسے ہو رہی ہوں ہی ہی ہی جیسے کہ میری شاعری کی تعریف ہو رہی ہے

محمد بلال اعظم — جنوری 27، 2013 3:31 شام
سب لوگ احمد بھائی کی شاعری کی تعریف کر رہے ہیں اورمیں خوش ایسے ہو رہی ہوں ہی ہی ہی جیسے کہ میری شاعری کی تعریف ہو رہی ہے
بے شک وہ تعریف کے حقدار ہیں۔
مقدس — جنوری 27، 2013 3:35 شام
بے شک وہ تعریف کے حقدار ہیں۔
تو میرے بھائی کی تعریف ہو رہی ہے ناں اور میں خوش ہو رہی ہوں ۔۔ ایک ہی بات ہے بھائی کی تعریف ہو یا بہن کی۔۔۔

محمد بلال اعظم — جنوری 27، 2013 3:37 شام
تو میرے بھائی کی تعریف ہو رہی ہے ناں اور میں خوش ہو رہی ہوں ۔۔ ایک ہی بات ہے بھائی کی تعریف ہو یا بہن کی۔۔۔
یہ رشتہ ہوتا ہی ایسا ہے۔
اور محفل کی تو کیا ہی بات ہے۔ کتنا گھریلو ماحول ہے محفل کا۔
ایک کی خوشی سب کی خوشی
ایک کا دکھ، سب کا دکھ
شاعر نے درست ہی کہا ہے کہ
اخوت اس کو کہتے، چھبے کانٹا جو کابل میں
تو ہندوستاں کا ہر پیر و جواں بیتاب ہو جائے
مقدس — جنوری 27، 2013 3:38 شام
یہ رشتہ ہوتا ہی ایسا ہے۔
اور محفل کی تو کیا ہی بات ہے۔ کتنا گھریلو ماحول ہے محفل کا۔
ایک کی خوشی سب کی خوشی
ایک کا دکھ، سب کا دکھ
شاعر نے درست ہی کہا ہے کہ
اخوت اس کو کہتے، چھبے کانٹا جو کابل میں
تو ہندوستاں کا ہر پیر و جواں بیتاب ہو جائے
ویسے مزہ تو تب ہے کہ میری بےوقوفی پر ڈانٹ بھائیوں کو پڑ جایا کرے۔۔ اچھا میں اب جا رہی ہوں یہاں سے ۔۔ نہیں تو شاعر بھائیوں نے ایویں ہی میری کلاس لے لینی ہے کہ دھاگہ خراب کر رہی ہو ۔۔ لولزز
محمد بلال اعظم — جنوری 27، 2013 3:40 شام
ویسے مزہ تو تب ہے کہ میری بےوقوفی پر ڈانٹ بھائیوں کو پڑ جایا کرے۔۔ اچھا میں اب جا رہی ہوں یہاں سے ۔۔ نہیں تو شاعر بھائیوں نے ایویں ہی میری کلاس لے لینی ہے کہ دھاگہ خراب کر رہی ہو ۔۔ لولزز
ہاہاہا
سب سے زیادہ کلاس تو احمد بھائی لیں گے۔