فہیم ملک جوگی — اگست 4، 2016 6:02 صبح
واااہ واااہ کمال است سر ۔ ۔ ۔ ۔
لفظوں کو ایک خوبصورت انداز میں پرونے کا خوب ہنر رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ اشعار کے لیے ڈھیر ساری داد ۔ ۔
خوش رہیے سلامت رہیے ۔ ۔
فرخ منظور — اگست 4، 2016 6:15 صبح
واااہ واااہ کمال است سر ۔ ۔ ۔ ۔
لفظوں کو ایک خوبصورت انداز میں پرونے کا خوب ہنر رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ اشعار کے لیے ڈھیر ساری داد ۔ ۔
خوش رہیے سلامت رہیے ۔ ۔
شکریہ جناب۔ خوش رہیے۔
فہیم ملک جوگی — اگست 5، 2016 10:58 صبح
فرخ منظور — اکتوبر 17، 2016 8:32 صبح
ہر گھڑی سانس پہ اک بار ہوئی جاتی ہے
زندگی درد کا آزار ہوئی جاتی ہے
(فرخ منظور)
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 17، 2016 8:38 صبح
ہر گھڑی سانس پہ اک بار ہوئی جاتی ہے
زندگی درد کا آزار ہوئی جاتی ہے
(فرخ منظور)
لاجواب فرخ بھائی۔
فرخ منظور — اکتوبر 17، 2016 9:01 صبح
ڈاکٹرعامر شہزاد — اکتوبر 17، 2016 9:08 صبح
اچھا ہوا کہ تم بھی کسی اور کے ہوئے
کچھ تو کمی ہوئی مرے ہجر و وصال میں
بہت زبردست
واعظ کی سنیں کیا کہ نہ طاقت ہے نہ فرصت
ایسے میں ہمیں رندِ خرابات بہت ہے
کمال
اِک مجسّم غزل ہے اس کا بدن
پھر قیامت ہے شاعری اُس کی
ہر شعر زبردست اور کمال ہے ۔۔ ڈھیروں داد ۔۔
نقش ِ دود مطلب ؟؟؟
حسن محمود جماعتی — اکتوبر 17، 2016 9:18 صبح
مہِ دو ہفتہ کی چھاؤں، شراب ہاتھ میں ہے
سرور و لذت و فتنہ، فساد ہاتھ میں ہے
(فرخ منظور)
بہت خوب کمال فرخ صاحب بہت عمدہ بہت اعلی۔ جملہ اتکیا بہت اچھی۔ زبردست۔
فرخ منظور — اکتوبر 17، 2016 9:37 صبح
بہت زبردست
کمال
ہر شعر زبردست اور کمال ہے ۔۔ ڈھیروں داد ۔۔
نقش ِ دود مطلب ؟؟؟
بہت شکریہ۔ خوش رہیے۔
دود یعنی دھواں، نقش یعنی تصویر، نقشِ دود دھویں نے جو تصویر بنا دی ۔ نفسیات میں کچھ مریضوں کو ایسے مجرد نقش دکھائے جاتے ہیں جن کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا پھر ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ بتائیں کہ اس میں آپ کو کیا نظر آ رہا ہے۔ مریض اپنی ذہنی کیفیت کے لحاظ سے اس تصویر کو کوئی نام یا عنوان دے دیتا ہے۔
فرخ منظور — اکتوبر 17، 2016 9:38 صبح
بہت خوب کمال فرخ صاحب بہت عمدہ بہت اعلی۔ جملہ اتکیا بہت اچھی۔ زبردست۔
بہت عنایت حسن صاحب۔ خوش رہیے۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — اکتوبر 17، 2016 9:41 صبح
بہت شکریہ۔ خوش رہیے۔
دود یعنی دھواں، نقش یعنی تصویر، نقشِ دود دھویں نے جو تصویر بنا دی ۔ نفسیات میں کچھ مریضوں کو ایسے مجرد نقش دکھائے جاتے ہیں جن کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا پھر ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ بتائیں کہ اس میں آپ کو کیا نظر آ رہا ہے۔ مریض اپنی ذہنی کیفیت کے لحاظ سے اس تصویر کو کوئی نام یا عنوان دے دیتا ہے۔
بہت شکریہ اتنی پیاری اور مفصل تشریح کے لیے

فرخ منظور — اکتوبر 21، 2016 9:53 صبح
عاصم بخشی صاحب کے شعر میں دو لفظی تغیر کیا گیا۔
مکاں مجھ میں سما کر فاصلے تحلیل کرتا ہے
زمانے تم سے مل کر ساعتیں غرقاب کرتے ہیں
عاصم بخشی کا شعر
مکاں مجھ میں سما کر فاصلے تخلیق کرتا ہے
زمانے تم سے مل کر ساعتیں ایجاد کرتے ہیں
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 21، 2016 9:59 صبح
عاصم بخشی صاحب کے شعر میں دو لفظی تغیر کیا گیا۔
مکاں مجھ میں سما کر فاصلے تحلیل کرتا ہے
زمانے تم سے مل کر ساعتیں غرقاب کرتے ہیں
عاصم بخشی کا شعر
مکاں مجھ میں سما کر فاصلے تخلیق کرتا ہے
زمانے تم سے مل کر ساعتیں ایجاد کرتے ہیں
بخشی صاحب کا شعر بھی لاجواب ہے۔ اور آپ کی تحریف بھی لاجواب۔
دو الفاظ نے مفہوم الٹ دیا۔

علی امان — اکتوبر 21، 2016 3:52 شام
دراصل میں کوئی شاعر نہیں ہوںِ
ایسی بات نہیں، آپ میں شاعری کی اچھی صلاحیت ہے۔
فرخ منظور — اکتوبر 23، 2016 10:00 شام
ایسی بات نہیں، آپ میں شاعری کی اچھی صلاحیت ہے۔
شکریہ جناب۔ خوش رہیے۔
الف عین — اکتوبر 24، 2016 9:18 شام
مکمل غزل کا شدت سے انتظار ہے۔
فرخ منظور — اکتوبر 24، 2016 9:49 شام
مکمل غزل کا شدت سے انتظار ہے۔
آپ نے کہا ہے تو کسی دن کوشش کرتا ہوں کوئی ایک شعر پکڑ کر غزل مکمل کرنے کی۔
فرخ منظور — دسمبر 12، 2016 5:17 شام
کچھ ہے وحشت کچھ مری فرزانگی ہے
کُل ملا کے کیا یہی دیوانگی ہے؟
(فرخ منظور)
فرخ منظور — دسمبر 20، 2016 8:06 شام
کربِ ہجراں ہے اور تری تصویر
آہ کو آج نا رسا لکھیے
(فرخ منظور)
فرخ منظور — دسمبر 21، 2016 4:32 شام
نقش ہوں یا کہ میں مصور ہوں
عکس ہوں کس کی نا رسائی کا
(فرخ منظور)