فرخ منظور کی تک بندیاں

فرخ منظور — جولائی 29، 2016 11:00 صبح
خواہشیں کیوں لہو میں پلتی ہیں
جسم کی موت سے جو ٹلتی ہیں

ہورہے ہم اسی کے پروانے
شمعیں آنکھوں میں جس کی جلتی ہیں

(فرخ منظور)
فرخ منظور — جولائی 29، 2016 11:01 صبح
کل رات ہم نے جس سے لپٹ کر گزار دی
پیکر تھا تیرا وہ یا کوئی نقشِ دود تھا

(فرخ منظور)
فرخ منظور — جولائی 29، 2016 11:01 صبح
اچھا ہوا کہ تم بھی کسی اور کے ہوئے
کچھ تو کمی ہوئی مرے ہجر و وصال میں

(فرخ منظور)
فرخ منظور — جولائی 29، 2016 11:01 صبح
واعظ کی سنیں کیا کہ نہ طاقت ہے نہ فرصت
ایسے میں ہمیں رندِ خرابات بہت ہے

(فرخ منظور)
فرخ منظور — جولائی 29، 2016 11:02 صبح
دل کی چوٹیں بھلا رہا تھا وہ
اک نئی دھن میں گا رہا تھا وہ
(فرخ منظور)
فرخ منظور — جولائی 29، 2016 11:03 صبح
میں کنجِ ہجر میں بیٹھا ہوں کب سے
نصابِ وصل ہی پڑھتا رہا ہوں
(فرخ منظور)
فرخ منظور — جولائی 29، 2016 11:06 صبح
اِک مجسّم غزل ہے اس کا بدن
پھر قیامت ہے شاعری اُس کی
(فرخ منظور)
نایاب — جولائی 29، 2016 12:32 شام
بہت خوب
بہت سی دعاؤں بھری داد
ڈھیروں دعائیں
فرخ منظور — جولائی 29، 2016 12:51 شام
بہت خوب
بہت سی دعاؤں بھری داد
ڈھیروں دعائیں
بہت عنایت۔ خوش رہیے۔
محمد تابش صدیقی — جولائی 29، 2016 1:05 شام
بہت خوب۔
یعنی پھر مشاعرہ میں آپ کی شرکت کا منتظر رہا جائے۔ :)
ماہی احمد — جولائی 29، 2016 1:07 شام
اچھا ہوا کہ تم بھی کسی اور کے ہوئے
کچھ تو کمی ہوئی مرے ہجر و وصال میں

(فرخ منظور)
یہ شعر ان تمام سوٹوں اور چیزوں کے لئیے جو میں خریدنا چاہتی تھی... مگر مجھ سے پہلے وہ "آخری پیس" کوئی اور لے گیا.... :unsure:
فرخ منظور — جولائی 29، 2016 1:39 شام
یہ شعر ان تمام سوٹوں اور چیزوں کے لئیے جو میں خریدنا چاہتی تھی... مگر مجھ سے پہلے وہ "آخری پیس" کوئی اور لے گیا.... :unsure:

پہلے میں سمجھا شاید سگریٹ والے سُوٹوں کی بات کر رہی ہیں۔ :)
ماہی احمد — جولائی 29، 2016 1:57 شام
پہلے میں سمجھا شاید سگریٹ والے سُوٹوں کی بات کر رہی ہیں۔ :)
استغفرللہ....
فرخ منظور — اگست 2، 2016 8:31 صبح
سرما کے پرندوں کا سفر دیکھا تو سوچا
شاعر کا تخیّل ہے ذرا عرش سے آگے
(فرخ منظور)
فرخ منظور — اگست 3، 2016 9:52 شام
مہِ دو ہفتہ کی چھاؤں، شراب ہاتھ میں ہے
سرور و لذت و فتنہ، فساد ہاتھ میں ہے
(فرخ منظور)
حسن ترمذی — اگست 3، 2016 10:05 شام
میں کنجِ ہجر میں بیٹھا ہوں کب سے
نصابِ وصل ہی پڑھتا رہا ہوں
(فرخ منظور)
واہ واہ
بہت ہی خوب سر جی
نصاب وصل ہی پڑھتا رہا ہوں
حسن ترمذی — اگست 3، 2016 10:06 شام
مہِ دو ہفتہ کی چھاؤں، شراب ہاتھ میں ہے
سرور و لذت و فتنہ، فساد ہاتھ میں ہے
(فرخ منظور)
آہا کمال
فرخ منظور — اگست 4، 2016 5:47 صبح
واہ واہ
بہت ہی خوب سر جی
نصاب وصل ہی پڑھتا رہا ہوں

بہت عنایت۔
فرخ منظور — اگست 4، 2016 5:48 صبح
شکریہ جناب۔ خوش رہیے۔
فرخ منظور — اگست 4، 2016 5:49 صبح
بہت خوب۔
یعنی پھر مشاعرہ میں آپ کی شرکت کا منتظر رہا جائے۔ :)

عجیب بات ہے۔ آپ کا مراسلہ میں نے آج دیکھا۔ دراصل میں کوئی شاعر نہیں ہوںِ یہ ایسے ہی چلتے پھرتے کی تک بندیاں ہیں۔
صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8 9

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D8%B1%D8%AE-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DA%A9-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%A7%DA%BA.91213/