فرخ منظور کی تک بندیاں

کاشفی — دسمبر 21، 2016 4:44 شام
بہت خوب جناب سخنور فرخ منظور صاحب!
فرخ منظور — دسمبر 21، 2016 5:07 شام
بہت خوب جناب سخنور فرخ منظور صاحب!

بہت عنایت کاشفی صاحب۔ خوش رہیے۔
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 30، 2016 7:09 صبح
نقش ہوں یا کہ میں مصور ہوں
عکس ہوں کس کی نا رسائی کا​
یہ شعر بہت اعلیٰ ہے فرخ بھائی !! فکر انگیز! بہت داد آپ کے لئے۔​
فرخ منظور — دسمبر 30، 2016 9:14 صبح
نقش ہوں یا کہ میں مصور ہوں
عکس ہوں کس کی نا رسائی کا​

یہ شعر بہت اعلیٰ ہے فرخ بھائی !! فکر انگیز! بہت داد آپ کے لئے۔​

بہت عنایت ظہیر بھائی۔ خوش رہیے۔
غدیر زھرا — دسمبر 30، 2016 9:22 صبح
کچھ ہے وحشت کچھ مری فرزانگی ہے
کُل ملا کے کیا یہی دیوانگی ہے؟
(فرخ منظور)
کیا کہنے تمام کلام ہی لاجواب ہے :)
اس شعر کےلیے الگ سے ڈھیروں داد وصولیے :)
فرخ منظور — دسمبر 30، 2016 10:50 شام
کیا کہنے تمام کلام ہی لاجواب ہے :)
اس شعر کےلیے الگ سے ڈھیروں داد وصولیے :)

بہت عنایت۔ خوش رہیے۔
فرخ منظور — جنوری 5، 2017 6:28 شام
رات بارش بھی تھی تنہائی بھی
دل سے لپٹی پڑی تھیں یادیں بھی​

(فرخ منظور)​
فاخر رضا — جنوری 5، 2017 7:09 شام
ماشاءاللہ آپ کے کائناتی مطالعے سے فیضیاب ہونے کے بعد آپ نے اندر کی کائنات سے جو ہیرے نکالے اور تراشے ہیں ان پر ڈھیروں داد وصول کریں. آپ کے دوہوں کا کیا کہنا. آپ اسی طرح لکھتے رہیں. بہت سکون ملا ان اشعار کو پڑھ کر. تقریباً محفل میں موجود ہر شخص کے دل کی آپ اپنے اشعار میں ترجمانی کررہے ہیں. ساتھ ہی سب کو حوصلہ بھی مل رہا ہے کہ اپنے خیالات اور جذبات کو الفاظ کا پیکر پہنائیں اور محفل میں پیش کریں
فرخ منظور — جنوری 5، 2017 8:37 شام

بہت عنایت خوش رہیے اور میرے خیال میں بیکار کی ایک لمبی غزل کہنے سے بہتر ہے کہ ایک ہی شعر کہا جائے اور وہ جب بھی وارد ہو۔
کاشفی — جنوری 6، 2017 12:53 صبح
رات بارش بھی تھی تنہائی بھی
دل سے لپٹی ہوئی تھیں یادیں بھی

(فرخ منظور)
زبردست جناب!
فرخ منظور — جنوری 6، 2017 2:21 شام

شکریہ حضور۔ خوش رہیے۔
سید لبید غزنوی — جنوری 6، 2017 2:30 شام
خواہشیں کیوں لہو میں پلتی ہیں
جسم کی موت سے جو ٹلتی ہیں

ہورہے ہم اسی کے پروانے

شمعیں آنکھوں میں جس کی جلتی ہیں

(فرخ منظور)
قبلہ آپکا جواب نہیں۔
سید لبید غزنوی — جنوری 6، 2017 2:31 شام
لاجواب بہت دعائیں
فرخ منظور — جنوری 6، 2017 2:40 شام
قبلہ آپکا جواب نہیں۔

بہت عنایت اور محبت جناب۔ ہمیشہ خوش رہیے۔
سید لبید غزنوی — جنوری 7، 2017 9:51 صبح
بہت عنایت اور محبت جناب۔ ہمیشہ خوش رہیے۔
اللہ آپکو بھی ہمیشہ سلامت رکھے آمین
فرخ منظور — اپریل 1، 2017 2:05 شام
اُسی کے ہجر کا شاید یہ طاؤس بھی ستایا ہے
لیے پھرتا ہے اپنی پشت پر داغوں کا گل دستہ
(فرخ منظور)
ظہیراحمدظہیر — اپریل 2، 2017 5:50 صبح
اُسی کے ہجر کا شاید یہ طاؤس بھی ستایا ہے
لیے پھرتا ہے اپنی پشت پر داغوں کا گل دستہ
واہ! بہت خوب فرخ بھائی!! کیا اچھا خیال ہے! بالکل نئی بات کی ہے!
پہلے مصرع میں وزن کا چھوٹا سا نقص آرہا ہے ۔ اسے ایک نظر دیکھ لیجئے تو شعر چمک جائے گا ۔
فرخ منظور — اپریل 2، 2017 10:29 صبح
اُسی کے ہجر کا شاید یہ طاؤس بھی ستایا ہے
لیے پھرتا ہے اپنی پشت پر داغوں کا گل دستہ
واہ! بہت خوب فرخ بھائی!! کیا اچھا خیال ہے! بالکل نئی بات کی ہے!
پہلے مصرع میں وزن کا چھوٹا سا نقص آرہا ہے ۔ اسے ایک نظر دیکھ لیجئے تو شعر چمک جائے گا ۔

درست فرمایا۔ دراصل میں مور کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہتا ورنہ پہلا مصرع وزن میں آ جاتا ہے۔ کوشش ہے کہ طاؤس لفظ کو استعمال کر کے ہی پہلا مصرع دوبارہ کہا جائے۔ کل کوشش کر رہا تھا لیکن کسی طور چولیں بیٹھنے کا نام نہیں لے رہی تھیں۔ فی الحال چھوڑ دیا ہے کچھ دن بعد دوبارہ کوشش کروں گا۔
کاشف اختر — اپریل 13، 2017 9:59 صبح
واہ واہ! اتنی عمدہ شاعری کرتے ہیں آپ! ماشاء اللہ
فرخ منظور — اپریل 13، 2017 11:42 صبح
واہ واہ! اتنی عمدہ شاعری کرتے ہیں آپ! ماشاء اللہ

بہت عنایت و محبت۔ خوش رہیے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D8%B1%D8%AE-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DA%A9-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%A7%DA%BA.91213/page-3