فرخ منظور کی تک بندیاں

عرفان سعید — اگست 31، 2017 8:51 شام
جناب فرخ منظور صاحب! آپ کی تک بندیوں کے کیا ہی کہنے! کمال ہے۔ کچھ گُر ہمیں بھی سکھائیے۔
فرخ منظور — ستمبر 1، 2017 9:52 صبح
جناب فرخ منظور صاحب! آپ کی تک بندیوں کے کیا ہی کہنے! کمال ہے۔ کچھ گُر ہمیں بھی سکھائیے۔

آپ اندازہ کریں کہ پہلا شعر شاید میں نے 40 سال کی عمر میں کہا تھا۔ اب 50 کا ہونے والا ہوں لیکن کُل ملا کر 50 سے زیادہ اشعار نہیں بنتے ہوں گے۔ سو یہ گُر تو ابھی بھی ہاتھ نہیں آیا بس دو مصرعے ملا لیتا ہوں۔
عرفان سعید — ستمبر 1، 2017 1:38 شام
آپ اندازہ کریں کہ پہلا شعر شاید میں نے 40 سال کی عمر میں کہا تھا۔ اب 50 کا ہونے والا ہوں لیکن کُل ملا کر 50 سے زیادہ اشعار نہیں بنتے ہوں گے۔ سو یہ گُر تو ابھی بھی ہاتھ نہیں آیا بس دو مصرعے ملا لیتا ہوں۔
اور ہم نے یہ کوشش آپ سے کچھ پہلے یعنی ۳۹ سال کی عمر میں کی۔ فنی باریکیوں سے ہنوز ناآشنا ہیں۔بس کبھی کبھی بے نمک سا کلام گھڑ لیا۔ لیکن آپ کے شعر ہیں بہت کمال کے۔
فرخ منظور — ستمبر 1، 2017 7:33 شام
اور ہم نے یہ کوشش آپ سے کچھ پہلے یعنی ۳۹ سال کی عمر میں کی۔ فنی باریکیوں سے ہنوز ناآشنا ہیں۔بس کبھی کبھی بے نمک سا کلام گھڑ لیا۔ لیکن آپ کے شعر ہیں بہت کمال کے۔
بہت عنایت عرفان صاحب! خوش رہیے۔
فرخ منظور — اکتوبر 7، 2017 8:59 شام
عمل اپنے کافر اٹھا لے گئے
عقیدوں کو ہم سب بچا لے گئے
(فرخ منظور)
عرفان سعید — اکتوبر 9، 2017 12:06 شام
عمل اپنے کافر اٹھا لے گئے
عقیدوں کو ہم سب بچا لے گئے
کیا کہنے!
فرخ منظور — اکتوبر 9، 2017 8:00 شام

شکریہ جناب!
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 10، 2017 3:47 صبح
حسبِ حال
فرخ منظور — اکتوبر 10، 2017 3:07 شام

شکریہ خلیل بھائی!
فرخ منظور — اکتوبر 14، 2017 7:45 شام
اے جا بھی دل اب تو بھی خلوت کو ترک کر دے
خود سے کبھی ہیں بہلے یہ درد جو پالے ہیں
(فرخ منظور)
سید لبید غزنوی — اکتوبر 15، 2017 6:46 صبح
دل کی چوٹیں بھلا رہا تھا وہ
اک نئی دھن میں گا رہا تھا وہ
(فرخ منظور)
بہت خوب بھلانا ممکن تو نہیں ہاں بہلانا ممکن ہے ۔۔اپنے آپکو مگن کر لینا کسی اور کام میں ۔۔
بہت خوب ۔۔۔سلامت رہیں
فرخ منظور — اکتوبر 15، 2017 1:51 شام
بہت خوب بھلانا ممکن تو نہیں ہاں بہلانا ممکن ہے ۔۔اپنے آپکو مگن کر لینا کسی اور کام میں ۔۔
بہت خوب ۔۔۔سلامت رہیں

بہت عنایت۔ خوش رہیے۔
عینی مروت — اکتوبر 15، 2017 1:56 شام
ہر گھڑی سانس پہ اک بار ہوئی جاتی ہے
زندگی درد کا آزار ہوئی جاتی ہے

(فرخ منظور)
واااہ۔۔۔۔کہتے کہتے آہ نکل گئی اس شعر پر۔۔
:(
بہت خوووب
عینی مروت — اکتوبر 15، 2017 2:03 شام
آپ۔۔ پوری غزل کہنے کی کوشش کریں
شعر تو کمال کا کہتے ہیں
بہت سی دعائیں
:)
فرخ منظور — اکتوبر 15، 2017 3:35 شام
آپ۔۔ پوری غزل کہنے کی کوشش کریں
شعر تو کمال کا کہتے ہیں
بہت سی دعائیں
:)

بہت شکریہ۔ دراصل میری فطری کاہلی غزل کی متحمل نہیں ہوتی۔ خوش رہیے۔ :)
عبد الرحمٰن — اکتوبر 15، 2017 5:03 شام
اِک مجسّم غزل ہے اس کا بدن
پھر قیامت ہے شاعری اُس کی
(فرخ منظور)
واہ لاجواب
سید لبید غزنوی — اکتوبر 15، 2017 5:20 شام
بہت عنایت۔ خوش رہیے۔
آپ بھی سلامت رہیں
سید لبید غزنوی — اکتوبر 15، 2017 5:35 شام
بہت عنایت۔ خوش رہیے۔
آپ بھی سلامت رہیں
فرخ منظور — اکتوبر 15، 2017 7:19 شام

بہت عنایت۔ خوش رہیے۔
جاسمن — اکتوبر 16، 2017 12:25 صبح
فرخ بھائی!
بہت عمدہ۔
آپ کے اشعار تو نگینے ہیں ماشاءاللہ ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D8%B1%D8%AE-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DA%A9-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%A7%DA%BA.91213/page-5