مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس ۔ فاتح الدین بشیر

گل بانو — اگست 18، 2013 8:36 شام
ایک غزل آپ احباب کی بصارتوں کی نذر
عالم ہے ہُو کا قبرِ سکندر کے آس پاس
مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس
خوابوں کو عاق کر کے نکالا ہی تھا ابھی
بازار لگ گیا ہے مرے گھر کے آس پاس
شاید اسی میں حسرتیں دفنا رہا ہوں میں
سگرٹ کی راکھ بکھری ہے بستر کے آس پاس
ابھرا ستارۂ سحَری ڈوب بھی گیا
سوتا رہا میں لوحِ مقدر کے آس پاس
تصویر ہاتھ میں تھی تصور دماغ میں
منظر تھا مجھ میں اور میں منظر کے آس پاس
فاتح الدین بشیرؔ​
:)
واہ بہت عمدہ خوش رہیے
منصور آفاق — اگست 18، 2013 9:44 شام
بہت خوبصورت غزل ہے
شاید اسی میں حسرتیں دفنا رہا ہوں میں
سگرٹ کی راکھ بکھری ہے بستر کے آس پاس
ابھرا ستارۂ سحَری ڈوب بھی گیا
سوتا رہا میں لوحِ مقدر کے آس پاس
فاتح — اگست 18، 2013 10:54 شام
:)
واہ بہت عمدہ خوش رہیے
بہت شکریہ آپا۔ آتی رہا کیجیے۔
فاتح — اگست 18، 2013 10:55 شام
بہت خوبصورت غزل ہے
شاید اسی میں حسرتیں دفنا رہا ہوں میں
سگرٹ کی راکھ بکھری ہے بستر کے آس پاس
ابھرا ستارۂ سحَری ڈوب بھی گیا
سوتا رہا میں لوحِ مقدر کے آس پاس
شکریہ منصور بھائی۔ آپ کی محبت ہے
محمد وارث — اگست 19، 2013 5:15 صبح
کیا کہنے فاتح صاحب، خوبصورت غزل ہے، بہت داد قبول کیجیے جناب
ظفری — اگست 19، 2013 5:20 صبح
کیا کہنے فاتح صاحب، خوبصورت غزل ہے، بہت داد قبول کیجیے جناب
محمد وارث بھائی ۔۔ ۔۔۔ کیا ہم آپ کو جانتے ہیں ۔۔۔۔ :idontknow:
جیہ — اگست 19، 2013 5:22 صبح
نہیں جانتے یہ کون ذات شریف ہیں؟
محمد وارث — اگست 19، 2013 5:22 صبح
محمد وارث بھائی ۔۔ ۔۔۔ کیا ہم آپ کو جانتے ہیں ۔۔۔ ۔ :idontknow:

اجی ظفری بھائی زہے نصیب۔ ویسے اس سوال کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی قبلہٴ من، وہی ہم ہیں اور وہی آپ :)
محمد وارث — اگست 19، 2013 5:24 صبح
نہیں جانتے یہ کون ذات شریف ہیں؟

ہوئی مدت کہ غالب مر گیا ----------:)
ظفری — اگست 19، 2013 5:24 صبح
اجی ظفری بھائی زہے نصیب۔ ویسے اس سوال کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی قبلہٴ من، وہی ہم ہیں اور وہی آپ :)
محترم آپ اتنا غائب رہیں گے تو یہ سوال تو غالب آئے گا نا ں ۔۔۔۔۔
محمد وارث — اگست 19، 2013 5:25 صبح
محترم آپ اتنا غائب رہیں گے تو یہ سوال تو غالب آئے گا نا ں ۔۔۔ ۔۔

بس قبلہ بقولِ غالب، فکر دنیا میں سر کھپاتا ہوں :)
ظفری — اگست 19، 2013 5:28 صبح
بس قبلہ بقولِ غالب، فکر دنیا میں سر کھپاتا ہوں :)
ہم مانتے ہیں کہ
بسکہ دشوار ہے، ہر کام کا آساں ہونا
اللہ آپ کو خوش رکھے اور ہمارے لیئے دعا کرتے رہیئے ۔
محمد وارث — اگست 19، 2013 5:29 صبح
ہم مانتے ہیں کہ
بسکہ دشوار ہے، ہر کام کا آساں ہونا
اللہ آپ کو خوش رکھے اور ہمارے لیئے دعا کرتے رہیئے ۔

گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا :)
جیہ — اگست 19، 2013 5:30 صبح
ہوئی مدت کہ غالب مر گیا ----------:)
-------پر یاد آتا ہے
وہ ہر اک بات پہ کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا
تسلیم۔۔۔
محمد وارث — اگست 19، 2013 5:32 صبح
-------پر یاد آتا ہے
وہ ہر اک بات پہ کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا
تسلیم۔۔۔

حق مغفرت کرے---------:)
شکریہ جیہ
ظفری — اگست 19، 2013 5:33 صبح
گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا :)

دوست، غمخواری میں میری، سعی فرمائیں گے کیا
زخم کے بھرنے تلک، ناخن نہ بڑھ جائیں گے کیا
;)
جیہ — اگست 19، 2013 5:34 صبح
آج مجھے قتیل غالب یاد آ رہے ہیں ۔ اشعار غالب کی بوچھار کرنے والے ایک جارح مزاج دوست۔۔۔ :)
ظفری — اگست 19، 2013 5:39 صبح
آج مجھے قتیل غالب یاد آ رہے ہیں ۔ اشعار غالب کی بوچھار کرنے والے ایک جارح مزاج دوست۔۔۔ :)
بے نیازی حد سے گزری، بندہ پرور! کب تلک
ہم کہیں گے حالِ دل، اور آپ فرمائیں گے کیا؟
جیہ — اگست 19، 2013 5:40 صبح
وفا کیسی کہان کا عشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو
محمد وارث — اگست 19، 2013 5:42 صبح
آج مجھے قتیل غالب یاد آ رہے ہیں ۔ اشعار غالب کی بوچھار کرنے والے ایک جارح مزاج دوست۔۔۔ :)

یہ بھی خوب ہے جیہ، :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%D9%85%D8%B9-%D9%84%DA%AF%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D9%82%D9%84%D9%86%D8%AF%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%B3-%D9%BE%D8%A7%D8%B3-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1.66791/page-4