مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس ۔ فاتح الدین بشیر

عینی شاہ — ستمبر 11، 2013 10:32 صبح
یہ تو کمال ہوگیا
سر سے پاؤں تک :)
تھینکیو فاتح بھائی:rolleyes: وہ مہدی بھائی اور شیخ بھائی نے تو پوری کتاب لکھ دی اسکا مطلب بتانے میں ۔۔:confused3::confused3:اور مطلب تو اتنا سا ہی تھا :p
فاتح — ستمبر 13، 2013 1:18 شام
تھینکیو فاتح بھائی:rolleyes: وہ مہدی بھائی اور شیخ بھائی نے تو پوری کتاب لکھ دی اسکا مطلب بتانے میں ۔۔:confused3::confused3:اور مطلب تو اتنا سا ہی تھا :p
علما و اساتذہ کی یہی تو نشانی ہے کہ ایک نکتے پر کتاب لکھ ڈلے ہیں اور مجھ جیسے نکھٹو کتاب کو نکتے میں سمونے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ :laughing:
عینی شاہ — ستمبر 14، 2013 5:53 صبح
علما و اساتذہ کی یہی تو نشانی ہے کہ ایک نکتے پر کتاب لکھ ڈلے ہیں اور مجھ جیسے نکھٹو کتاب کو نکتے میں سمونے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ :laughing:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ندیم مراد — اکتوبر 12، 2013 9:17 شام
مطلع پڑھ کر سکندر کا وہ قصہ یاد آگیا
جب اسنے کہا تھا میرے دونوں ہاتھ جنازے سے باہر رکھنا، لوگوں نے کہا کیوں تو اس نے کہا تعکہ سب کو پتا چلے کہ سکندر اعظم ایک دنیا کو تح تیغ کرنے والہ دنیا سے خالی ہاتھ رخصت ہو رہا ہے،
چونکہ یہ قصہ معلوم تھا ، اس لئے شعر کا لطف دوبالہ بلکہ کئی بالا ہو گیا ، اور حاٖفظ شیرازی کا ایک شعر یاد آگیا
از کرن تابہ کرن لشکرِ ظلمست ولے
ازکراں تابہ کراں لشکرِ درویشاں است
امید ہے شعر ایسا ہی ہے
مختصرا ََ داد جو مشاعروں میں دی جاتی ہے
واہ واہ
ہر شعر پر پیش خدمت ہے
ناعمہ عزیز — اکتوبر 13، 2013 5:23 صبح
واہ واہ کیا بات ہے :)
فاتح — اکتوبر 13، 2013 12:47 شام
مطلع پڑھ کر سکندر کا وہ قصہ یاد آگیا
جب اسنے کہا تھا میرے دونوں ہاتھ جنازے سے باہر رکھنا، لوگوں نے کہا کیوں تو اس نے کہا تعکہ سب کو پتا چلے کہ سکندر اعظم ایک دنیا کو تح تیغ کرنے والہ دنیا سے خالی ہاتھ رخصت ہو رہا ہے،
چونکہ یہ قصہ معلوم تھا ، اس لئے شعر کا لطف دوبالہ بلکہ کئی بالا ہو گیا ، اور حاٖفظ شیرازی کا ایک شعر یاد آگیا
از کرن تابہ کرن لشکرِ ظلمست ولے
ازکراں تابہ کراں لشکرِ درویشاں است
امید ہے شعر ایسا ہی ہے
مختصرا ََ داد جو مشاعروں میں دی جاتی ہے
واہ واہ
ہر شعر پر پیش خدمت ہے
بہت شکریہ برادرم۔۔۔ مجھے خوشی ہے کہ شعر کی تفہیم درست ہو رہی ہے۔
فاتح — اکتوبر 13، 2013 12:47 شام
شکریہ ۔۔۔ جیتی رہو :)
محمد حفیظ الرحمٰن — اکتوبر 24، 2013 7:56 صبح
بہت عمدہ غزل ہے فاتح صاحب۔ داد قبول کیجئے۔ میرے ذاتی خیال میں سگرٹ کے لفظ میں کوئ مضایقہ نہیں۔ جیسے احمد مشتاق نے کہا ہے۔ مقصد ہے زندگی کا اگر کچھ تو بس یہی۔ سگرٹ کا کش لگا کے دھواں اس کا دیکھنا۔
قیصرانی — اکتوبر 24، 2013 8:06 صبح
سبحان اللہ :)
فاتح — نومبر 14، 2013 5:19 شام
بہت عمدہ غزل ہے فاتح صاحب۔ داد قبول کیجئے۔ میرے ذاتی خیال میں سگرٹ کے لفظ میں کوئ مضایقہ نہیں۔ جیسے احمد مشتاق نے کہا ہے۔ مقصد ہے زندگی کا اگر کچھ تو بس یہی۔ سگرٹ کا کش لگا کے دھواں اس کا دیکھنا۔
بہت شکریہ برادرم
فاتح — نومبر 14، 2013 5:20 شام
اللہ ہی اللہ :)
پرویزبزدار — نومبر 14، 2013 5:55 شام
شاید اسی میں حسرتیں دفنا رہا ہوں میں
سگرٹ کی راکھ بکھری ہے بستر کے آس پاس
واہ بہت خوب !
محمد تابش صدیقی — جنوری 21، 2016 5:15 شام
واہ، بہت خوب فاتح بھائی
ابھرا ستارۂ سحَری ڈوب بھی گیا
سوتا رہا میں لوحِ مقدر کے آس پاس
تصویر ہاتھ میں تھی تصور دماغ میں
منظر تھا مجھ میں اور میں منظر کے آس پاس
کیا کہنے
فاتح — جنوری 22، 2016 12:29 شام
واہ، بہت خوب فاتح بھائی
کیا کہنے
بہت شکریہ برادرم۔ محبت ہے آپ کی
محمد امین — جنوری 22، 2016 12:36 شام
کمال ہے۔۔۔
غالبِ زمانہ۔۔
فاتحِ عالم۔۔
سارہ خان — جنوری 22، 2016 1:20 شام
تصویر ہاتھ میں تھی تصور دماغ میں
منظر تھا مجھ میں اور میں منظر کے آس پاس
فاتح الدین بشیرؔ
بہت خوب ۔۔ہمیشہ کی طرح ۔۔۔
فاتح — جنوری 22، 2016 2:34 شام
کمال ہے۔۔۔
غالبِ زمانہ۔۔
فاتحِ عالم۔۔
امین بھائی، ممنون ہوں آپ کی ذرہ نوازی پر۔
فاتح — جنوری 22، 2016 2:34 شام
بہت خوب ۔۔ہمیشہ کی طرح ۔۔۔
شکریہ سارہ (ہمیشہ کی طرح :) )
نور وجدان — جنوری 22، 2016 3:22 شام
عالم ہے ہُو کا قبرِ سکندر کے آس پاس
مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس

خوابوں کو عاق کر کے نکالا ہی تھا ابھی
بازار لگ گیا ہے مرے گھر کے آس پاس
شاید اسی میں حسرتیں دفنا رہا ہوں میں
سگرٹ کی راکھ بکھری ہے بستر کے آس پاس
ابھرا ستارۂ سحَری ڈوب بھی گیا
سوتا رہا میں لوحِ مقدر کے آس پاس
تصویر ہاتھ میں تھی تصور دماغ میں
منظر تھا مجھ میں اور میں منظر کے آس پاس
پوری غزل بہت خوب ہے ۔۔۔۔۔ آخری شعر میں باہر نکلے ہی نہیں ۔۔۔۔۔ قنوطیت رنگ بھر دیتی ہے ۔بہت خوب
سارہ خان — جنوری 22، 2016 4:07 شام
شکریہ سارہ (ہمیشہ کی طرح :) )
ہاہاہا ۔۔۔ آپ پیاری پیاری شاعری کرتے رہیئے ایسے ہی داد بھی ملتی رہے گی ایسے ہی ۔۔۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%D9%85%D8%B9-%D9%84%DA%AF%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D9%82%D9%84%D9%86%D8%AF%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%B3-%D9%BE%D8%A7%D8%B3-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1.66791/page-7