میری ایک تازہ غزل

یوسف سلطان — فروری 28، 2016 2:24 شام
مستِ جامِ نگاہِ یار ہوں میں
ہوش جانے کا احتمال نہیں
بہت خوب وارث بھائی
محمد وارث — فروری 28، 2016 2:27 شام
بہت خوب وارث بھائی
نوازش آپ کی محترم۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 1، 2016 3:19 صبح
فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں
نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں
واہ! بہت خوب وارث بھائی! بہت اعلیٰ!! کیا خوبصورت اشعار ہیں !
اللہ آپ کے قلم کو زنگ آلود ہونے سے بچائے ۔ :)


محمد وارث — مارچ 1، 2016 5:59 صبح
فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں
نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں
واہ! بہت خوب وارث بھائی! بہت اعلیٰ!! کیا خوبصورت اشعار ہیں !
اللہ آپ کے قلم کو زنگ آلود ہونے سے بچائے ۔ :)


ذرہ نوازی ہے آپ کی قبلہ محترم۔ اور قلم، آہ۔۔۔۔۔۔۔:)
محمد عبدالرؤوف — جون 23، 2023 5:39 صبح
واہ واہ۔۔۔ ہر شعر ہی خوب ہے، ماشاء اللّٰہ
علی وقار — جون 23، 2023 5:57 صبح
بہت عرصے کے بعد کچھ کہنے کی جسارت کی ہے سو اہلِ محفلِ سخنوراں و سخن شناساں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں:
غم نہیں، دُکھ نہیں، ملال نہیں
لب پہ جو ایک بھی سوال نہیں
کیوں ملے مُجھ کو تیسرا درجہ
کیا مرے خوں کا رنگ لال نہیں؟
فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں
نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں
مستِ جامِ نگاہِ یار ہوں میں
ہوش جانے کا احتمال نہیں
موت، ڈر، ہار، سب روا لیکن
عشق میں بھاگنا حلال نہیں
خونِ دل بھی جلے گا اس میں اسد

شاعری صرف قیل و قال نہیں
قبلہ! بہت عرصے بعد آپ نے کچھ کہا ہے اور بہت اچھا کہا ہے۔
محمد وارث — جون 23، 2023 6:01 صبح
قبلہ! بہت عرصے بعد آپ نے کچھ کہا ہے اور بہت اچھا کہا ہے۔
شکریہ محترم۔ اس کہے ہوئے کو بھی پندرہ برس ہو گئے! :)
محمد وارث — جون 23، 2023 6:02 صبح
واہ واہ۔۔۔ ہر شعر ہی خوب ہے، ماشاء اللّٰہ
نوازش آپ کی محترم، ذرہ نوازی ہے آپ کی۔
علی وقار — جون 23، 2023 6:19 صبح
نوازش آپ کی محترم، ذرہ نوازی ہے آپ کی۔
معلوم ہے سر، اب تو داد بھی برسوں پرانی ہو چکی ہے۔ :) آپ کی شاعری سے بے اعتنائی اور بے رخی کو ٰ خراج تحسین ٰ پیش کیا تھا۔
شکیل احمد خان23 — جون 23، 2023 6:55 شام
فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں
وارث بھائی کمال غزل ہے ، ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔بھائی ہفتے دس دن میں ایک بار ضرور اپناتازہ کلام پیش کرتے رہیں ، بڑی مہربانی ہوگی۔مراسلہ تحریرکرنے کے بعد جب میں نے غزل کی پوسٹنگ کی تاریخ پڑھی تو پتا چلا یہ جون 2008 کو پوسٹ کی گئی تھی ۔۔۔۔۔۔واہ!

محمد وارث — جون 24، 2023 5:23 صبح
وارث بھائی کمال غزل ہے ، ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔بھائی ہفتے دس دن میں ایک بار ضرور اپناتازہ کلام پیش کرتے رہیں ، بڑی مہربانی ہوگی۔مراسلہ تحریرکرنے کے بعد جب میں نے غزل کی پوسٹنگ کی تاریخ پڑھی تو پتا چلا یہ جون 2008 کو پوسٹ کی گئی تھی ۔۔۔۔۔۔واہ!

شکریہ خان صاحب، ذرہ نوازی ہے آپ کی۔ مجھے یہ اشعار کل یہ تھریڈ دیکھ کر ہی یاد آئے وگرنہ ۔۔۔۔خیر، نوازش آپ کی۔ :)
خورشیداحمدخورشید — جون 24، 2023 9:05 صبح
فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں
مستِ جامِ نگاہِ یار ہوں میں
ہوش جانے کا احتمال نہیں
بہت خوب سر! بہترین!
یاسر شاہ — جون 24، 2023 10:44 صبح
فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں
نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں
مستِ جامِ نگاہِ یار ہوں میں
ہوش جانے کا احتمال نہیں
موت، ڈر، ہار، سب روا لیکن
عشق میں بھاگنا حلال نہیں
خونِ دل بھی جلے گا اس میں اسد

شاعری صرف قیل و قال نہیں
واہ بھئی واہ۔ماشاء اللہ۔
سیما علی — جون 24، 2023 11:14 صبح
موت، ڈر، ہار، سب روا لیکن
عشق میں بھاگنا حلال نہیں
واہ کیا کہنے وارث میاں ۔۔۔۔
کاش عشاق کا اندازِ فکر یوں ہوتا 🤭
جیتے رہیے ۔۔ڈھیروں داد و تحسین۔۔۔
صابرہ امین — جون 24، 2023 3:21 شام
غم نہیں، دُکھ نہیں، ملال نہیں
لب پہ جو ایک بھی سوال نہیں
نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں
موت، ڈر، ہار، سب روا لیکن
عشق میں بھاگنا حلال نہیں
کیا ہی خوبصورت اشعار محمد وارث بھائی۔۔
ڈھیروں داد
عرفان علوی — جون 25، 2023 6:42 شام
بہت عرصے کے بعد کچھ کہنے کی جسارت کی ہے سو اہلِ محفلِ سخنوراں و سخن شناساں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں:
غم نہیں، دُکھ نہیں، ملال نہیں
لب پہ جو ایک بھی سوال نہیں
کیوں ملے مُجھ کو تیسرا درجہ
کیا مرے خوں کا رنگ لال نہیں؟
فکرِ سُود و زیاں سے ہے آزاد
کار و بارِ جنوں وبال نہیں
نظر آتا ہے ہر جمال میں وُہ
اس میں میرا تو کچھ کمال نہیں
مستِ جامِ نگاہِ یار ہوں میں
ہوش جانے کا احتمال نہیں
موت، ڈر، ہار، سب روا لیکن
عشق میں بھاگنا حلال نہیں
خونِ دل بھی جلے گا اس میں اسد

شاعری صرف قیل و قال نہیں
وارث بھائی ، آپ کی شاعری پڑھنے کا یہ میرا پہلا اِتِّفاق ہے . غزل خوب ہے . داد قبول فرمائیے . آپ كے مطلع سے اپنی ایک حالیہ غزل یاد آ گئی . پیش کر رہا ہوں . دیکھ لیجئیگا .
محمد وارث — جون 26، 2023 6:01 صبح
بہت خوب سر! بہترین!
نوازش آپ کی خورشید صاحب، بہت شکریہ۔
محمد وارث — جون 26، 2023 6:02 صبح
واہ بھئی واہ۔ماشاء اللہ۔
ذرہ نوازی ہے آپ کی شاہ صاحب قبلہ، ممنون ہوں۔
محمد وارث — جون 26، 2023 6:02 صبح
واہ کیا کہنے وارث میاں ۔۔۔۔
کاش عشاق کا اندازِ فکر یوں ہوتا 🤭
جیتے رہیے ۔۔ڈھیروں داد و تحسین۔۔۔
شکریہ آپ کا بہن جی۔
محمد وارث — جون 26، 2023 6:02 صبح
کیا ہی خوبصورت اشعار محمد وارث بھائی۔۔
ڈھیروں داد
نوازش آپ کی بہن جی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84.12994/page-3