نیرنگ خیال — اپریل 13، 2020 10:17 صبح
شاعر کی جانب سے اجازت ملے نہ ملے، آپ اپنا کام کر گزرئیے۔ نیک کام میں صلے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ ویسے بھی ایک زمانہ ہوا اردو محفل پر کسی شاعر کی غزل کی تشریح نہیں کی گئی۔ اس روایت کو زندہ کردیجیے، للہ!!!
سچ کہا آپ نے۔ نیک کام میں صلے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔
سید عاطف علی — اپریل 13، 2020 10:19 صبح
شاعر کی جانب سے اجازت ملے نہ ملے، آپ اپنا کام کر گزرئیے۔ نیک کام میں صلے کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ ویسے بھی ایک زمانہ ہوا اردو محفل پر کسی شاعر کی غزل کی تشریح نہیں کی گئی۔ اس روایت کو زندہ کردیجیے، للہ!!!
پس نوشت: کچھ اشعار کے بارے میں راقم کو یہ گماں ہے کہ عام قاری کی ان کے مفہوم تک رسائی ممکن نہ ہوسکے گی۔ اگر ایسا ہے تو یہ خاکسار عام زبان میں مفہوم سب تک پہنچانے کا ذمہ اپنے کاندھوں پر لینے کو تیار ہے۔
یا اللہ خیر ۔ میں پہلے ہی سے نین بھائی کے نشانے پر کھڑا تھا کہ خلیل بھائی کے ٹہوکے سے ایک اور ولنریبلٹی سامنے آگئی ۔ خیر جب اوکھلی میں سر آ ہی گیا تو ۔۔۔
شعر بدلتا ہوں کہ
زہد ِ زاہد رہا قیدِ دستار میں
قیس و فرہاد و نیرنگ ہیں در بدر
نیرنگ خیال — اپریل 13، 2020 2:52 شام
یا اللہ خیر ۔ میں پہلے ہی سے نین بھائی کے نشانے پر کھڑا تھا کہ خلیل بھائی کے ٹہوکے سے ایک اور ولنریبلٹی سامنے آگئی ۔ خیر جب اوکھلی میں سر آ ہی گیا تو ۔۔۔
شعر بدلتا ہوں کہ
زہد ِ زاہد رہا قیدِ دستار میں
قیس و فرہاد و نیرنگ ہیں در بدر

ام عبدالوھاب — اپریل 20، 2020 8:15 شام
اس لڑی میں غزل لگانا چاہتی ہوں،مگر طریقہ نہیں آرہا
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 20، 2020 8:22 شام
اس لڑی میں غزل لگانا چاہتی ہوں،مگر طریقہ نہیں آرہا
مندرجہ ذیل لنک پر جاکر "نئی لڑی ارسال کریں" پر کلک کیجیے اور ایڈیٹر ونڈوز میں اپنی غزل لکھ دیجیے۔ عنوان میں غزل لکھ کر پوسٹ کردیجیے۔
شمشاد خان — مئی 11، 2020 12:19 صبح
ماشاء اللہ بہت اچھی غزل ہے۔ بہت داد قبول کریں۔
سید عاطف علی
سید بادشاہ کیا ایک ہی غزل کہہ کر توبہ کر لی یا مزید کلام بھی ہے؟؟؟
سید عاطف علی — مئی 11، 2020 1:42 شام
ماشاء اللہ بہت اچھی غزل ہے۔ بہت داد قبول کریں۔
سید عاطف علی
سید بادشاہ کیا ایک ہی غزل کہہ کر توبہ کر لی یا مزید کلام بھی ہے؟؟؟
شکریہ جناب شمشاد بھائی ۔ کچھ گنی چنی اور بھی ہیں مثلاََ ایک حالیہ ۔
"قرنطین"
شمشاد خان — مئی 11، 2020 1:52 شام
وہ "کچھ گنی چنی اور بھی ہیں" بھی تو شریک محفل کریں ناں۔
سید عاطف علی — مئی 11، 2020 2:37 شام
وہ "کچھ گنی چنی اور بھی ہیں" بھی تو شریک محفل کریں ناں۔
سب پہلے ہی شریک کردہ ہیں ۔
میرے شروع کیے گئے دھاگوں میں سب یہی تو ہے ۔ یا تو میری غزلیں یا والد صاحب کی ہیں ۔
شمشاد خان بھائی
صابرہ امین — جون 21، 2020 10:12 صبح
عاطف بھائ
بہت اعلیٰ ۔ ۔
آبلوں سے جنوں کو ملا حوصلہ
کتنی ہی منزلیں بن گئیں رہگزر
آہ ہماری بھی شاعری کے دشت میں آبلہ پائ جاری ہے ۔ ۔ بس ہمارے جنوں کو بھی حوصلہ اورراہنمائ ملتی رہے اللہ ۔ ۔ !!
نیرنگ خیال — جون 26، 2020 12:21 شام
یا اللہ خیر ۔ میں پہلے ہی سے نین بھائی کے نشانے پر کھڑا تھا کہ خلیل بھائی کے ٹہوکے سے ایک اور ولنریبلٹی سامنے آگئی ۔ خیر جب اوکھلی میں سر آ ہی گیا تو ۔۔۔
شعر بدلتا ہوں کہ
زہد ِ زاہد رہا قیدِ دستار میں
قیس و فرہاد و نیرنگ ہیں در بدر
آج محفل پر لاگ ان ہوا تو اس دھاگے سے اطلاع موصول ہوئی تھی، دیکھنے آیا تو آپ کا مراسلہ بھی دیکھا، اور پھر یاد آیا کہ آپ کے چند ایک اشعار کی شرح لکھ کر رکھی ہوئی ہے۔ بوجوہ سستی مزید نہیں لکھ سکا اور بوجوہ کاہلی وہ شریک بھی نہیں کر سکا۔
سید عاطف علی — جون 26، 2020 12:59 شام
آج محفل پر لاگ ان ہوا تو اس دھاگے سے اطلاع موصول ہوئی تھی
نین بھائی !
آپ جیسے موقّر محفلین کے لیے یہ ہر گز شایاں نہیں ۔ تشریحات تو شریک ہوتی اور آتی رہیں گی ۔
سید عاطف علی — جون 26، 2020 1:05 شام
عاطف بھائ
بہت اعلیٰ ۔ ۔
آبلوں سے جنوں کو ملا حوصلہ
کتنی ہی منزلیں بن گئیں رہگزر
آہ ہماری بھی شاعری کے دشت میں آبلہ پائ جاری ہے ۔ ۔ بس ہمارے جنوں کو بھی حوصلہ اورراہنمائ ملتی رہے اللہ ۔ ۔ !!
بھئی بہت بہت شکریہ پذیرائی کا صابرہ بٹیا ۔
اللہ خوش اور سلامت رکھے آپ کو ، اور آپ کے جنوں کو ہر قسم کے سنگ و آہن سے نبرد آزما ہونے کی قوت بخشے ۔ بس
آبلہ پائی سے نہ گھبرائیے اور اس صحرا نوردی کا حق ادا کرتی رہیئے ۔
جاسمن — جون 28، 2020 11:13 صبح
بہت خوب! خوبصورت غزل۔