مہدی نقوی حجاز — جنوری 3، 2014 12:07 شام
قبول کرنے والے پر موقوف ہے!!!

بڑے تنبل اور شاپروں سے کیا بعید!
نیرنگ خیال — جنوری 3، 2014 12:08 شام
نیرنگ خیالفارسی کے موٹے موٹے لفظوں والی کتاب لے لیں۔ سب کچھ اُسی میں سے آتا ہے۔
میاں ہم تو
مہدی ،
فرحت ،
چیمہ صاحب اور آپ یعنی سب کے شکار ہیں۔۔۔ کوئی ایسی لغت تجویز کریں کہ سب کا دارو کر سکیں۔۔۔۔

مہدی نقوی حجاز — جنوری 3، 2014 12:10 شام
نیرنگ خیالفارسی کے موٹے موٹے لفظوں والی کتاب لے لیں۔ سب کچھ اُسی میں سے آتا ہے۔
جناب، اب سے پرچہ جرمن یا پرتگالی زبان کی لغت سے تیار ہوگا! تیار ہو جائیں!
مہدی نقوی حجاز — جنوری 3، 2014 12:11 شام
لغت کھولتے تو شاید صحیح لفظ تک پہنچ ہی جاتے۔۔۔ مگر اتنے سے دو حرفی لفظ کی خاطر کوچہ بدری گوارا نہ تھی۔۔۔
یہاں "آلکسانہ" کی کمی شدید محسوس ہوئی!
مہدی نقوی حجاز — جنوری 3، 2014 12:14 شام
لغت کھولتے تو شاید صحیح لفظ تک پہنچ ہی جاتے۔۔۔ مگر اتنے سے دو حرفی لفظ کی خاطر کوچہ بدری گوارا نہ تھی۔۔۔
یہاں "آلکسانہ" کی کمی شدید محسوس ہوئی!
محمداحمد — جنوری 3، 2014 12:14 شام
قبول کرنے والے پر موقوف ہے!!!

بڑے تنبل اور شاپروں سے کیا بعید!

محمداحمد — جنوری 3، 2014 12:16 شام
جناب، اب سے پرچہ جرمن یا پرتگالی زبان کی لغت سے تیار ہوگا! تیار ہو جائیں!
خوفناک

مہدی نقوی حجاز — جنوری 3، 2014 12:18 شام
آلکس، سست، کاہل (ان سے بدرجہا زیادہ محترمانہ لفظ ہے!)

مہدی نقوی حجاز — جنوری 3، 2014 12:20 شام
محمداحمد — جنوری 3، 2014 12:22 شام
آلکس، سست، کاہل (ان سے بدرجہا زیادہ محترمانہ لفظ ہے!)
آپ کی اردو پڑھ کر اردو محفل سے استعفیٰ دینے کو دل چاہتا ہے۔

لیکن کیا کریں کہ ابھی تک اپائنمنٹ لیٹر ہی نہیں ملا استعفیٰ کیسے دیں۔

محمداحمد — جنوری 3، 2014 12:23 شام
مہدی نقوی حجاز — جنوری 3، 2014 12:28 شام
آپ کی اردو پڑھ کر اردو محفل سے استعفیٰ دینے کو دل چاہتا ہے۔

لیکن کیا کریں کہ ابھی تک اپائنمنٹ لیٹر ہی نہیں ملا استعفیٰ کیسے دیں۔
اسی لیے تو ہم آپ سے خوفزدہ رہتے ہیں!!
ویسے استعفیٰ دینے کا استعارہ گنجلک ہے کافی!! ہو نہ ہو ہمیں سمجھ نہیں آیا!!
محمداحمد — جنوری 3، 2014 12:36 شام
اسی لیے تو ہم آپ سے خوفزدہ رہتے ہیں!!
ویسے استعفیٰ دینے کا استعارہ گنجلک ہے کافی!! ہو نہ ہو ہمیں سمجھ نہیں آیا!!
استعارے اکثر گنجلک نہ سہی مبہم تو ہوتے ہی ہیں اسی لئے ہم اکثر صاف صاف بات کرتے ہیں اور کبھی کبھی صاف مُکر بھی جاتے ہیں۔


(مذاق)
ویسے یہ بات برائے بات ہے اور اس میں خوف والی کوئی بات نہیں ہے۔

فلک شیر — جنوری 3، 2014 1:05 شام
خیال عمدہ، روانی متاثر کن اور بُنت بہت اعلیٰ.................بہت خوب احمد بھائی
شکریہ شریک فرمانے کے لیے

توجہ دلانے کے لیے
نیرنگ خیال شکرگزار ہوں۔

محمد اسامہ سَرسَری — جنوری 3، 2014 1:50 شام
بہت ہی اعلی جناب احمد
ہو داد بے حد قبول میری
کہ دل کو بھائی یہ نظمِ عالی
ملے ہیں جس میں ہمیں مسلسل
وفا، مروت، خلوص و ایثار، مہر و الفت
فرحت کیانی — جنوری 3، 2014 2:26 شام
میاں ہم تو
مہدی ،
فرحت ،
چیمہ صاحب اور آپ یعنی سب کے شکار ہیں۔۔۔ کوئی ایسی لغت تجویز کریں کہ سب کا دارو کر سکیں۔۔۔ ۔
شاپر کرانے کی آخری حدوں کو چُھوتا بیان ۔

فرحت کیانی — جنوری 3، 2014 2:29 شام
ایک خیال کی رو میں ۔۔۔
کہیں سنا ہے
گئے زمانوں میں
لوگ جب قافلوں کی صورت
مسافتوں کو عبور کرتے
تو قافلے میں اک ایسا ہمراہ ساتھ ہوتا
کہ جو سفر میں
تمام لوگوں کے پیچھے چلتا
اور اُس کے ذمّے یہ کام ہوتا
کہ آگے جاتے مسافروں سے
اگر کوئی چیز گر گئی ہو
جو کوئی شے پیچھے رہ گئی ہو
تو وہ مسافر
تمام چیزوں کو چُنتا جائے
اور آنے والے کسی پڑاؤ میں ساری چیزیں
تما م ایسے مُسافروں کے حوالے کردے
کہ جو منازل کی چاہ دل میں لئے شتابی سے
اپنے رستے تو پاٹ آئے
پر اپنی عجلت میں کتنی چیزیں
گرا بھی آئے ، گنوا بھی آئے
میں سوچتا ہوں
کہ زندگانی کے اس سفر میں
مجھے بھی ایسا ہی کوئی کردار مل گیا ہے
کہ میرے ہمراہ جو بھی احباب تھے
منازل کی چاہ دل میں لئے شتابی سے
راستوں پر بہت ہی آگے نکل گئے ہیں
میں سب سے پیچھے ہوں اس سفر میں
سو دیکھتا ہوں کہ راستے میں
وفا، مروت، خلوص و ایثار، مہر و الفت
اور اس طرح کی بہت سی چیزیں
جگہ جگہ پر پڑی ہوئی ہیں
میں اپنے خود ساختہ اُصولوں کی
زرد گٹھری میں ساری چیزیں سمیٹتا ہوں
اور اپنے احساس کے جلو میں
ہر اک پڑاؤ پہ جانے والوں کو ڈھونڈتا ہوں
پر ایسا لگتا ہے
جیسے میرے تمام احباب منزلوں کو گلے لگانے
بہت ہی آگے نکل گئے ہیں
یا میں ہی شاید
وفا، مروت، خلوص و ایثار، مہر و الفت
اور اس طرح کی بہت سی چیزیں سمیٹنے میں کئی زمانے بتا چکا ہوں۔
محمد احمدؔ
واہ واہ۔ لاجواب خیال اور عمدہ اندازِ بیاں ۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔

محمداحمد — جنوری 6، 2014 11:39 صبح
خیال عمدہ، روانی متاثر کن اور بُنت بہت اعلیٰ.................بہت خوب احمد بھائی
شکریہ شریک فرمانے کے لیے

توجہ دلانے کے لیے
نیرنگ خیال شکرگزار ہوں۔
بہت شکریہ فلک شیر بھائی ۔۔۔!
آپ کی توجہ اور محبت کے لئے ممنون ہوں۔
محمداحمد — جنوری 6، 2014 11:39 صبح
بہت ہی اعلی جناب احمد
ہو داد بے حد قبول میری
کہ دل کو بھائی یہ نظمِ عالی
ملے ہیں جس میں ہمیں مسلسل
وفا، مروت، خلوص و ایثار، مہر و الفت
بہت نوازش بھائی اسامہ سرسری ۔۔۔۔۔
یہ منظوم داد پا کر خوشی ہوئی ۔
جیتے رہیے۔
محمداحمد — جنوری 6، 2014 11:40 صبح
شاپر کرانے کی آخری حدوں کو چُھوتا بیان ۔
لگتا ہے کہ لوگ بہ یک وقت دو دو کوچوں میں مقیم ہیں۔
