نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

جاسمن — اپریل 29، 2023 6:06 شام
بھئی میں نے سب کی آراء سے اتفاق کر لیا ہے۔:):):)
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2023 6:03 صبح
Khursheed
بہت شکریہ خورشید ! بہت ممنون ہوں ۔
ایک گزارش جو میں اکثر کرتا رہتا ہوں وہ یہ کہ اگر آپ اپنا نام انگریزی کے بجائے اردو میں خورشید لکھیں تو بہت اچھا لگے گا ۔اس کے لیے آپ مدیر حضرات کو ٹیگ کردیجئے وہ مدد فرمائیں گے۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2023 6:05 صبح
بہت عمدہ ۔۔۔ ظہیر بھائی ۔۔۔ماشاءاللہ۔ ۔ ۔ کیا فکر کی جولانی الفاظ کی روانی اور ان میں پیغام رسانی ۔۔
نوازش ، بہت شکریہ ، اکمل ! آپ کو اشعار پسند آئے ، اس کے لیے ممنون ہوں ۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2023 6:08 صبح
سبھی اشعار دل کو چھو گئے بالخصوص یہ شعر:
بہت شکریہ ، عبید بھائی ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
کہاں ہوتے ہیں آج کل آپ ۔ اور وہ کچھ معلومات جو آپ نے بھیجنی تھیں ابھی تک اس کا منتظر ہوں ۔ آئندہ لاگن ہوں تو ذاتی پیغام میں تشریف لائیے۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2023 6:09 صبح
واہ واہ۔۔۔۔ بہت خوب، ہر شعر ہی خوب ہے
بہت شکریہ ، بہت نوازش بھئی عبدالرؤف ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2023 6:10 صبح
ماشاءاللّٰه
بہترین اور شاندار کلام۔
الحمدللہ ۔ معان بھائی تشریف لائے ہیں ۔ بہت شکریہ ، آداب ! بہت ممنون ہوں ، معان بھائی ۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2023 6:11 صبح
ماشاءاللّٰه
ماشاءاللّٰه
ہر شعر ہی لاجواب ۔
ظہیر بھائی ڈھیروں داد و تحسین
سلامت رہیے بہت ساری دعائیں ۔
آداب ، نوازش ، کرم نوازی ہے آپ کی ،سیما آپا!
بہت ممنون ہوں ۔ دعاؤں کے لیے بہت شکریہ!
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2023 6:13 صبح
بہت خوب ظہیراحمدظہیر واقعی قابل رشک غزل ہے
آداب ، آداب! ذرہ نوازی ہے ، اعجاز بھائی !
عزت افزائی کے لیے سراپا سپاس ہوں ۔اللہ کریم آپ کا سایا سلامت رکھے ، تاقیامت رکھے!
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2023 6:14 صبح
کیا کہنے ظہیر بھائی۔ پوری غزل ہی کمال ہے۔ البتہ یہ اشعار کچھ زیادہ بھا گئے۔
نوازش، کرم نوازی ! بہت بہت شکریہ تابش بھائی!
میرا شکوہ آپ تک پہنچے کہ آج کل آپ کم نظر آتے ہیں ۔ لگتا ہے کہ اب مجھے اپنی غزلیں جلدی جلدی یہاں لگانی پڑیں گی تاکہ اسی بہانے آپ کی زیارت ہوسکے۔ :)
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2023 6:24 صبح
حسبِ معمول بہت عمدہ!
غزل کے بیچ میں اگر مطلع کی طرز کا شعر آئے تو اسے کیا کہیں گے؟
تقابلِ ردیفین کا سقم یہاں تو نہیں لاگو ہو گا؟
حرفِ تحسین کے لیے ممنون ہوں ، لا المیٰ صاحبہ!
تقابلِ ردیفین کا سقم تب واقع ہوتا ہے جب مصرعِ اول کے آخر میں صرف ردیف آجائے ۔ اگر مصرع اول میں ردیف کے ساتھ قافیہ بھی آئے تو وہ مطلع کہلائے گا ۔ کسی بھی غزل کے شروع میں آپ جتنے مطالع چاہیں لاسکتے ہیں ۔
میری یہ غزل دراصل دو غزلہ ہے۔ غزل اور دو غزلے میں کتنے کتنے اشعار ہونے چاہئیں اس بارے میں کوئی مطلق اصول موجود نہیں ہے ۔ عام روایتی خیال یہ ہے کہ غزل میں کم از کم پانچ یا سات اشعار ہونے چاہئیں لیکن ہم سب نے پانچ سے کم اشعار کی غزلیں بھی دیکھی ہیں۔ اسے طرح دو غزلے کے لیے روایتی طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ کم از کم سترہ اٹھارہ اشعار ہوں ورنہ دونوں مطلعے غزل کے شروع میں بطور مطلع اور مطلعِ ثانی رکھ کر تمام اشعار کو ایک ہی غزل کی صورت دینا چاہیئے ۔ لیکن یہ بھی کوئی مطلق اصول نہیں ۔ میں نے اپنی صوابدید پر ان گیارہ اشعار کو دوغزلے کی صورت میں ترتیب دیا ہے اور اس میں کوئی قباحت نہیں ۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2023 6:25 صبح
واہ۔ کیا کہنے۔۔۔
بہت خوب غزل ہے ظہیر بھائی۔۔۔
بہت شکریہ ، بہت نوازش، الشفا ء!
داد و تحسین کے لیے بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خو ش رکھے۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 30، 2023 6:26 صبح
بھئی میں نے سب کی آراء سے اتفاق کر لیا ہے۔:):):)
:):):)
بیشک اتفاق میں برکت ہے ۔
محمد تابش صدیقی — مئی 1، 2023 6:35 صبح
نوازش، کرم نوازی ! بہت بہت شکریہ تابش بھائی!
میرا شکوہ آپ تک پہنچے کہ آج کل آپ کم نظر آتے ہیں ۔ لگتا ہے کہ اب مجھے اپنی غزلیں جلدی جلدی یہاں لگانی پڑیں گی تاکہ اسی بہانے آپ کی زیارت ہوسکے۔ :)
ترجیحی مصروفیات میں اضافہ کی سبب یہاں سے تقریباً غیر حاضری چل رہی ہے۔ پھر کچھ عرصہ سے پیشہ ورانہ سفر میں ہجرت کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، جو الحمد للہ بخیریت انجام پائی۔ اور یومِ مزدور کے بعد نئی مزدوری کا آغاز ہے۔
ظہیراحمدظہیر — مئی 1، 2023 3:00 شام
ترجیحی مصروفیات میں اضافہ کی سبب یہاں سے تقریباً غیر حاضری چل رہی ہے۔ پھر کچھ عرصہ سے پیشہ ورانہ سفر میں ہجرت کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، جو الحمد للہ بخیریت انجام پائی۔ اور یومِ مزدور کے بعد نئی مزدوری کا آغاز ہے۔
اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور گرانیِ روز و شب کو ہلکا کردے۔ آمین۔ یہ تو مجھے یقین تھا کہ مصروفیت ہی آپ کو اردو محفل سے دور رکھے ہوئے ہے ۔ ہجرت کی خبر البتہ غیر متوقع تھی۔ گمان غالب ہے کہ آپ پاکستان ہی میں ہوں گے ۔ اللہ کریم نئے مقام کو آپ کے اور اہلِ خانہ کے لیے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے ۔ نیک صالح لوگوں کی رفاقت اور معیت عطا فرمائے ۔ آمین ۔
تابش بھائی ، جب بھی فرصت ملے کچھ دیر کے لیے جھانک لیا کیجیے ۔ اگلے چند ہفتوں تک غزل باری کا ارادہ ہے ۔ سات آٹھ غزلیں جمع ہوگئی ہیں ۔ 😂
ظہیراحمدظہیر — مئی 1، 2023 3:03 شام
بہت خوب ۔ ماشاءاللہ۔
خوبصورت غزل۔ لاجواب اشعار۔
ڈھیروں داد قبول فرمائیے ظہیراحمدظہیر بھائی۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ آمین۔
نوازش ، بہت شکریہ! ممنون ہوں ، ساگر بھائی ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔
محمد تابش صدیقی — مئی 1، 2023 3:14 شام
اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور گرانیِ روز و شب کو ہلکا کردے۔ آمین۔ یہ تو مجھے یقین تھا کہ مصروفیت ہی آپ کو اردو محفل سے دور رکھے ہوئے ہے ۔ ہجرت کی خبر البتہ غیر متوقع تھی۔ گمان غالب ہے کہ آپ پاکستان ہی میں ہوں گے ۔ اللہ کریم نئے مقام کو آپ کے اور اہلِ خانہ کے لیے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے ۔ نیک صالح لوگوں کی رفاقت اور معیت عطا فرمائے ۔ آمین ۔
تابش بھائی ، جب بھی فرصت ملے کچھ دیر کے لیے جھانک لیا کیجیے ۔ اگلے چند ہفتوں تک غزل باری کا ارادہ ہے ۔ سات آٹھ غزلیں جمع ہوگئی ہیں ۔ 😂
آمین۔
یہ محض پیشہ ورانہ ہجرت ہے ایک کمپنی سے دوسری کمپنی تک۔ مقام میں کوئی تبدیلی نہیں۔ 😊
محمد وارث — مئی 2، 2023 8:44 صبح
عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، بہت اچھے اشعار ہیں، لاجواب۔ :)
ظہیراحمدظہیر — مئی 2، 2023 4:31 شام
عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، بہت اچھے اشعار ہیں، لاجواب۔ :)
آداب، بہت نوازش! ممنونِ کرم ہوں جناب وارث! اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ۔اشعار کو سندِ قبولیت دینے کا بہت شکریہ!
ظہیراحمدظہیر — مئی 2، 2023 4:36 شام
آمین۔
یہ محض پیشہ ورانہ ہجرت ہے ایک کمپنی سے دوسری کمپنی تک۔ مقام میں کوئی تبدیلی نہیں۔ 😊
چلیں، یہ تو بہت اچھی بات ہے ۔ اللہ کریم آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے ، میدانِ کار میں ترقی و کامرانی عطا فرمائے ۔ آمین
تابش بھائی ، یہ اردو والی کمپنی بدلنا تو ٹھیک ہے لیکن انگریزی والی کمپنی مت بدلیے گا ۔ یہاں آتے جاتے رہیے ۔ حسبِ سابق اچھی کمپنی ملے گی آپ کو ۔ :)
خورشیداحمدخورشید — مئی 3، 2023 12:58 شام
Khursheed
بہت شکریہ خورشید ! بہت ممنون ہوں ۔
ایک گزارش جو میں اکثر کرتا رہتا ہوں وہ یہ کہ اگر آپ اپنا نام انگریزی کے بجائے اردو میں خورشید لکھیں تو بہت اچھا لگے گا ۔اس کے لیے آپ مدیر حضرات کو ٹیگ کردیجئے وہ مدد فرمائیں گے۔
سر! پہلے ایک دفعہ کوشش کی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی- اب آپ کی سفارش کے ساتھ ایک دفعہ دوبارہ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ میرا نام جو میری غلطی کی وجہ سے شروع میں انگریزی میں لکھا گیا تھا اسے اردو میں بدل دیا جائے۔
جاسمن

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%DB%81-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D9%88-%D8%A8%D8%B3%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92.119473/page-2