بہت بہت شکریہ نخبیٰ عرفان صاحبہ ! بہت ممنون ہوں ۔
بزمِ سخن میں خوش آمدید !
بہت بہت شکریہ نخبیٰ عرفان صاحبہ ! بہت ممنون ہوں ۔
میری تمام شاعری اردو محفل پر موجود ہے ۔ آپ ظہیراحمدظہیر لکھ کر تلاش کریں گی تو مل جائے گی ۔ میں فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ کا ممبر نہیں ہوں یعنی اس ویبگاہ کے علاوہ میرا کلام کہیں اور نہیں ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ بعض لوگوں نے میری غزلوں اور اشعار کو جون ایلیا ، محسن نقوی اور دیگر ناموں سے سوشل میڈیا پر لگایا ہو ا ہے ۔ نہ معلوم لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں ۔
نوازش، بہت شکریہ ذیشان بھائی ! بہت ممنون ہوں ۔ آپ جیسے صاحبِ ذوق کی داد بہت معنی رکھتی ہے میرے لئے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے !
ضرور جناب! مجھے کلامِ شاعر بزبان شاعر وہ بھی ترنم سے سن کر خوشی ہو گی۔
جیتے رہیے بھیا مالک ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔ شاعری سے کیسے ریٹائر ہوسکتے ہیں یہ تو آپکی شاعری اور آپ “جاوداں، پیہمدواں، ہر دم جواں ہے” ہماری ڈھیر ساری دعائیں آپ کے لئیے۔ہمیں گوروں کی یہ بات بہت پسند ہے کہ وہ زندگی کو بھرپور جیتے ہیں ۔جب ہم پہلی مرتبہ انگلینڈ گئے تو بیٹے سے کہا رضا ہم بوڑھے ہوگئے ۔تو کھڑکی سے باہر ایک خاتون ٹھک ٹھک کرتی چلی جارہی تھیں کوئی لگ بھگ اسی سال بڑی ہشاش بشاش تو کہنے لگے ماں جب یہ بوڑھی نہیں تو آپ اپنے آپ کوبوڑھا کیسے سمجھتیں
جی، اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ دولت ، طاقت اور شہرت حاصل کرنے کے لیے کافی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور انہیں سنبھالنا بھی کچھ آسان نہیں ہے ۔
چلیں آپ تو خوش ہیں کہ آپ کی غزلیں بھی آگے چلی گئیں اور نام بھی نہیں آیا سامنے۔۔۔۔
جہاں اضطراب ہے،وہاں آپ کی دعاؤں کی شدید ضرورت ہے اور آپ یہاں بیٹھے مارگلہ کی پہاڑیوں میں سمندر ڈھونڈنے چلے ہیں۔
اور مجھے بلاوجہ ڈراتے رہتے ہیں کہ طوفانوں سے دامن بچا کے چلا کرو۔۔۔۔۔۔۔بارشوں سے دوستی اچھی نہیں۔۔۔ وغیرہ
یہ بھی غنیمت ہے، کم از کم معیاری کلام تو کی گارنٹی ہے ۔۔۔ ورنہ مشاہیر کے نام سے جو کچھ سوشل میڈیا پر شیئر ہوتا ہے ۔۔۔ الامان الحفیظ
جوانی اور بڑھاپا تو ایک احساس کا نام ہے آپ فیل ہی کیوں کرتے ہیں کہ آپ بوڑھے ہوگئے ہیں یہ نظم تو آپ کے تازہ احساس کی ترجمان ہے یہ مسکراتے ہوئے کہہ رہی کہ میرا تخلیق کار اب بھی بانکپن کے دور سے گزر رہا ہے
غیرمعیاری شاعری پر صرف اسی بات کا افسوس ہوتا ہے کہ کیسا کلام منسوب کیا جا رہا ہے۔
کس قدر ہشیاری اور چالاکی سے یہ بات کہی ہے کہ اب لوگ جاسمن صاحبہ کی اپنی تخلیقات کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

میں نے سوچا اب یہاں جو جوابات دیے ہیں تو اصل وجہ بھی پڑھ لوں۔۔۔۔ کیا بات ہے ظہیراحمدظہیر بھائی! آپ کے حافظے کی داد نہ دینا زیادتی ہوگی۔

آپ کی تمام باتیں بجا اور درست ہیں سیما آپا ۔
تو پھر کمیشن کا کچھ آسرا رکھا جائے ۔۔۔۔۔
نین بھائی ، یہ ماچس کون سی استعمال کرتے ہیں آپ؟!
بڑی نوازش ، کرم نوازی ہے ، عاطف بھائی! بہت ممنون ہوں ۔