ظہیراحمدظہیر — مارچ 29، 2018 2:59 شام
بہت بہترین۔۔۔
ایسے اشعار کم ہوتے ہیں جنہیں پڑھنا شرو ع کرو تو ختم کیے بغیر رُک نہیں سکتے!!!
بہت شکریہ عمران بھائی ! بہت ممنو ن ہوں اس قدر افزائی کے لئے ۔ اللہ آپ کو دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے ۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 29، 2018 3:00 شام
بہت شکریہ لئیق بھائی ! نوازش!
ظہیراحمدظہیر — مارچ 29، 2018 3:01 شام
بہت خوب
بہت ہی عمدہ غزل ہے
بہت نوازش! بہت بہت شکریہ سائرہ! اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے! سلامت رکھے!
عبید انصاری — مارچ 29، 2018 3:33 شام
بہت زبردست
پڑھتے جاتے ہیں مگر دل سیر نہیں ہوتا۔
بس اتنا کہیں گے:
ابھی کچھ اور بھی کہنی ہیں آپ کو غزلیں
یہ شوقِ محفلِ یاراں ہے یاد آیا؟
سرگوشی
اتنی اچھی غزل کی اتنی "پھسڈی" تضمین پر ہم پیشگی معذرت خواہ ہیں
فرقان احمد — مارچ 29، 2018 4:28 شام
وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا
آپ نے تو ایک مصرع میں مکمل کہانی بیان کر دی ظہیر بھیا! بے پناہ داد!
ظہیراحمدظہیر — مارچ 29، 2018 7:33 شام
بہت زبردست
پڑھتے جاتے ہیں مگر دل سیر نہیں ہوتا۔
بس اتنا کہیں گے:
ابھی کچھ اور بھی کہنی ہیں آپ کو غزلیں
یہ شوقِ محفلِ یاراں ہے یاد آیا؟
سرگوشی
اتنی اچھی غزل کی اتنی "پھسڈی" تضمین پر ہم پیشگی معذرت خواہ ہیں
یعنی تابش بھائی نےبالکل صحیح کہا تھا!
ظہیراحمدظہیر — مارچ 29، 2018 7:35 شام
آپ نے تو ایک مصرع میں مکمل کہانی بیان کر دی ظہیر بھیا! بے پناہ داد!
بہت بہت شکریہ فرقان! ویسے یہ شعر تھا ہی ایک مصرع کا ۔ دوسرا مصرع تو مقطع سے ادھار لے کر یہاں لگانا پڑا ۔
نیرنگ خیال — مارچ 30، 2018 10:27 صبح
دیکھئے آپ معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ اب آپ نے یہ راز کھول ہی دیا ہے تو پھر ہمارے سارے پیسے واپس کریں ۔
سرگوشی: ورنہ
میں احمد بھائی سے مناسب معاوضے پر آپ کے خلاف ہجو طویل لکھوالوں گا
ارے یہ بات تو ابھی تک راز میں ہے کہ کون کون سی لکھوائی ہے۔
سرگوشی
آپ مجھے ہی پیشکش کریں۔ معاوضہ مناسب ہوا تو میں اپنے خلاف ایک اچھی ہجو لکھ دوں گا۔
نیرنگ خیال — مارچ 30، 2018 10:37 صبح
احمد بھائی کی عنایت اور تعاون سے ساری غزلیں اب ایک ہی فائل میں جمع ہوگئی ہیں ۔
ظہیر بھائی میں بیعت کرنا چاہتا ہوں آپ کے ہاتھ پر۔ یہ کام آخر آپ نے ان سے کروا کس طرح لیا۔ واللہ یہ آدمی ہزار پوستیوں پر اکیلا بھاری ہے۔
محمد تابش صدیقی — مارچ 30، 2018 10:43 صبح
ظہیر بھائی میں بیعت کرنا چاہتا ہوں آپ کے ہاتھ پر۔ یہ کام آخر آپ نے ان سے کروا کس طرح لیا۔ واللہ یہ آدمی ہزار پوستیوں پر اکیلا بھاری ہے۔
پہلے تعاون کی نوعیت جاننی پڑے گی۔
ہو سکتا ہے، ایک فائل میں جمع کرنے کا طریقہ بتایا ہو۔
نیرنگ خیال — مارچ 30، 2018 10:45 صبح
پہلے تعاون کی نوعیت جاننی پڑے گی۔
ہو سکتا ہے، ایک فائل میں جمع کرنے کا طریقہ بتایا ہو۔
شکر ہے آپ نے اس بحر حیرت میں میری طرف تنکا پھینکا۔ اللہ آپ کو جزا دے۔
فرحان محمد خان — مارچ 30، 2018 2:57 شام
کسی کی ٹوٹی ہوئی چوڑیوں کا قرض مجھے
گلاب شاخ سے کانٹے چبھے تو یاد آیا
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 30، 2018 3:50 شام
بہت زبردست
پڑھتے جاتے ہیں مگر دل سیر نہیں ہوتا۔
بس اتنا کہیں گے:
ابھی کچھ اور بھی کہنی ہیں آپ کو غزلیں
یہ شوقِ محفلِ یاراں ہے یاد آیا؟
سرگوشی
اتنی اچھی غزل کی اتنی "پھسڈی" تضمین پر ہم پیشگی معذرت خواہ ہیں
ہماری صلاح:
ابھی کچھ اور بھی کہنی ہیں آپ کو غزلیں
جو محفلیں کے تقاضے سُنے تو یاد آیا
ظہیراحمدظہیر — مارچ 30، 2018 5:52 شام
ارے یہ بات تو ابھی تک راز میں ہے کہ کون کون سی لکھوائی ہے۔
سرگوشی
آپ مجھے ہی پیشکش کریں۔ معاوضہ مناسب ہوا تو میں اپنے خلاف ایک اچھی ہجو لکھ دوں گا۔
سوری ۔ آپ کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ ٹینڈر آپ کو نہیں دیا جاسکتا ۔ رقم اور پروجیکٹ دونوں کے ڈوبنے کا شدید خطر ہ ہے ۔ ادارہ فی الحال اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتا ۔
سرگوشی: آپ بے فکر رہئے
آپ کی شان میں یہ کارِ خیر میں بقلمِ خود انجام دوں گا ۔ خواہ اس کے لئے نثری نظم کا سہارا ہی کیوں نہ لینا پڑے ۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 30، 2018 5:58 شام
ظہیر بھائی میں بیعت کرنا چاہتا ہوں آپ کے ہاتھ پر۔ یہ کام آخر آپ نے ان سے کروا کس طرح لیا۔ واللہ یہ آدمی ہزار پوستیوں پر اکیلا بھاری ہے۔
بے شک اس شک میں کوئی شبہ نہیں ۔
ویسے یہ ہزار پوستیوں کا استعارہ کمال ہے ۔ واقعی نیرنگ خیال ہے ۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 30، 2018 6:04 شام
پہلے تعاون کی نوعیت جاننی پڑے گی۔
ہو سکتا ہے، ایک فائل میں جمع کرنے کا طریقہ بتایا ہو۔
نہیں تابش بھائی ۔ یہ بات نہیں ۔ سارا کام انہی نے کیا ہے ۔
ایک دن اچانک احمد بھائی کی ایمیل آئی کہ جس میں ایک اٹیچی کیس اٹیچ تھا ۔ معلوم ہوا کہ انہوں نے بڑی محنت سے اردو محفل پر شائع میرےتمام کلام کو چن چن کر ایک فائل میں جمع کرکے بھجوایا ہے ۔ یہ ان کی محبت ہے ۔ اللہ ان کو سلامت رکھے ۔ وہ بہت بڑے دل کے آدمی ہیں ۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 30، 2018 6:07 شام
کسی کی ٹوٹی ہوئی چوڑیوں کا قرض مجھے
گلاب شاخ سے کانٹے چبھے تو یاد آیا
بہت نوازش ! شکریہ فرحان ۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 30، 2018 6:09 شام
ہماری صلاح:
ابھی کچھ اور بھی کہنی ہیں آپ کو غزلیں
جو محفلیں کے تقاضے سُنے تو یاد آیا
لگ رہا ہے کہ آپ سب لوگ اب عبید انصاری کو شاعر بنا کر ہی دم لیں گے ۔
ہر کہ در کانِ نمک رفت ۔۔۔۔۔
جاسمن — مارچ 30، 2018 7:07 شام
بہت ہی خوبصووووووورت غزل۔
ہر شعر لاجواب۔
بہت ہی خوب!!
جاسمن — مارچ 30، 2018 7:08 شام
آداب اعجاز بھائی ! آپ کی داد ہمیشہ باعثِ شرف ہوتی ہے ۔ اللہ آپ کو ہزاری عمر عطا فرمائے ۔ احمد بھائی کی عنایت اور تعاون سے ساری غزلیں اب ایک ہی فائل میں جمع ہوگئی ہیں ۔ میں نظرِ ثانی کررہا ہوں اور جو چیزیں نکالنے کی ہیں انہیں نکال رہا ہوں ۔ ان شاء اللہ اگلے ماہ کے آخر تک مسودہ آپ کو بھیج دوں گا ۔ اس کے لئے آپ کا پیشگی شکریہ ۔ اللہ آپ کے وقت اور توانائی میں برکت دے ۔ اردو کی ترقی اور ترویج کا جو کام آپ کررہے ہیں اس کا اجر صرف اللہ کریم ہی آپ کو دے سکتے ہیں ۔ اللہ آپ کا سایہ سلامت رکھے ۔ آمین ۔
آمین!
ثم آمین!