وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

ظہیراحمدظہیر — مارچ 13، 2018 11:57 شام
احبابِ کرام ! آپ کو مژدہو کہ بس اب ہمارے پلندے میں کچھ ہی غزلیں باقی رہ گئی ہیں ۔ جیسے ہی موقع ملتا جائے گا یہاں لگاتا رہوں گا ۔ ایک پرانی غزل پیشِ خدمت ہے ۔
وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا
کسی کو آئے نہ آئے مجھے تو یاد آیا
مقابلے پر اندھیرا نہیں ہوا بھی ہے
کئی چراغ یکایک بجھے تو یا د آیا
ہمارے ساتھ بھی موسم نے داؤ کھیلا تھا
خزاں کے ہاتھ سے پتے گرے تو یاد آیا
گئی رتوں کے پرندے ابھی نہیں لوٹے
شجر پہ تازہ شگوفے کھلے تو یاد آیا
کسی کی ٹوٹی ہوئی چوڑیوں کا قرض مجھے
گلاب شاخ سے کانٹے چبھے تو یاد آیا
بہت زمانے سے کاغذ پہ دل نہیں رکھا
پرانے بیگ سے کچھ خط ملے تو یاد آیا
وہ ایک رسم تھی بڑھ کر گلے لگانے کی
تمام ہوچکے شکوے گلے تو یاد آیا
قدم قدم پہ وہ گزرا ہوا زمانہ ظہیر
کسی کو آئے نہ آئے مجھے تو یاد آیا
ظہیر احمد ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۱۴
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 14، 2018 12:50 صبح
مقابلے پر اندھیرا نہیں ہوا بھی ہے
کئی چراغ یکایک بجھے تو یا د آیا
کسی کی ٹوٹی ہوئی چوڑیوں کا قرض مجھے
گلاب شاخ سے کانٹے چبھے تو یاد آیا​

ہمارے ساتھ بھی موسم نے داؤ کھیلا تھا
خزاں کے ہاتھ سے پتے گرے تو یاد آیا
گئی رتوں کے پرندے ابھی نہیں لوٹے
شجر پہ تازہ شگوفے کھلے تو یاد آیا
بہت زمانے سے کاغذ پہ دل نہیں رکھا
پرانے بیگ سے کچھ خط ملے تو یاد آیا

واہ کیا خوب صورت یادیں ہیں ہیں۔
بہت سی داد اور
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
محمد تابش صدیقی — مارچ 14، 2018 3:39 صبح
بہت خوبصورت
مقابلے پر اندھیرا نہیں ہوا بھی ہے
کئی چراغ یکایک بجھے تو یا د آیا

ہمارے ساتھ بھی موسم نے داؤ کھیلا تھا
خزاں کے ہاتھ سے پتے گرے تو یاد آیا

گئی رتوں کے پرندے ابھی نہیں لوٹے
شجر پہ تازہ شگوفے کھلے تو یاد آیا

وہ ایک رسم تھی بڑھ کر گلے لگانے کی
تمام ہوچکے شکوے گلے تو یاد آیا

قدم قدم پہ وہ گزرا ہوا زمانہ ظہیر
کسی کو آئے نہ آئے مجھے تو یاد آیا
ظہیراحمدظہیر — مارچ 14، 2018 11:33 شام
واہ کیا خوب صورت یادیں ہیں ہیں۔
بہت سی داد اور
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
نوازش ، آداب خلیل بھائی ! بہت بہت شکریہ!
ظہیراحمدظہیر — مارچ 14، 2018 11:34 شام
ممنون ہوں تابش بھائی ! اللہ خوش رکھے!
احمد وصال — مارچ 21، 2018 4:34 صبح
وااااااہ بہت خوب صورت غزل
محمداحمد — مارچ 26، 2018 11:34 صبح
یار !
ایک شخص ساری کی ساری غزلیں اتنی اچھی اور دل پذیر کیسے لکھ لیتا ہے۔
کوئی بتائے گا مجھے؟
نیرنگ خیال
فلک شیر
فلک شیر — مارچ 27، 2018 3:22 شام
یار !
ایک شخص ساری کی ساری غزلیں اتنی اچھی اور دل پذیر کیسے لکھ لیتا ہے۔
کوئی بتائے گا مجھے؟ا
نیرنگ خیال
فلک شیر
ہر شعر پہلے سے کچھ بڑھ کر ہی ہے ۔ سبحان اللہ
ویسے میں نے پہلے نہیں دیکھیں ان کی چیزیں ۔ ابھی دیکھتا ہوں ان شاءاللہ
توجہ دلانے کے لیے شکرگزار ہوں احمد بھائی
الف عین — مارچ 28، 2018 7:26 صبح
میں منتظر ہوں کہ کب مکمل ہوتا ہے تمہارا مجموعہ اور کب بھیجتے ہو مجھے!
اچھی غزل ہے ہمیشہ کی طرح
سید عمران — مارچ 28، 2018 8:06 صبح
بہت بہترین۔۔۔
ایسے اشعار کم ہوتے ہیں جنہیں پڑھنا شرو ع کرو تو ختم کیے بغیر رُک نہیں سکتے!!!
لئیق احمد — مارچ 28، 2018 8:24 صبح
بہت زمانے سے کاغذ پہ دل نہیں رکھا
پرانے بیگ سے کچھ خط ملے تو یاد آیا
واہ کیا بات ہے جناب!
سین خے — مارچ 28، 2018 8:25 صبح
بہت خوب :) بہت ہی عمدہ غزل ہے :)
نیرنگ خیال — مارچ 29، 2018 8:56 صبح
یار !
ایک شخص ساری کی ساری غزلیں اتنی اچھی اور دل پذیر کیسے لکھ لیتا ہے۔
کوئی بتائے گا مجھے؟
نیرنگ خیال
فلک شیر
وجہ آپ نے پہلے نمبر والے کو ٹیگ کرکے خود بیان کر دی ہے۔ اب ظہیراحمدظہیر ہمارے محترم ہیں بھلا ہم سب کے سامنے کیا کہہ سکتے ہیں۔ :p
میری اس جسارت پر ظہیر بھائی برا ہی نہ منا جائیں۔
نیرنگ خیال — مارچ 29، 2018 8:57 صبح
مقابلے پر اندھیرا نہیں ہوا بھی ہے
کئی چراغ یکایک بجھے تو یا د آیا

بہت زمانے سے کاغذ پہ دل نہیں رکھا
پرانے بیگ سے کچھ خط ملے تو یاد آیا

یوں تو کل غزل ہی کمال ہے۔ مگر یہ دو اشعار بالخصوص بہت پسند آئے۔ کیا بات ہے ظہیر بھائی۔ لاجواب۔ ماشاءاللہ۔
محمداحمد — مارچ 29، 2018 10:35 صبح
وجہ آپ نے پہلے نمبر والے کو ٹیگ کرکے خود بیان کر دی ہے۔ اب ظہیراحمدظہیر ہمارے محترم ہیں بھلا ہم سب کے سامنے کیا کہہ سکتے ہیں۔ :p
میری اس جسارت پر ظہیر بھائی برا ہی نہ منا جائیں۔

:)
ویسے اب بُرا مان ہی لینا چاہیے۔ :D
ظہیراحمدظہیر — مارچ 29، 2018 2:43 شام
وجہ آپ نے پہلے نمبر والے کو ٹیگ کرکے خود بیان کر دی ہے۔ اب ظہیراحمدظہیر ہمارے محترم ہیں بھلا ہم سب کے سامنے کیا کہہ سکتے ہیں۔ :p
میری اس جسارت پر ظہیر بھائی برا ہی نہ منا جائیں۔
دیکھئے آپ معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ اب آپ نے یہ راز کھول ہی دیا ہے تو پھر ہمارے سارے پیسے واپس کریں ۔
میں احمد بھائی سے مناسب معاوضے پر آپ کے خلاف ہجو طویل لکھوالوں گا
ظہیراحمدظہیر — مارچ 29، 2018 2:44 شام
وااااااہ بہت خوب صورت غزل
بہت شکریہ وصال صاحب! ممنون ہوں ۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 29، 2018 2:47 شام
یار !
ایک شخص ساری کی ساری غزلیں اتنی اچھی اور دل پذیر کیسے لکھ لیتا ہے۔
کوئی بتائے گا مجھے؟
نیرنگ خیال
فلک شیر

احمد بھائی ، یہ سراسر آپ کی محبت ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے ۔ یہ حسنِ نظر قائم و دائم رکھے ۔ ترقی و کمال عطا فرمائے ۔ آمین
ظہیراحمدظہیر — مارچ 29، 2018 2:50 شام
ہر شعر پہلے سے کچھ بڑھ کر ہی ہے ۔ سبحان اللہ
ویسے میں نے پہلے نہیں دیکھیں ان کی چیزیں ۔ ابھی دیکھتا ہوں ان شاءاللہ
توجہ دلانے کے لیے شکرگزار ہوں احمد بھائی
بہت بہت شکریہ ، بہت نوازش فلک شیر بھائی ! آپ جیسے صاحبِ ذوق اور صاحبِ علم کی جانب سے اس توجہ اور پذیرائی پر مسرور و ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کا اقبال بلند رکھے! آمین۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 29، 2018 2:58 شام
میں منتظر ہوں کہ کب مکمل ہوتا ہے تمہارا مجموعہ اور کب بھیجتے ہو مجھے!
اچھی غزل ہے ہمیشہ کی طرح
آداب اعجاز بھائی ! آپ کی داد ہمیشہ باعثِ شرف ہوتی ہے ۔ اللہ آپ کو ہزاری عمر عطا فرمائے ۔
احمد بھائی کی عنایت اور تعاون سے ساری غزلیں اب ایک ہی فائل میں جمع ہوگئی ہیں ۔ میں نظرِ ثانی کررہا ہوں اور جو چیزیں نکالنے کی ہیں انہیں نکال رہا ہوں ۔ ان شاء اللہ اگلے ماہ کے آخر تک مسودہ آپ کو بھیج دوں گا ۔ اس کے لئے آپ کا پیشگی شکریہ ۔ اللہ آپ کے وقت اور توانائی میں برکت دے ۔ اردو کی ترقی اور ترویج کا جو کام آپ کررہے ہیں اس کا اجر صرف اللہ کریم ہی آپ کو دے سکتے ہیں ۔ اللہ آپ کا سایہ سلامت رکھے ۔ آمین ۔
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%DB%81-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B4%D8%AE%D8%B5-%DA%A9%DB%81-%D8%B3%D8%A8-%D8%AC%D8%A7%DA%86%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D9%88-%DB%8C%D8%A7%D8%AF-%D8%A2%DB%8C%D8%A7.100495/