وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

جاسمن — مارچ 30، 2018 7:10 شام
نیرنگ خیال اپنے نام کی طرح کس قدر رنگ برنگی باتیں کرتے ہیں۔
ہر بات میں بے ساختگی اور برجستگی کے رنگوں کے ساتھ ساتھ بذلہ سنجی ،حاضر جوابی کا تڑکہ لگاہوتا ہے۔
محمداحمد — مارچ 31، 2018 12:32 شام
سوری ۔ آپ کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ ٹینڈر آپ کو نہیں دیا جاسکتا ۔ رقم اور پروجیکٹ دونوں کے ڈوبنے کا شدید خطر ہ ہے ۔ ادارہ فی الحال اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتا ۔
آپ کی شان میں یہ کارِ خیر میں بقلمِ خود انجام دوں گا ۔ خواہ اس کے لئے نثری نظم کا سہارا ہی کیوں نہ لینا پڑے ۔
دیکھئے آپ معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ اب آپ نے یہ راز کھول ہی دیا ہے تو پھر ہمارے سارے پیسے واپس کریں ۔
میں احمد بھائی سے مناسب معاوضے پر آپ کے خلاف ہجو طویل لکھوالوں گا

کوئی بھی لکھ لے، ہمیں اعتراض نہیں بالکل نہیں ہوگا۔
لیکن یہ ضرور خیال رہے کہ مناسب معاوضے کے ساتھ پہلا نام ہمارا آیا ہے اور اس میں کسی قسم کی تدوین قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ :):D
محمداحمد — مارچ 31، 2018 12:35 شام
ظہیر بھائی میں بیعت کرنا چاہتا ہوں آپ کے ہاتھ پر۔ یہ کام آخر آپ نے ان سے کروا کس طرح لیا۔ واللہ یہ آدمی ہزار پوستیوں پر اکیلا بھاری ہے۔

:noxxx:
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی :eek::sad:
بڑا بے ادب ہے (میں اس بندے کے لئے) سزا چاہتا ہوں :p
ہاہاہاہاہاہاہا
ویسے ہنسی بہت آئی یہ پڑھ کر۔ :D:p
اللہ سمجھے آپ کو۔ :)
نیرنگ خیال — اپریل 2، 2018 8:38 صبح
سوری ۔ آپ کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ ٹینڈر آپ کو نہیں دیا جاسکتا ۔ رقم اور پروجیکٹ دونوں کے ڈوبنے کا شدید خطر ہ ہے ۔ ادارہ فی الحال اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتا ۔
آپ کی شان میں یہ کارِ خیر میں بقلمِ خود انجام دوں گا ۔ خواہ اس کے لئے نثری نظم کا سہارا ہی کیوں نہ لینا پڑے ۔
ارے میری اصل شاعری تو وہ ہے جو محفلین نے اپنے ناموں سے سجا رکھی ہے۔۔۔۔ جو شاعری میرے نام سے ہے وہ تو کسی اور کی ہے۔ :biggrin::devil:
اب آپ جملوں میں ہمیں "چھانتے" اچھے لگیں گے۔ :mad3:
نیرنگ خیال — اپریل 2، 2018 8:39 صبح
بے شک اس شک میں کوئی شبہ نہیں ۔
ویسے یہ ہزار پوستیوں کا استعارہ کمال ہے ۔ واقعی نیرنگ خیال ہے ۔
پنجابی میں کہتے ہیں وا پیا جانڑے تے راہ پیا جانڑے۔۔۔۔۔ :D
نیرنگ خیال — اپریل 2، 2018 8:40 صبح
ہر کہ در کانِ نمک رفت ۔۔۔۔۔
ہر وہ کان جس میں نمک چلا گیا ہے؟:nailbiting:
نیرنگ خیال — اپریل 2، 2018 8:41 صبح
نیرنگ خیال اپنے نام کی طرح کس قدر رنگ برنگی باتیں کرتے ہیں۔
ہر بات میں بے ساختگی اور برجستگی کے رنگوں کے ساتھ ساتھ بذلہ سنجی ،حاضر جوابی کا تڑکہ لگاہوتا ہے۔
یہ سراسر آپ کا حسن ظن ہے جاسمن صاحبہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام دعائیں میرے حق میں قبول کرے اور مجھے آپ کے حسن گماں جیسا بنا دے۔
نیرنگ خیال — اپریل 2، 2018 8:41 صبح
کوئی بھی لکھ لے، ہمیں اعتراض نہیں بالکل نہیں ہوگا۔
لیکن یہ ضرور خیال رہے کہ مناسب معاوضے کے ساتھ پہلا نام ہمارا آیا ہے اور اس میں کسی قسم کی تدوین قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ :):D
سچ کہتے ہیں سیانڑے۔۔۔ جہاں بیوپار آیا۔۔۔ کوئی اپنا نہ رہا۔۔۔
نیرنگ خیال — اپریل 2، 2018 8:42 صبح
:noxxx:
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی :eek::sad:
بڑا بے ادب ہے (میں اس بندے کے لئے) سزا چاہتا ہوں :p
ہاہاہاہاہاہاہا
ویسے ہنسی بہت آئی یہ پڑھ کر۔ :D:p
اللہ سمجھے آپ کو۔ :)
آپ ایسی فرمائشاں نہ کریں۔۔۔ ہم کو واقعی سزا ہوجانی ہے۔۔۔ :D
یعنی روز محشر کے لیے بدلہ سٹور کیا جا رہا ہے۔۔۔۔
عبید انصاری — اپریل 2، 2018 9:18 صبح
ہر وہ کان جس میں نمک چلا گیا ہے؟:nailbiting:
یہاں "کانے" کا ذکر ہورہا ہے۔
نیرنگ خیال — اپریل 2، 2018 9:25 صبح
یہاں "کانے" کا ذکر ہورہا ہے۔
نہ کریں میاں۔۔۔ اب اتنی فارسی ہمیں بھی آتی ہیں۔ :D
جاسمن — اپریل 2، 2018 9:40 صبح
اللہ تعالیٰ آپ کی تمام دعائیں میرے حق میں قبول کرے
:)آمین!
اچھا لگا ایسا کہنا۔
محمداحمد — اپریل 3، 2018 9:18 صبح
آپ ایسی فرمائشاں نہ کریں۔۔۔ ہم کو واقعی سزا ہوجانی ہے۔۔۔ :D
یعنی روز محشر کے لیے بدلہ سٹور کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

ویسے آپ پہلے ہی اتنا اچھا لکھتے ہیں خدانخواستہ جیل ہو گئی تو حسرت موہانی، ابو الکلام آزاد اور فیض کو مات دینے لگیں گے۔ :)
محمداحمد — اپریل 3، 2018 9:19 صبح
سچ کہتے ہیں سیانڑے۔۔۔ جہاں بیوپار آیا۔۔۔ کوئی اپنا نہ رہا۔۔۔

سیانڑے بھی ڈز کھا کر سیانڑے بنتے ہیں۔ ٭
٭ آج کل کی اردو :p:D:)
ظہیراحمدظہیر — اپریل 3، 2018 4:54 شام
پنجابی میں کہتے ہیں وا پیا جانڑے تے راہ پیا جانڑے۔۔۔۔۔ :D

سلیس اردو میں اس کا ترجمہ شاید یوں ہوگا: ولی را ولی می شناسد
ظہیراحمدظہیر — اپریل 3، 2018 5:29 شام
ویسے آپ پہلے ہی اتنا اچھا لکھتے ہیں خدانخواستہ جیل ہو گئی تو حسرت موہانی، ابو الکلام آزاد اور فیض کو مات دینے لگیں گے۔ :)
ایک سو ایک فیصد متفق!
میری تو نین بھائی سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ زبانِ اردو کی خدمت اور اردو دنیا کو ایک بڑا قلمکار دینے کی خاطر اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچیں ۔ جیل کیسے اور کیونکر ہوگی اس بارے میں آپ بالکل فکر نہ کریں ۔ اسے ہم پر چھوڑ دیں ۔ اس کا ذمہ ہم لیتے ہیں ۔
چونکہ مجھے اردو سے ازحد محبت ہے اس لئے میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ اس کام کے لئے باقاعدہ مہم چلائی جائے ۔ یعنی جیسے لوگ دیواروں پر نعرےلکھتے ہیں کہ ’’فلاں کو رہا کرو‘‘ اسی طرز پر نین بھائی کے لئے بھی لفظوں کے ذرا رد و بدل سے کچھ نعرے وغیرہ لکھوادیئے جائیں ۔
نیرنگ خیال — اپریل 4، 2018 12:31 شام
ویسے آپ پہلے ہی اتنا اچھا لکھتے ہیں خدانخواستہ جیل ہو گئی تو حسرت موہانی، ابو الکلام آزاد اور فیض کو مات دینے لگیں گے۔ :)
ابھی اتنے بڑے آدمی نہیں ہوئے کہ جیل جائیں۔ :clown:
نیرنگ خیال — اپریل 4، 2018 1:51 شام
سلیس اردو میں اس کا ترجمہ شاید یوں ہوگا: ولی را ولی می شناسد
موسیا آداب "سستاں" دیگراست
عبید انصاری — اپریل 4، 2018 2:05 شام
موسیا آداب "سستاں" دیگراست
واہ قبلہ! رومی کو بھی نہ بخشا۔:)
نیرنگ خیال — اپریل 4، 2018 2:47 شام
ایک سو ایک فیصد متفق!
میری تو نین بھائی سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ زبانِ اردو کی خدمت اور اردو دنیا کو ایک بڑا قلمکار دینے کی خاطر اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچیں ۔ جیل کیسے اور کیونکر ہوگی اس بارے میں آپ بالکل فکر نہ کریں ۔ اسے ہم پر چھوڑ دیں ۔ اس کا ذمہ ہم لیتے ہیں ۔
چونکہ مجھے اردو سے ازحد محبت ہے اس لئے میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ اس کام کے لئے باقاعدہ مہم چلائی جائے ۔ یعنی جیسے لوگ دیواروں پر نعرےلکھتے ہیں کہ ’’فلاں کو رہا کرو‘‘ اسی طرز پر نین بھائی کے لئے بھی لفظوں کے ذرا رد و بدل سے کچھ نعرے وغیرہ لکھوادیئے جائیں ۔
آپ کی اردو سے محبت دیکھ کر آنکھوں سے ایک ندی رواں ہے۔:doh::devil:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%DB%81-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B4%D8%AE%D8%B5-%DA%A9%DB%81-%D8%B3%D8%A8-%D8%AC%D8%A7%DA%86%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D9%88-%DB%8C%D8%A7%D8%AF-%D8%A2%DB%8C%D8%A7.100495/page-3