کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے------- غزل

یاسر شاہ — فروری 20، 2019 5:20 شام
غزل
کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے
راہ لی اپنی اور چل نکلے
آدمی ہو کہ تم گدھے ہو میاں !
کاہے کو اس قدر اٹل نکلے؟
جب دلِ جانِ بزم ٹوٹ گیا
مابدولت بمع غزل نکلے
طالبِ علم خانقاہ گئے
نکلے تو طالبِ عمل نکلے
شاؔہ رنڈی کو بھی حقیر نہ جان
جانے پاس اس کے کیا عمل نکلے
ہم نے کاندھا دیا تمھیں کہ چلو
تم میاں ہم کو ہی کچل نکلے!
صد غنیمت ہیں اس ہمہ ہمی میں
کچھ جو اپنے لئے بھی پل نکلے
یہ کمال آفتاب میں بھی نہیں
دیپ سے کتنے دیپ جل نکلے
شاؔہ موضوع عشق چھیڑ شتاب
اس سے پہلے کہ بےمحل نکلے

فلسفی — فروری 20، 2019 5:53 شام
طالبِ علم خانقاہ گئے
نکلے تو طالبِ عمل نکلے
بہت خوب شاہ جی۔ کہاں غائب ہیں آپ۔ بہت غیر حاضریاں ہے آپ کی۔
الف عین — فروری 21، 2019 3:42 صبح
واہ، اچھی غزل ہے یاسر شاہ
احمد وصال — فروری 21، 2019 3:55 صبح
واااااااااہ خوب است
عمدہ غزل
محمد تابش صدیقی — فروری 21، 2019 4:01 صبح
کتنے قضیوں کے یوں ہی حل نکلے
راہ لی اپنی اور چل نکلے
بلاشبہ، آج کے دور میں بہترین حل یہی ہے۔ لاجواب مطلع۔
صد غنیمت ہیں اس ہمہ ہمی میں
کچھ جو اپنے لئے بھی پل نکلے
سچ
یہ کمال آفتاب میں بھی نہیں
دیپ سے کتنے دیپ جل نکلے
ازراہِ تفنن
اب تو سولر پینل کے ذریعے سورج بھی کئی دیپ جلا رہا ہے۔ :)
بہت عمدہ غزل یاسر بھائی۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 21، 2019 5:14 صبح
ہم نے کاندھا دیا تمھیں کہ چلو
تم میاں ہم کو ہی کچل نکلے!
دور حاضر کی ایک تلخ حقیقت ،
بہت شاندار غزل یاسر بھیا ۔
عظیم — فروری 21، 2019 7:19 صبح
اب تک آپ کو صرف اصلاح وغیرہ دیتے ہی دیکھا تھا، غزل دیکھی تو سمجھا کہ پسندیدہ کلام ہو گا۔ لیکن یہ تو آپ کی اپنی غزل ہے اور بہت اچھی بھی ہے!
فرحان محمد خان — فروری 21، 2019 11:39 صبح
بہت خوب شاہ جی عمدہ اشعار
یاسر شاہ — فروری 21، 2019 4:13 شام
بہت خوب شاہ جی۔ کہاں غائب ہیں آپ۔ بہت غیر حاضریاں ہے آپ کی۔
فلسفی بھائی (اپنا نام بھی تو بتائیں )میرا ایک امتحاں تھا -پرسوں ہی فارغ ہوا ہوں -اب آنا جانا لگا رہے گا ان شاء اللہ -
داد کا شکریہ-
یاسر شاہ — فروری 21، 2019 4:17 شام
محترمی نوازش حوصلہ افزائی پر -
فلسفی — فروری 21، 2019 4:18 شام
فلسفی بھائی (اپنا نام بھی تو بتائیں )میرا ایک امتحاں تھا -پرسوں ہی فارغ ہوا ہوں -اب آنا جانا لگا رہے گا ان شاء اللہ -
داد کا شکریہ-
اللہ تعالی آپ کو دین اور دنیا کی تمام کامیابیاں عطا کرے۔
یاسر شاہ — فروری 21، 2019 4:20 شام
واااااااااہ خوب است
عمدہ غزل

احمد وصال بھائی بہت شکریہ
یاسر شاہ — فروری 21، 2019 4:26 شام
بلاشبہ، آج کے دور میں بہترین حل یہی ہے۔ لاجواب مطلع۔
سچ
ازراہِ تفنن
اب تو سولر پینل کے ذریعے سورج بھی کئی دیپ جلا رہا ہے۔ :)
بہت عمدہ غزل یاسر بھائی۔

تابش بھائی بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا -
ویسے یہ شعر کہتے ہوئے میرے دل میں بھی سولر پینل کا خیال آیا تھا -:LOL:
یاسر شاہ — فروری 21، 2019 4:31 شام
دور حاضر کی ایک تلخ حقیقت ،
بہت شاندار غزل یاسر بھیا ۔
بھائی عدنان نوازش -
یاسر شاہ — فروری 21، 2019 4:35 شام
اب تک آپ کو صرف اصلاح وغیرہ دیتے ہی دیکھا تھا، غزل دیکھی تو سمجھا کہ پسندیدہ کلام ہو گا۔ لیکن یہ تو آپ کی اپنی غزل ہے اور بہت اچھی بھی ہے!
عظیم بھائی جزاک اللہ خیر -
یاسر شاہ — فروری 21، 2019 4:36 شام
بہت خوب شاہ جی عمدہ اشعار
فرحان بھائی بہت شکریہ
فرقان احمد — فروری 21، 2019 4:44 شام
مصرع ایسا شاندار تھا کہ داد دیے بغیر نہ بنی۔ پوری غزل پڑھنے کا حوصلہ بھی پیدا کریں گے ان شاء اللہ! :)
محمداحمد — مارچ 16، 2019 1:43 شام
بہت خوب!
اچھی غزل ہے بھائی !
بالخصوص یہ شعر:
یہ کمال آفتاب میں بھی نہیں
دیپ سے کتنے دیپ جل نکلے
یاسر شاہ — مارچ 16، 2019 2:47 شام
بہت خوب!
اچھی غزل ہے بھائی !
بالخصوص یہ شعر:

احمد بھائی جزاک اللہ خیر ! آپ کی داد میرے لئے تبرک ہے -
ایک گزارش ہے آپ سے اور آپ کے توسط سے اوروں سے بھی کہ کم از کم میری تک بندیوں پہ یا تبصروں پہ کھل کر تنقید کیا کریں ،مجھے اس کی ضرورت ہے سیکھنے کے لئے بھی اور یہ معلوم کرنے کے لئے کہ تنقید سے آخر کیا ناک میں دم ہوتا ہے ؟تاکہ میری بھی کمیاں ،کوتاہیاں دور ہوں -
نوازش
محمداحمد — مارچ 16، 2019 2:49 شام
احمد بھائی جزاک اللہ خیر ! آپ کی داد میرے لئے تبرک ہے -
ایک گزارش ہے آپ سے اور آپ کے توسط سے اوروں سے بھی کہ کم از کم میری تک بندیوں پہ یا تبصروں پہ کھل کر تنقید کیا کریں ،مجھے اس کی ضرورت ہے سیکھنے کے لئے بھی اور یہ معلوم کرنے کے لئے کہ تنقید سے آخر کیا ناک میں دم ہوتا ہے ؟تاکہ میری بھی کمیاں ،کوتاہیاں دور ہوں -
نوازش

شکریہ بھائی!
ویسے تو تنقید میرے مزاج میں نہیں ہے اور میں تنقید کے لئے درکار اہلیت بھی نہیں رکھتا۔
لیکن آپ نے کہا ہے تو ان شاءاللہ آئندہ اگر کوئی بات سمجھ آئی تو ضرور عرض کروں گا۔
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%AA%D9%86%DB%92-%D9%82%D8%B6%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DB%81%DB%8C-%D8%AD%D9%84-%D9%86%DA%A9%D9%84%DB%92-%D8%BA%D8%B2%D9%84.105641/