"کل کی طرح" غزل

مہ جبین — مارچ 5، 2013 1:10 شام
آج کی رات پھر اک بار اندھیرے ہوں گے
بجھ گیا پھر مرا مٹی کا دیا، کل کی طرح
بہت زبردست کاشف عمران بھائی
میرا خیال ہے کہ راجا بھائی کی زمین میں ان کی غزل سے بڑھ کر غزل کہہ دی ماشاءاللہ
کاشف عمران — مارچ 5، 2013 1:12 شام
آج کی رات پھر اک بار اندھیرے ہوں گے
بجھ گیا پھر مرا مٹی کا دیا، کل کی طرح
بہت زبردست کاشف عمران بھائی
ماشاءاللہ
شکریہ!
مہ جبین — مارچ 5، 2013 1:30 شام
امجد علی راجا بھائی ! میں نے کاشف بھائی کی غزل کو آپکی غزل سے زیادہ اچھا کہا ، بہت معذرت چاہتی ہوں
امید ہے کہ آپ دل چھوٹا نہیں کریں گے
بس جو محسوس کیا وہ کہہ دیا
اگر آپکی دل آزاری ہوئی ہے تو ایک بار پھر معذرت
عمراعظم — مارچ 5، 2013 3:27 شام
واہ ،واہ،واہ ۔۔۔ امجد علی راجا صاحب۔ خوب راج کر رہے ہیں۔
ماشا اللہ ۔ خوش رہیں۔
عمراعظم — مارچ 5، 2013 3:33 شام
بہت خوب ! کاشف عمران ۔۔۔ آپ کی غزل کی تعریف نہ کرنا اردو ادب سے زیادتی ہو گی۔
نامعلوم اول — مارچ 5، 2013 3:36 شام
بہت خوب ! کاشف عمران ۔۔۔ آپ کی غزل کی تعریف نہ کرنا اردو ادب سے زیادتی ہو گی۔
شکریہ۔ راجا صاحب نے بلایا تو ان کی "زمین" کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے چند الفاظ جوڑ لیے۔ غور کیجے، مقطع میں، تخلص نہیں، اپنا نام لکھا ہے۔ یعنی شاعر نہیں، راجا کی سبھا میں "کاشف" کے طور پر پیش ہوا تھا!
یوسف-2 — مارچ 5، 2013 3:44 شام
کل کا وعدہ تھا سو ٹلتا ہی گیا کل کل پر
کل نے کل سے مجھے بے کل ہے کیا کل کی طرح
واہ کیا خوبصورت شعر ہے۔ زبردست۔ ہر شعر ہی بہت عمدہ ہے۔ بہت ساری داد قبول کیجئے راجا بھائی۔
شیزان — مارچ 6، 2013 5:16 صبح
کل کا وعدہ تھا سو ٹلتا ہی گیا کل کل پر
کل نے کل سے مجھے بے کل ہے کیا کل کی طرح
واہ راجا جی۔۔ کیا کِل کِل مچائی ہے۔۔ کَل کی طرح
امجد علی راجا — مارچ 6، 2013 5:51 صبح
راجا جی بہت خوب غزل کہی :)
قیدِ ہستی سے رہائی نہ ملی آج ہمیں
آج پھر ہم نے ہے کاٹی یہ سزا کل کی طرح
درج ذیل شعر بہت پسند آیا​
اللہ کرے زورِ قلم زیادہ​
حوصلہ افزائی کے لئے شکرگزار ہوں شہزاد بھیا
امجد علی راجا — مارچ 6، 2013 5:52 صبح
واہ امجد بھائی، کیا کہنے۔۔۔ سبحان اللہ
شکریہ شوکت بھیا!
امجد علی راجا — مارچ 6، 2013 5:54 صبح
آج پھر ہو نہ سکے کل کی طرح محوِ سفر
آج پھر یار کی آئی ہے صدا کل کی طرح
قیدِ ہستی سے رہائی نہ ملی آج ہمیں
آج پھر ہم نے ہے کاٹی یہ سزا کل کی طرح
کل کا وعدہ تھا سو ٹلتا ہی گیا کل کل پر
کل نے کل سے مجھے بے کل ہے کیا کل کی طرح
آج پھر رو کے خدا سے تجھے مانگوں گا مگر
جانِ راجا تُو مجھے یاد تو آ کل کی طرح
واہ کیا بات ہے راجا بھیا آپ کی۔:applause:

شکریہ وقار بھیا!
امجد علی راجا — مارچ 6، 2013 5:58 صبح
قیدِ ہستی سے رہائی نہ ملی آج ہمیں​
آج پھر ہم نے ہے کاٹی یہ سزا کل کی طرح​

واہ واہ بہت خوب امجد علی راجا
شکریہ باجی
امجد علی راجا — مارچ 6، 2013 5:59 صبح
کل کا وعدہ تھا سو ٹلتا ہی گیا کل کل پر
کل نے کل سے مجھے بے کل ہے کیا کل کی طرح
واہ کیا خوبصورت شعر ہے۔ زبردست۔ ہر شعر ہی بہت عمدہ ہے۔ بہت ساری داد قبول کیجئے راجا بھائی۔
آپ کی محبت بھری داد میرے لئے انمول موتی ہیں۔ شکریہ
امجد علی راجا — مارچ 6، 2013 6:04 صبح
کل کا وعدہ تھا سو ٹلتا ہی گیا کل کل پر
کل نے کل سے مجھے بے کل ہے کیا کل کی طرح
واہ راجا جی۔۔ کیا کِل کِل مچائی ہے۔۔ کَل کی طرح
آپ تشریف جو لاتے ہیں کسی دھاگے میں
کِل کِل ہی تو لگتی ہے غزل کل کی طرح
الشفاء — مارچ 6، 2013 6:09 صبح
آج پھر ہو نہ سکے کل کی طرح محوِ سفر
آج پھر یار کی آئی ہے صدا کل کی طرح
واہ بہت خوب راجا بھیا۔۔۔
الشفاء — مارچ 6، 2013 6:12 صبح
چاند نکلا بھی، چڑھا بھی، نہ مگر وہ آیا
چاند پھر لوٹ گیا، ڈوب گیا، کل کی طرح
واہ۔ کاشف بھیا ، بہت خوب۔۔۔
الشفاء — مارچ 6، 2013 6:18 صبح
کاشف و راجا کے اشعار کی کیا بات کریں
کرتے ہیں دل کی زمیں نرم کسی ہل کی طرح
اب کسی کو "ہل " اور اس کے کام کی سمجھ نہ آئے تو معذرت خواہ ہوں۔۔۔
نامعلوم اول — مارچ 6، 2013 7:09 صبح
کاشف و راجا کے اشعار کی کیا بات کریں
کرتے ہیں دل کی زمیں نرم کسی ہل کی طرح
اب کسی کو "ہل " اور اس کے کام کی سمجھ نہ آئے تو معذرت خواہ ہوں۔۔۔
شکریہ جناب۔ ہم تو بس یہی سوچ سوچ کر خوش ہو رہے ہیں کہ آپ نے "بُل" نہیں لکھ ڈالا!
شوکت پرویز — مارچ 6، 2013 10:28 صبح
اور آپ نے دُم پکڑ لی :laughing3:
معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی "دُم" تک "ہی" ہاتھ پہنچ پایا،
آپ ہمارے مقابلہ میں اتنے اونچے مقام پر فائز ہیں کہ ہمیں (بلا مبالغہ) صدیاں نہیں تو دہائیاں تو لگ ہی جائیں گی آپ تک رسائی حاصل کرتے کرتے۔۔
ورنہ ہم دُم نہ پکڑتے، سیدھا گلے لگتے۔۔۔
الف عین — مارچ 6، 2013 4:45 شام
بہت خوب امجد علی راجا اور کاشف عمران

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D8%AD-%D8%BA%D8%B2%D9%84.60686/page-2