ہر شے سے بڑھ کے جس کی وفاؤں کی چاہ کی

امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:16 صبح
بہت خوب فن ہے راجا صاحب ، کبھی ہنسائیں کبھی رلائیں
بہت خوب
ہر شے سے بڑھ کے جس کی وفاوں کی چاہ کی
آخر اسی نے زندگی میری تباہ کی
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ زبیر بھیا!
کبھی ہنسنا، کبھی رونا، یہی تو زندگی کے رنگ ہیں۔
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:18 صبح
بہت عمدہ راجا صاحب!
درج ذیل اشعار تو بہت ہی اچّھے ہیں۔
ایک "و" رہ گیا ہے آخری شعر کے آخری مصرعہ میں، اس کی تدوین کر لیں۔
شکریہ۔۔۔
محمد خلیل الرحمٰن بھیا نے مہربانی کردی ہے، شکریہ خلیل الرحمٰن بھیا!
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:22 صبح
انسانیت کے جسم پہ ہر روز زخم نو
ہر روز گونجتی ہے صدا آہ آہ کی
واہ واہ کیا خوب شعر ہے:great:
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ یوسف بھیا!
مجھے پتہ ہے دوست حضرات تو میرے سنجیدہ کلام پر ہاتھ ذرا کم ہی صاف کرتے ہیں اس لئے آپ سب کی تفریح کے لئے ایک شعر پیشِ خدمت ہے
سید شہزاد ناصر بھیا، محمد خلیل الرحمٰن بھیا، محمد اسامہ سَرسَری بھیا آپ بھی ملاحظہ فرمائیں:
شوہر کے تن بدن پہ ہے ہر روز زخمِ نو
ہر روز گونجتی ہے صدا آہ آہ کی
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:28 صبح
بہت عمدہ! جناب امجد علی راجا صاحب۔
رسماً ’’ہمزہ + واو‘‘ کو یوں لکھتے ہیں: ’’ ؤ ‘‘ ۔۔۔ وفاؤں، آؤ، سناؤں، وغیرہ۔
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ استادِ محترم!
کی بورڈ سے ناواقفی کی وجہ سے "ؤ" کو "ئو" لکھنے کی غلطی مسلسل کر رہا تھا، آپ کی نشاندہی پر "ؤ" کھوج ہی لیا :cool:
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:30 صبح
بہت اعلی راجہ صاحب
آتی نہیں ہے راس ہمیں جانتے ہیں ہم
پھر بھی وفا سبھی سے کی اور بے پناہ کی
شکریہ نایاب بھیا!
کیا کریں بھیا، عادت سے مجبور جو ٹھہرے :)
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:30 صبح
بہت خوبصورت غزل ہے امجد علی راجا بھائی ، بہت داد قبول فرمائیے
حوصلہ افزائی کے لئے شکرگزار ہوں خلیل الرحمٰن بھیا!
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:43 صبح
ہائے میرے راجا!
آج بجا دیا باجا!
واقعی بہت خوب!دل کو چھو لینے والی، رونگٹےکھڑے کر دینے والی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ہاہاہاہا
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ فارقلیط رحمانی بھیا!
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:44 صبح
بہت خوب راجا بھائی:applause:
خاص کر یہ اشعار
شکریہ وقار بھیا!
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:47 صبح
بہت ہی خوب راجا بھائی!
بہت شکرگزار ہوں اسامہ بھیا!
کاشف اکرم وارثی — اپریل 15، 2013 10:50 صبح
کیا ہی کہنے جناب۔۔۔ بہت لاجواب جی
جب بھی گزر ہوا ترے دلشاد شہر سے
آنکھوں سے خاک چوم لی ہر ایک راہ کی

امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:52 صبح
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ استادِ محترم!
دعا کیجئے کے اللہ رب العزت میری تحریر میں اتنی برکت عطا فرما دیں کہ ہر شعر پسند کرنے کے لائق ہو جائے۔ اور استادِ محترم الف عین اور استادِ محترم محمد یعقوب آسی خوشی سے سب کو بتا سکیں کہ یہ لڑکا ہمارا شاگر ہے۔
("لڑکا" خود کو خوش کرنے کے لئے لکھا ہے ;))
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:53 صبح
راجا مری ادا پہ تو مقتل بھی جھوم اٹھا
بے اختیار موت نے بھی واہ اہ کی
واہ۔ امجد علی راجا صاحب
ایسے جاں نکالو ہو تم، تم سا ماہر کوئی نہیں
گردن کاٹ کے رکھ دینا تو ہر اک قاتل جانے ہے۔
شکریہ عمراعظم بھیا!
الشفاء — اپریل 15، 2013 10:55 صبح
چاہت بھری ادا نہ سہی، بے رخی سہی
صد شکر اس نے ہم پہ بھی اپنی نگاہ کی
جب بھی گزر ہوا ترے دلشاد شہر سے
آنکھوں سے خاک چوم لی ہر ایک راہ کی
بے مثل شاہکار پہ کٹوا دیئے ہیں ہاتھ
ہائے یہ شان منصفی عالم پناہ کی
آتی نہیں ہے راس ہمیں جانتے ہیں ہم
پھر بھی وفا سبھی سے کی اور بے پناہ کی

واہ۔ بہت خوب کہا راجا صاحب۔۔۔
خوش رہیں۔۔۔
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:55 صبح
بہت خوب۔۔۔ ۔زبردست۔۔۔ ۔۔
بے مثل شاہکار پہ کٹوا دیئے ہیں ہاتھ
ہائے یہ شان منصفی عالم پناہ کی
انسانیت کے جسم پہ ہر روز زخم نو
ہر روز گونجتی ہے صدا آہ آہ کی
آتی نہیں ہے راس ہمیں جانتے ہیں ہم
پھر بھی وفا سبھی سے کی اور بے پناہ کی
شکریہ مانو باجی
میں تو سمجھتا تھا کہ آپ صرف مزاحیہ شاعری ہی پسند کرتی ہیں، اسی لئے تو ٹیگ بھی نہیں کیا، بھلا ہو محسن وقار علی بھیا کا کہ آپ کو مدعو کردیا۔ شکریہ وقار بھیا!
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 10:59 صبح
کچھ دن سے دل و دماغ یکسو نہیں تھا ایسے میں فوری طور پر تبصرہ نہ کر سکا کہ انصاف بھی کر پاؤں گا کہ نہیں خیر جگر لخت لخت کو مجتمع کر کے جو کچھ محسوس کیا حاضر ہے​

حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ شہزاد ناصر بھیا!
آپ کے محسوسات نے تو غزل کا لطف ہی دوبالا کردیا بھیا جانی۔
اللہ میرے پیارے بھیا کی ہر وہ مشکل حل فرمادے جو دل و دماغ کو یکسو ہونے میں رکاوٹ بنے، آمین۔
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 11:01 صبح
نجانے کیوں مگر نوٹی فی کیشن ہی نہیں ملا ٹیگ کا۔
امجد علی راجہ بھائی کمال لکھا ہے اور آپ کی باقی غزلوں سے کچھ منفرد لگی ہے۔
بلاشبہ ایک بہت ہی حسین کاوش، جو دل کو لگی ہے۔
لاجواب
ڈھیرں داد

آپ کی داد اور حوصلہ افزائی کے لئے شکرگزار ہوں بلال اعظم بھیا!
محسن وقار علی — اپریل 15، 2013 11:02 صبح
شکریہ مانو باجی
میں تو سمجھتا تھا کہ آپ صرف مزاحیہ شاعری ہی پسند کرتی ہیں، اسی لئے تو ٹیگ بھی نہیں کیا، بھلا ہو محسن وقار علی بھیا کا کہ آپ کو مدعو کردیا۔ شکریہ وقار بھیا!
ایکچوئلی میں نے عائشہ عزیز کو مدعو کیا تھا
میں اسے "مانو بچے" کہتا ہوں
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 11:09 صبح
بدلا ہوا انداز اچھا لگا ۔
مبارکباد
خیرمبارک اصلاحی بھیا!
نوجوانی میں یہی جملہ میں نے "کسی" سے کہا تھا، پھر جو "اس" کا انداز بدلا؟ آج تک "اس" کی شکل نہیں دیکھ سکا :cry:
تمام نوجوان ساتھی نوٹ فرما لیں کہ یہ جملہ "اس" سے بھول کر بھی نہیں کہنا
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 11:16 صبح
واہ۔ بہت خوب کہا راجا صاحب۔۔۔
خوش رہیں۔۔۔
بہت شکریہ الشفاء بھیا!
امجد علی راجا — اپریل 15، 2013 11:23 صبح
ایکچوئلی میں نے عائشہ عزیز کو مدعو کیا تھا
میں اسے "مانو بچے" کہتا ہوں
اچھا؟ مجھے "mano" نام کی وجہ سے غلط فہمی ہوگئی تھی۔ سوری عائشہ عزیز باجی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D8%B1-%D8%B4%DB%92-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DA%91%DA%BE-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D9%81%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%DA%86%D8%A7%DB%81-%DA%A9%DB%8C.62403/page-2