ہماری تک بندیاں

ابن سعید — مئی 14، 2012 8:44 شام
اور ہم بہت خدا ترس واقع ہوئے ہیں۔ :)
دریں چہ شک؟ :) :) :)
عائشہ عزیز — مئی 14، 2012 8:46 شام
اس کا مطلب بھی ہمیں سمجھ نہیں آگیا ہے بچو :)
امیداورمحبت — مئی 15، 2012 8:41 صبح
محض ایک دو Data points کی بیناد پر Curve fitting معتبر نہیں ہوتی۔ :) :) :)
یہ ایک دو Data points نہیں بلکہ محفل پر گزارے پچھلے 5 سالوں کا احاطہ ہے :)
امیداورمحبت — مئی 15، 2012 8:43 صبح
پانچ سال کس نے دیکھے۔۔۔ لہٰذا اگر یہی اوسط رہی تو دوبارہ کبھی نہیں۔ :grin:
تدوین بر احکامات مثلِ مرگِ مفاجات

بے فکر رہیں فاتح اگلے پانچ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچاس سال بھی ہم ہی دیکھیں گے :)
امیداورمحبت — مئی 15، 2012 8:45 صبح
اس پر تو وہ یاد آگیا کہ
یہ اعجاز حسن آوارگی ہے جہاں بھی گئے داستاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
امیداورمحبت — مئی 15، 2012 8:50 صبح
آپ یہ بتائیں کہ ہماری مشکل باتیں آپ کو سمجھ آرہی ہیں کیا ؟

سچ بالکل نہیں :)
امیداورمحبت — مئی 15، 2012 9:23 صبح
میں فاتح بھیا کی
اور پھر تھوڑا سا منہ ٹیڑھا بھی کرنا ہے، جیسے یہ لوگ کرتے ہیں

:)پیاری سی مقدس کیا دنیا اچھی نہیں لگنے لگی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مقدس — مئی 15، 2012 9:34 صبح
:)پیاری سی مقدس کیا دنیا اچھی نہیں لگنے لگی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جی بہت اچھی اور بہت خوبصورت :)
فاتح — مئی 18، 2012 4:27 شام
بے فکر رہیں فاتح اگلے پانچ کیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ پچاس سال بھی ہم ہی دیکھیں گے :)
ایسی بد دعا تو نہ دیں کہ منہ میں دانت نہ پیٹ میں آنت اور سال دیکھ رہے ہوں۔۔۔ ہاہاہا
ابن سعید — مئی 18، 2012 4:28 شام
ایسی بد دعا تو نہ دیں کہ منہ میں دانت نہ پیٹ میں آنت اور سال دیکھ رہے ہوں۔۔۔ ہاہاہا
یہ بات محض م پر زبر یا پیش والے مردوں پر صادق آتی ہے۔
امیداورمحبت — مئی 19، 2012 10:34 صبح
ایسی بد دعا تو نہ دیں کہ منہ میں دانت نہ پیٹ میں آنت اور سال دیکھ رہے ہوں۔۔۔ ہاہاہا
اگر یہ بد دعا ہے تو جواب میں یہی بددعا مجھے دی جاسکتی ہے :)
فاتح — مئی 19، 2012 10:01 شام
اگر یہ بد دعا ہے تو جواب میں یہی بددعا مجھے دی جاسکتی ہے :)
تم سلامت رہو ہزار برس​
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار​
عائشہ عزیز — اکتوبر 29، 2012 2:42 شام
:)
ابن سعید — اکتوبر 29، 2012 2:50 شام
آج یہاں کیسے آ نکلیں بٹیا رانی؟ اور نہ صرف آ نکلیں بلکہ بک مارک بھی کر لیا! :) :) :)
عائشہ عزیز — اکتوبر 29، 2012 2:57 شام
آج یہاں کیسے آ نکلیں بٹیا رانی؟ اور نہ صرف آ نکلیں بلکہ بک مارک بھی کر لیا! :) :) :)
ارے بھیا حضور! اس کے پیچھے بہت سے راز پوشیدہ ہیں جو آپ کے دو ہزار بار استفسار پر بھی ہم مشکل سے ہی بتائیں گے۔
اور بک مارک کرکے تو ہم نے ثبوت محفوظ کیا ہے کہ قبلہ ہماری مشکل اردو کے قائل ہوچکے ہیں اور اس کا برملا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔
ابن سعید — اکتوبر 29، 2012 3:01 شام
افف!!! یہ تو کوئی دقیق قصہ لگ رہا ہے۔۔۔ :) :) :)
فاتح — اکتوبر 29، 2012 3:12 شام
ارے بھیا حضور! اس کے پیچھے بہت سے راز پوشیدہ ہیں جو آپ کے دو ہزار بار استفسار پر بھی ہم مشکل سے ہی بتائیں گے۔
اور بک مارک کرکے تو ہم نے ثبوت محفوظ کیا ہے کہ قبلہ ہماری مشکل اردو کے قائل ہوچکے ہیں اور اس کا برملا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔
ہائیں اس کے پیچھے کون سے راز ہیں؟ کچھ اشارتاً ہی بتا دو بیٹا۔۔۔ تجسس کے مارے نیند نہیں آئے گی ہمیں
عائشہ عزیز — اکتوبر 29، 2012 3:38 شام
ارے قبلہ! اب ہمیں ان دقیق بلکہ دقیہ نوس :rollingonthefloor: لفظوں سے ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہماری پیشکش کی مدت اپنے اختتام کو پہنچی!
ڈرائیے کسی اور کو ۔۔
اور یہ قصہ ہم کسی اور وقت کے لیے اٹھائے رکھتے ہیں کہ ساعت ھذا ہمارے ہاتھوں میں کھجلی ہو رہی ہے اور بلا ارادہ و بے اختیار اور بلا قصد ہمارے کی بورڈ سے انتہائی گاڑھی اردو برآمد ہو رہی ہے۔ اور ہم اپنی اس بے اختیاری پر قابو پانے سے قاصر ہیں۔ پھر آپ کو شکایت ہوگی کہ بٹیا حضور ایسی زبان استعمال کرتی ہیں کہ ہمیں سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے۔
عائشہ عزیز — اکتوبر 29، 2012 3:41 شام
ہائیں اس کے پیچھے کون سے راز ہیں؟ کچھ اشارتاً ہی بتا دو بیٹا۔۔۔ تجسس کے مارے نیند نہیں آئے گی ہمیں
آپ تو جانتے ہیں بھیا حضور ہمیں ایسی آسان اردو کہاں سمجھ آئے ہے؟ اب یا تو ہم سے ہماری زبان میں بات کیجئے یا ۔۔مان لیجئے!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%DA%A9-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%A7%DA%BA.11204/page-18