بھئی اب تو ہم پر بڑے دربار سے دباؤ ہے کہ ہم تک بند ہی ٹھیک ہیں اور ہمیں تک بند ہی رہنا ہے، لہٰذا اب معاملات ہمارے ہاتھوں سے نکل چکے ہیں۔
برادرم ندیم مراد صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ آپ کی محبت ہے جو یہ الفاظ ہم پر سزاوار کیے، گو کہ ہم ان کے اہل نہیں۔
بڑ ے دربار سے مراد؟
یہ پوچھ کر آپ یقیناً ہماری پٹائی کا سامان کرنا چاہتے ہیں اور ہم فی الحال اس کے متحمل نہیں ہو سکتے کیوں کہ ہمیں ایک سفر درپیش ہے۔
چاہتے تو نہیں ہیں لیکن آپ نے "فی الحال" والی بات خوب کہی ۔۔۔ یعنی بعد میں متحمل ہوسکتے ہیں۔۔۔ تو کیا ہم اس کا انتظار کریں؟
نازنین بٹیا، آپ کی پذیرائی و نوازش کے عوض سراپا سپاس ہیں۔
ہمیں بھی
آپ کو کیوں انتظار ہے بھلا؟ ابھی حال ہی میں تو رابعہ کی ساس کو بتاشہ خریدنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
محبت ہے آپ کی۔ ویسے ہمارا مشورہ تو یہی ہوگا کہ آپ نے چند صفحات پڑھ کر جو لغزش کی اس کو جاری رکھنے کی خطا نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
حمیرا بٹیا، آپس کی بات ہے کہ شاعری تو ہمیں بھی سمجھ میں نہیں آتی لہٰذا ایسا کرتے ہیں کہ داد و ستائش شعرا میں تقسیم کر دیتے ہیں اور دعائیں رکھ لیتے ہیں۔
جاسمن بٹیا، کہیں یہ کسی رشوت حسنہ کے دباؤ میں کہی ہوئی بات تو نہیں؟
ساری تک بندیاں اوپن سورس ہیں، کرئیٹیو کامنس کے بجائے ایم آئی ٹی لائسنس کے تحت لہٰذا کوئی اپنے نام سے شائع کرنا چاہے یا ترمیم و اضافہ کر کے کاروباری یا غیر کاروباری مفاد کے لیے استعمال کرنا چاہے تو مکمل آزادی ہے۔
یہ چاچو کے نام کا سہارا لے کر لوگ دباؤ ڈالنے سے باز نہیں آنے والے۔
خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کر دے!
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%DA%A9-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%A7%DA%BA.11204/page-24