ہماری تک بندیاں

فاتح — مئی 10، 2012 6:45 شام
ہم آپ کی معلومات تک رسائی کی خواہش رکھتے ہیں اور اب آپ بات نہ ٹالئیے گا اب تو آپ کو جواب دینا ہی پڑے گا بھیا:)
ارے ہم اور آپ کی بات ٹالیں۔۔۔ توبہ توبہ خدا خدا کیجیے
آپ صرف ایک مرتبہ ہی سہی ذرا اعتراف تو کیجیے کہ آپ کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہا ہے۔ اس کے بعد دیکھیے معلومات کے انبار ہاہاہاہا
غ۔ن۔غ — مئی 10، 2012 6:54 شام
ارے ہم اور آپ کی بات ٹالیں۔۔۔ توبہ توبہ خدا خدا کیجیے
آپ صرف ایک مرتبہ ہی سہی ذرا اعتراف تو کیجیے کہ آپ کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہا ہے۔ اس کے بعد دیکھیے معلومات کے انبار ہاہاہاہا
بھیا یہ چیٹنگ ہے اچھا ۔ ۔ ۔ ۔:(
ہم یہ اعتراف کرتے ہیں کہ ہمارے ذہن میں بالکل بھی یہ سوال نہیں کلبلا رہا ہاں آپ کی معلومات کے انبار کو دیکھ کر جی للچا رہا ہے کہ ہم بھی تو جانیں کہ آپ کتنا جانتے ہیں اور بس:battingeyelashes:
فاتح — مئی 10، 2012 6:59 شام
بھیا یہ چیٹنگ ہے اچھا ۔ ۔ ۔ ۔:(
ہم یہ اعتراف کرتے ہیں کہ ہمارے ذہن میں بالکل بھی یہ سوال نہیں کلبلا رہا ہاں آپ کی معلومات کے انبار کو دیکھ کر جی للچا رہا ہے کہ ہم بھی تو جانیں کہ آپ کتنا جانتے ہیں اور بس:battingeyelashes:
اسی لیے تو تجسس کی ممانعت ہے غزل بھابھی (اب آپ کو مزید "بہن" کہنے کی ضرورت نہیں :) ) اگر سوال نہیں کلبلا رہا تو جواب کس بات کا؟
مغزل — مئی 11، 2012 12:17 شام
فاتح بھائی ۔۔ اب بتا بھی دیں ۔ قسم سے سوچ سوچ کے دماغ کمزور ہوگیا ہے میرا۔۔ ہہاہاہاہاہ :biggrin:
مغزل — مئی 11، 2012 12:20 شام
ابھی ابھی با قاعدہ بیدار ہوئے ہیں۔ رات کسی پہر آپ کے پاش پاش جذبات کی کرچیاں ذاتی پیغام میں بکھری دیکھی تھیں جن کو سمیٹ کر دل کے پیالے رکھا تو وہ بھی مجروح ہو اٹھا۔ اب ذرا اطمینان سے اس کی مرہم پاشی کرتے ہیں ان شاء اللہ۔ :) :) :)

کب یہ دل کی ہیں کرچیاں مرے دوست ؟؟:)
یہ بتاؤ ناں کیا سمیٹا تھا ؟ :)
ویسے سعود بھائی آپ کی کرچیاں لکھنے پہ دل ضرور کرچی کرچی ہوجاتا ۔۔۔:angel:
یہ تو ہم نے تمھیں سنبھال لیا !!!!!
ہم بھی گر ہوش میں نہ ہوتے تو ؟
(شبیر نازش)
ابن سعید — مئی 11، 2012 12:22 شام
کب یہ دل کی ہیں کرچیاں مرے دوست ؟؟:)
یہ بتاؤ ناں کیا سمیٹا تھا ؟ :)
ویسے سعود بھائی آپ کی کرچیاں لکھنے پہ دل ضرور کرچی کرچی ہوجاتا ۔۔۔ :angel:
یہ تو ہم نے تمھیں سنبھال لیا !!!!!
ہم بھی گر ہوش میں نہ ہوتے تو ؟
(شبیر نازش)
:) :) :) :) :)
مغزل — مئی 11، 2012 12:24 شام
:) :) :) :) :)
(جواب آں شتونگڑی مراسلت):angel:
فاتح — مئی 11، 2012 1:54 شام
فاتح بھائی ۔۔ اب بتا بھی دیں ۔ قسم سے سوچ سوچ کے دماغ کمزور ہوگیا ہے میرا۔۔ ہہاہاہاہاہ :biggrin:
ہاں ہاں لگا دیں اس کمزوری کا الزام بھی ہمارے سر۔۔۔ اس سے قبل تو گویا آپ آئن سٹائن کو مات دیتے تھے نا۔۔۔
ناعمہ عزیز — مئی 11، 2012 2:26 شام
جن مرد و زن کے دماغوں میں یہ سوال کلبلا رہا ہو کہ یہ مسکان پری کون ہے وہ اس کے جواب کے لیے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ :rollingonthefloor:

خیر یہ دعوی تو ہم بھی کر سکتے ہیں فاتح لالہ اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال کلبلی مار رہا ہے تو ہم سے پوچھ لیجیے :p
امیداورمحبت — مئی 11، 2012 2:29 شام
[quote="ابن سعید, post: 926982, member: 1673"[/quote]
بھائی آپ شاعری بھی کرتے ہیں ؟
امیداورمحبت — مئی 11، 2012 2:30 شام
[quote="ابن سعید, post: 926982, member: 1673"
[/quote]
بھائی آپ شاعری بھی کرتے ہیں ؟
ابن سعید — مئی 11، 2012 2:34 شام
بھائی آپ شاعری بھی کرتے ہیں ؟
بٹیا رانی! ایسی تو کوئی بات نہیں۔ نہ تو ہم نے کبھی شاعر ہونے کا دعویٰ کیا اور نہ ہی یہ الزام اپنے سر لیا۔ :) :) :)
ناعمہ عزیز — مئی 11، 2012 2:41 شام
بٹیا رانی! ایسی تو کوئی بات نہیں۔ نہ تو ہم نے کبھی شاعر ہونے کا دعویٰ کیا اور نہ ہی یہ الزام اپنے سر لیا۔ :) :) :)
بھائی آپ شاعری بھی کرتے ہیں ؟[/quote]
نہیں سس یہ چچا غالب کے ساتھ رات کو مراسلات کا سلسلہ جاری رہنے کا نتیجہ ہے ۔
ابن سعید — مئی 11، 2012 2:46 شام
نہیں سس یہ چچا غالب کے ساتھ رات کو مراسلات کا سلسلہ جاری رہنے کا نتیجہ ہے ۔
پگلی! آپ نے اس دھاگے کا عنوان پڑھا ہے ناں؟ :) :) :)
سارہ خان — مئی 11، 2012 3:01 شام
ایک اور تک بندی بنام سچ
مت سنو اس کو جو جہاں بولے
سچ تو وہ ہے جو آئینہ بولے
سب تو ہیں خو گر دروغ یہاں
سچ کوئی جا کے اب کہاں بولے
سچ کے پنّے نظر نہیں آتے
جھوٹ ہر ایک داستاں بولے
جن کو اپنوں پہ اعتبار نہیں
کون ایسوں کے درمیاں بولے
جھوٹ ہیں مکر ہیں بہار کے رنگ
سچ جو بولے تو بس خزاں بولے
دھوپ اور چھاؤں کتنے دیکھے ہیں
یہ تو چہرے کا ہر نشاں بولے
لب کِھلے اور بجھی بجھی آنکھیں
کچھ نہاں اور کچھ عیاں بولے
تیری ہر بات جھوٹ ہے اے سعود
سچ تو وہ ہے جو آئینہ بولے
سعود عالم ابن سعید
بہت زبردست غزل ہے بھیا یہ ۔۔ باقی سب بھی نظمیں اور غزلیں بہت اچھی ہیں ۔۔۔:applause:
امیداورمحبت — مئی 11، 2012 3:46 شام
بٹیا رانی! ایسی تو کوئی بات نہیں۔ نہ تو ہم نے کبھی شاعر ہونے کا دعویٰ کیا اور نہ ہی یہ الزام اپنے سر لیا۔ :) :) :)
اتنی اچھی غزلیات اور نظموں کے بعد تو یہ الزام کوخود بخود آپ کے سر لگ جاتا ہے :)
ابن سعید — مئی 11، 2012 4:01 شام
اتنی اچھی غزلیات اور نظموں کے بعد تو یہ الزام کوخود بخود آپ کے سر لگ جاتا ہے :)
توبی کیجئے بچی! ایسے فال منہ سے نہیں نکالتے۔ :) :) :)
ناعمہ عزیز — مئی 11، 2012 4:08 شام
پگلی! آپ نے اس دھاگے کا عنوان پڑھا ہے ناں؟ :) :) :)
humko kia pta hehehe
ابن سعید — مئی 11، 2012 4:11 شام
ہماری کیا جرات جو ہم آپ کی معلومات کو چیلنج کریں بٹیا رانی۔ :) :) :)
ناعمہ عزیز — مئی 11، 2012 6:03 شام
ہماری کیا جرات جو ہم آپ کی معلومات کو چیلنج کریں بٹیا رانی۔ :) :) :)
you did not ask lala why i am writing in rooman Urdu or English. Hehehehe. Mojan. Ab to mein jaisy marzi likhon:p

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%DA%A9-%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%A7%DA%BA.11204/page-9