ہو کوئی محفل میں مجھ جیسا تو دکھلانا مجھے

ادب دوست — اگست 5، 2015 1:56 صبح
احباب آج ایک گفتگو کے دوران ایک شعر فی البدیہہ ہوا تھا، جس کا تعلق شائد تحت الشعور سے تھا ۔ بہرحال اس کے بعد چند اشعار اور ہوئے ہیں۔ دیکھیں شائد کسی قابل ہوں۔۔
کہنے کو تو لاکھ کہہ دے کوئی دیوانہ مجھے
ہو کوئی محفل میں مجھ جیسا تو دکھلانا مجھے !
پھر تو کہہ دیں شوق سے وہ ننگِ میخانہ مجھے
گر نہ پائیں عارفِ افکارِ رندانہ مجھے
بے سبب دیتے نہیں بھر بھر کے پیمانہ مجھے
ان کو ہے منظور شائد اور بہکانا مجھے
بھولنا ہے تم کو کیسے یہ نہ سمجھانا مجھے
تم سے خود ہی ہو سکے تو یاد مت آنا مجھے
گرمیِ فریاد سے ہے خاک آئینہ صفات
اب برابر کا ہی سمجھے آئینہ خانہ مجھے
کس کو ہے ادراکِ نشہ؟ آزمانا ہو اگر!
سارا میخانہ انہیں دو، ایک پیمانہ مجھے!
ہائے میری ناتوانی اور صحرا عشق کا
راس آیا اشک پینا اور غم کھانا مجھے​
راحیل فاروق — اگست 5، 2015 4:27 صبح
مصرع سازی تو کوئی آپ سے سیکھے۔ اتنے چست مصرعے ہیں کہ رشک آتا ہے!
بہت عمدہ۔ ہمیں پتا نہیں تھا کہ آپ اپنے تنقیدی آدرش کے ساتھ اتنے وفادار ہیں۔ دل خوش کر دیا ٹوٹے ہوئے دل کی آواز نے۔
عندلیب — اگست 5، 2015 8:31 صبح
واہ واہ ۔ سبحان اللہ ۔ بہت خوب بھائی۔:)
لئیق احمد — اگست 5، 2015 8:59 صبح
بھولنا ہے تم کو کیسے یہ نہ سمجھانا مجھے
تم سے خود ہی ہو سکے تو یاد مت آنا مجھے
بہت خوب!
نظام الدین — اگست 5، 2015 11:13 صبح
بے سبب دیتے نہیں بھر بھر کے پیمانہ مجھے
ان کو ہے منظور شائد اور بہکانا مجھے

کیا کہنے جناب ۔۔۔۔ بہت عمدہ۔۔۔۔ ڈھیروں داد و تحسین
نایاب — اگست 5، 2015 3:11 شام
بہت خوب
بہت دعائیں
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 5، 2015 3:27 شام
بھولنا ہے تم کو کیسے یہ نہ سمجھانا مجھے
تم سے خود ہی ہو سکے تو یاد مت آنا مجھے
ارے واہ واہ کیا کہہ دیا!!!
خالد محمود چوہدری — اگست 5، 2015 3:35 شام
کس کو ہے ادراکِ نشہ؟ آزمانا ہو اگر!
سارا میخانہ انہیں دو، ایک پیمانہ مجھے!

ایک پیمانہ انہیں دو، سارا میخانہ مجھے;)
نوشاب — اگست 5، 2015 5:51 شام
بھولنا ہے تم کو یہ نہ سمجھا مجھے
ہو سکے تو خود ہی نہ یاد آ مجھے
علی معاھد — اگست 5، 2015 6:33 شام
بہت خوب ماشاء اللہ
محمد علم اللہ — اگست 7، 2015 7:33 صبح
شاعر نرگسیت اور انا پرستی کا شکار ہے ۔
نایاب — اگست 7، 2015 7:36 صبح
شاعر نرگسیت اور انا پرستی کا شکار ہے ۔
یہ " تعلی " ہے میرے محترم بھائی
بہت دعائیں
محمد علم اللہ — اگست 7، 2015 7:37 صبح
یہ " تعلی " ہے میرے محترم بھائی
بہت دعائیں
جی بھائی جان آپ نے درست فرمایا۔
ادب دوست — اگست 7، 2015 11:41 صبح
مصرع سازی تو کوئی آپ سے سیکھے۔ اتنے چست مصرعے ہیں کہ رشک آتا ہے!
بہت عمدہ۔ ہمیں پتا نہیں تھا کہ آپ اپنے تنقیدی آدرش کے ساتھ اتنے وفادار ہیں۔ دل خوش کر دیا ٹوٹے ہوئے دل کی آواز نے۔

بہت شکریہ راحیل بھائی،
آپ نے پسند فرمایا محنت سوارت ہوئی۔
ادب دوست — اگست 7، 2015 11:43 صبح
واہ واہ ۔ سبحان اللہ ۔ بہت خوب

بہت شکریہ عندلیب ،
آپ کے تعریفی جملے پڑھ کر خوشی ہوئی ۔۔۔۔۔:p
ادب دوست — اگست 7، 2015 11:43 صبح

نوازش۔
ادب دوست — اگست 7، 2015 11:44 صبح
کیا کہنے جناب ۔۔۔۔ بہت عمدہ۔۔۔۔ ڈھیروں داد و تحسین
شکریہ نظام الدین بھائی
ادب دوست — اگست 7، 2015 11:45 صبح
بہت خوب
بہت دعائیں

شکریہ نایاب بھائی
ادب دوست — اگست 7، 2015 11:47 صبح
ارے واہ واہ کیا کہہ دیا!!!

بہت شکریہ نوازش
محمد اسامہ سَرسَری بھائی ،
ادب دوست — اگست 7، 2015 11:50 صبح
ایک پیمانہ انہیں دو، سارا میخانہ مجھے;)

جی ہاں خالد محمود چوہدری بھائی، خمریات کی روائت
تو یہی ہے کہ ظرف کی آزمائش کے لیے کثرتِ مئے کا تذکرہ ہو ۔
مگر یہاں میں نے قدرے مختلف مضمون باندھنے کی کوشش کی ہے ۔ کہ ہم قطرے سے دریا کشید کر لیتے ہیں ۔
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%88-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D8%AC%DB%8C%D8%B3%D8%A7-%D8%AA%D9%88-%D8%AF%DA%A9%DA%BE%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A7-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92.83757/