ہو کوئی محفل میں مجھ جیسا تو دکھلانا مجھے

ادب دوست — اگست 7، 2015 11:53 صبح
بھولنا ہے تم کو یہ نہ سمجھا مجھے
ہو سکے تو خود ہی نہ یاد آ مجھے

نوشاب بھائی گو میں اسے سمجھ تو نہیں سکا کہ یہ تعریف ہے یا کچھ اور بہرحال میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ادب دوست — اگست 7، 2015 11:54 صبح
بہت خوب ماشاء اللہ

بہت شکریہ علی معاھد صاحب
ادب دوست — اگست 7، 2015 11:56 صبح
شاعر نرگسیت اور انا پرستی کا شکار ہے ۔

محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب، شعر کا اتنا سمجھنا بھی کم نہیں ہوتا ۔۔
میری طرف سے اس کامیابی پر داد قبول کیجیے
محمد عمران صددیقی — اگست 9، 2015 2:50 شام
کس کو ہے ادراکِ نشہ؟ آزمانا ہو اگر!
سارا میخانہ انہیں دو، ایک پیمانہ مجھے!

لگتا ہے یہ ایک پیمانہ میں ہی ہوں :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
کاشف اسرار احمد — اگست 18، 2015 7:15 شام
کیا عمدہ غزل ہے بھائی۔
ما شا اللہ ۔۔:)
جاسمن — اپریل 8، 2016 3:47 شام
بھولنا ہے تم کو کیسے یہ نہ سمجھانا مجھے
تم سے خود ہی ہو سکے تو یاد مت آنا مجھے

کس کو ہے ادراکِ نشہ؟ آزمانا ہو اگر!
سارا میخانہ انہیں دو، ایک پیمانہ مجھے!
بہت خوب!
خوبصورت غزل
واہ واہ!
یوسف سلطان — اپریل 8، 2016 4:02 شام
بے سبب دیتے نہیں بھر بھر کے پیمانہ مجھے
ان کو ہے منظور شائد اور بہکانا مجھے
بھولنا ہے تم کو کیسے یہ نہ سمجھانا مجھے
تم سے خود ہی ہو سکے تو یاد مت آنا مجھے
بہت خوب !
محمد تابش صدیقی — اپریل 8، 2016 4:18 شام
بہت عمدہ ادب دوست بھائی۔ کیا خوب غزل کہی ہے۔
بے سبب دیتے نہیں بھر بھر کے پیمانہ مجھے
ان کو ہے منظور شائد اور بہکانا مجھے

بھولنا ہے تم کو کیسے یہ نہ سمجھانا مجھے
تم سے خود ہی ہو سکے تو یاد مت آنا مجھے

کیا کہنے۔
جب تک آپ سے نہ پتہ چلے، یہ معلوم نہ ہو سکے گا کہ آپ کا نام نذیر ہے یا نظیر
سلمان دانش جی — اپریل 8، 2016 4:27 شام
قسم لے لیں محفل میں آپ جیسا کوئی نہیں
ادب دوست — اپریل 10، 2016 5:25 شام
بہت خوب!
خوبصورت غزل
واہ واہ!

نوازش ، بہن آپ کا پسند کرنا باعثِ مسرت ہے
ادب دوست — اپریل 10، 2016 5:26 شام
بہت عمدہ ادب دوست بھائی۔ کیا خوب غزل کہی ہے۔
کیا کہنے۔
جب تک آپ سے نہ پتہ چلے، یہ معلوم نہ ہو سکے گا کہ آپ کا نام نذیر ہے یا نظیر

بہت شکریہ
تابش میاں۔۔۔۔ تم کوئی اچھا سا رکھ لو اپنے دیوانے کا نام :):)
ادب دوست — اپریل 10، 2016 5:26 شام
قسم لے لیں محفل میں آپ جیسا کوئی نہیں

کسی جیسا کوئی نہیں :)
اکمل زیدی — اپریل 11، 2016 6:15 صبح
بھولنا ہے تم کو کیسے یہ نہ سمجھانا مجھے
تم سے خود ہی ہو سکے تو یاد مت آنا مجھے
بھولنا ہے تم کو کیسے یہ نہ سمجھانا مجھے
تم سے خود ہی ہو سکے تو یاد مت آنا مجھے
واہ واہ اسی پر یاد آگیا ..بارش کو بوندوں کو گر روک سکو تو روکو -- کچی مٹی تو مہکے گی ہے مٹی کی مجبوری
ایچ اے آر حقانی — اپریل 11، 2016 6:40 صبح
ماشاء اللہ بہت خوب
عباس اعوان — اپریل 11، 2016 6:51 صبح
کیا غزل کہی ہے جناب۔
بہت خوبصورت۔ لطف آ گیا۔
کاشف اختر — اپریل 11، 2016 7:01 صبح
آہا ۔ بہت زبردست غزل ہے ۔ خوب مزا آیا پڑھ کر ۔ بہت سی داد !
سید عاطف علی — اپریل 11، 2016 7:43 صبح
کیا عمدہ غزل ہے ادب دوست صاحب ۔ کمال سطح کی شگفتگی ہے ۔​
بہت داد۔بہت تحسین و آفرین ۔​
سلمان دانش جی — اپریل 11، 2016 11:05 صبح
ادب دوست صاحب۔ اس تگڑے سخنور کا حقیقی نامَ گرامی جاننے کو بیتاب ہوں
ادب دوست — اپریل 11، 2016 1:13 شام
ادب دوست صاحب۔ اس تگڑے سخنور کا حقیقی نامَ گرامی جاننے کو بیتاب ہوں

سلمان بھائی یہ بندہ بہت ہی نحیف ہے
تعارف کے زمرے میں تمام تفصیلات موجود ہیں لنک شامل کرتا ہوں
فاتح — اپریل 11، 2016 2:03 شام
جی ہاں خالد محمود چوہدری بھائی، خمریات کی روائت
تو یہی ہے کہ ظرف کی آزمائش کے لیے کثرتِ مئے کا تذکرہ ہو ۔
مگر یہاں میں نے قدرے مختلف مضمون باندھنے کی کوشش کی ہے ۔ کہ ہم قطرے سے دریا کشید کر لیتے ہیں ۔
جی ہاں خالد محمود چوہدری بھائی، خمریات کی روائت
تو یہی ہے کہ ظرف کی آزمائش کے لیے کثرتِ مئے کا تذکرہ ہو ۔
مگر یہاں میں نے قدرے مختلف مضمون باندھنے کی کوشش کی ہے ۔ کہ ہم قطرے سے دریا کشید کر لیتے ہیں ۔
سارا میخانہ انہیں دو، ایک پیمانہ مجھے!
ہائے ہائے ہائے
ہم نے تو اس ایک مصرعے میں ہی کئی غزلوں کا لطف پایا ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%88-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D8%AC%DB%8C%D8%B3%D8%A7-%D8%AA%D9%88-%D8%AF%DA%A9%DA%BE%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A7-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92.83757/page-2