ہے مشغلہ جسے مرا کردار دیکھنا ۔ فاتح الدین بشیر

فاتح — اپریل 16، 2013 11:42 شام
واہ بہت خوب ، لاجواب غزل ہے اور تمام اشعار ہی بہت خوبصورت ہیں ۔
دیکھے تھے خواب راحتِ وصلت قرار کے
لازم ہوا ہے ہم کو بھی آزار دیکھنا
خوش ہو نہ جان کر ہمیں غرقاب، موجِ دہر!
ابھریں گے سطحِ آب سے اک بار، دیکھنا
کیا کہنے ، سبحان اللہ۔ فیض کی زمین کا حق ادا تو کر چکے آپ مگر لیکن فیض نے اس غزل میں پانچ مطلعے کہے ہیں۔۔۔ آپ پر لازم ہے کہ کم از کم چھ تو کہیے۔۔۔ اُمید ہے کہ اس درخواست پر غور فرمایئے گا ۔
ہے مطلعوں کی اب ہمیں بھرمار دیکھنا۔ :)
ذرا جلدی کیجئے گا ایسا نہ ہو کہ اس میں بھی آپکو زمانے لگ جائیں:battingeyelashes:
خوبصورت غزل پر ڈھیروں داد قبول کیجئے۔
بہت شکریہ مدیحہ صاحبہ۔ غزل کی پذیرائی پر ممنون ہوں۔
جہاں تک چار مزید مطلعے کہنے کی بات ہے تو فراز کا مصرع یاد آ گیا کہ "فراز تُو نے اسے مشکلوں میں ڈال دیا" :laughing:
خیر! آپ کا حکم ہے تو کوشش کیے لیتے ہیں۔ :)
فاتح — اپریل 16، 2013 11:57 شام
شکریہ بیٹا۔ جیتی رہو
مدیحہ گیلانی — اپریل 17، 2013 12:45 صبح
بہت شکریہ مدیحہ صاحبہ۔ غزل کی پذیرائی پر ممنون ہوں۔
جہاں تک چار مزید مطلعے کہنے کی بات ہے تو فراز کا مصرع یاد آ گیا کہ "فراز تُو نے اسے مشکلوں میں ڈال دیا" :laughing:
خیر! آپ کا حکم ہے تو کوشش کیے لیتے ہیں۔ :)
فاتح صاحب!
ویسے! طرحی مشاعرے میں مصرعِ طرح تو واقعی فیضؔ کا ہی دیا گیا تھا لیکن یہ زمین در حقیقت میر تقی میرؔ کی ہے یا کم از کم ہم نے قدما میں میر سے پہلے اساتذہ کی اس زمین میں کوئی غزل نہیں پڑھی۔ میر کا مطلع دیکھیے گا:
آنکھوں میں جی مرا ہے ادھر یار دیکھنا​
عاشق کا اپنے آخری دیدار دیکھنا​
فاتح — اپریل 17، 2013 12:45 صبح
فاتح صاحب!
ویسے! طرحی مشاعرے میں مصرعِ طرح تو واقعی فیضؔ کا ہی دیا گیا تھا لیکن یہ زمین در حقیقت میر تقی میرؔ کی ہے یا کم از کم ہم نے قدما میں میر سے پہلے اساتذہ کی اس زمین میں کوئی غزل نہیں پڑھی۔ میر کا مطلع دیکھیے گا:
آنکھوں میں جی مرا ہے ادھر یار دیکھنا​
عاشق کا اپنے آخری دیدار دیکھنا​
چلیے یہ تو آپ نے کام آسان کر دیا۔ اب چونکہ میر نے ایک ہی مطلع کہا تھا تو ہمیں چھ کا التزام بھی ضروری نہیں رہا۔ :laughing:
مدیحہ گیلانی — اپریل 18، 2013 6:37 شام
چلیے یہ تو آپ نے کام آسان کر دیا۔ اب چونکہ میر نے ایک ہی مطلع کہا تھا تو ہمیں چھ کا التزام بھی ضروری نہیں رہا۔ :laughing:
کیسے ضروری نہیں رہا بلکہ اب تو اس کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے کہ مد مقابل خدائے سخن ہیں :battingeyelashes: اور بھلے میر نے ایک ہی مطلع کہا تھا ۔۔لیکن طرحی مشاعرے میں مصرعِ طرح تو فیضؔ کا ہی دیا گیا تھا نا جس پر آپ نے یہ غزل کہی لہذا آپ پر لازم ہے کہ آپکو جو کہا گیا ہے اُس پر عمل کیجئے :battingeyelashes:
عاطف بٹ — اپریل 18، 2013 6:48 شام
خوش ہو نہ جان کر ہمیں غرقاب، موجِ دہر!
ابھریں گے سطحِ آب سے اک بار، دیکھنا​
واہ، بہت ہی خوب غزل ہے فاتح بھائی۔
عبدالحسیب — اپریل 18، 2013 8:07 شام
لاجواب فاتح بھائی کیا خیال پیش کیا ہے بہت عمدہ
خوش ہو نہ جان کر ہمیں غرقاب، موجِ دہر!
ابھریں گے سطحِ آب سے اک بار، دیکھنا

فاتح بھائی اگر غزل آپ ہی کی آواز میں سننے کو مل جائے تو مزا آجائے ۔:)
عائشہ عزیز — اپریل 19، 2013 11:39 صبح
فاتح بھیا اس سے پہلے کہ میں آپ کو شاباش دوں آپ مجھے شاباش دیجئے جلدی سے۔۔ یہ تو مجھے آسانی سے سمجھ آ رہی ہے :)
عینی شاہ — اپریل 19، 2013 11:56 صبح
واہ واہ واہ اور واہ ہی واہ :p
فاتح — اپریل 19، 2013 12:43 شام
خوش ہو نہ جان کر ہمیں غرقاب، موجِ دہر!​
ابھریں گے سطحِ آب سے اک بار، دیکھنا​
واہ، بہت ہی خوب غزل ہے فاتح بھائی۔
عاطف بھائی! ذرہ نوازی ہے آپ کی۔
فاتح — اپریل 19، 2013 12:43 شام
لاجواب فاتح بھائی کیا خیال پیش کیا ہے بہت عمدہ
فاتح بھائی اگر غزل آپ ہی کی آواز میں سننے کو مل جائے تو مزا آجائے ۔:)
بہت شکریہ برادرم! کوشش کرتا ہوں آپ کے حکم پر اسے ریکارڈ کرنے کی۔۔۔
فاتح — اپریل 19، 2013 12:44 شام
فاتح بھیا اس سے پہلے کہ میں آپ کو شاباش دوں آپ مجھے شاباش دیجئے جلدی سے۔۔ یہ تو مجھے آسانی سے سمجھ آ رہی ہے :)
ارے واہ زبردست۔۔۔ شاباش بیٹا۔ :)
فاتح — اپریل 19، 2013 12:44 شام
واہ واہ واہ اور واہ ہی واہ :p
تمھاری اتنی ڈھیر ساری واہ واہ پر مجھے لگتا ہے آج پھر "چماٹ" پڑنے والی ہے تمھیں۔۔۔ اور اس دفعہ میں نے نہیں بچانا تمھیں۔۔۔ آئی سمجھ :laughing:
عینی شاہ — اپریل 19، 2013 12:46 شام
تمھاری اتنی ڈھیر ساری واہ واہ پر مجھے لگتا ہے آج پھر "چماٹ" پڑنے والی ہے تمھیں۔۔۔ اور اس دفعہ میں نے نہیں بچانا تمھیں۔۔۔ آئی سمجھ :laughing:
ایک تو آپکی رونی کھانی پوئٹری بھی پڑھوں اوپر اوپر سے ۔۔ :eek: پھر چماٹ بھی کھاؤں ۔۔۔۔۔:cautious: ایسے نہیں بچانا آپ نے مجھے :p
عائشہ عزیز — اپریل 19، 2013 12:46 شام
ارے واہ زبردست۔۔۔ شاباش بیٹا۔ :)
تھینک یو بھیا
آپ نے بہت اچھا لکھا۔۔سچی میں :)
محب علوی — اپریل 19، 2013 12:47 شام
واہ واہ واہ اور واہ ہی واہ :p

یہ واہ واہ کس سلسلے میں تھی عینی شاہ ۔
خدائے سخن کا ذکر اس دھاگے بلکہ اس صفحہ پر بھی موجود ہے ۔ اب لگتا ہے فیض کی شامت آنے کو ہے۔ :notworthy:
فاتح — اپریل 19، 2013 12:50 شام
ایک تو آپکی رونی کھانی پوئٹری بھی پڑھوں اوپر اوپر سے ۔۔ :eek: پھر چماٹ بھی کھاؤں ۔۔۔ ۔۔:cautious: ایسے نہیں بچانا آپ نے مجھے :p
دراصل تمھیں بچانے کے چکر میں تمھارے حصے کی ڈانٹ مجھے سننی پڑ جاتی ہے۔ :cautious:
فاتح — اپریل 19، 2013 12:51 شام
تھینک یو بھیا
آپ نے بہت اچھا لکھا۔۔سچی میں :)
شکریہ بیٹا۔ جیتی رہو :)
عینی شاہ — اپریل 19، 2013 12:51 شام
یہ واہ واہ کس سلسلے میں تھی عینی شاہ ۔
خدائے سخن کا ذکر اس دھاگے بلکہ اس صفحہ پر بھی موجود ہے ۔ اب لگتا ہے فیض کی شامت آنے کو ہے۔ :notworthy:
یہ واہ واہ تھی ۔۔۔رونی کھانی غزل پر :p دیکھیں نا کتنا دکھی لکھا ہے :p دکھی لکھنے پر بھی ہم جیسے لوگ واہ واہ کرتے ہیں ۔۔۔کتنا بڑا آنر ہے نا یہ :rolleyes:پوئٹ کے لیئے ۔۔نہیں فیض انکل کی شامت نہیں آ سکتی انکا پتہ ہے مجھے :biggrin:
عینی شاہ — اپریل 19، 2013 12:53 شام
دراصل تمھیں بچانے کے چکر میں تمھارے حصے کی ڈانٹ مجھے سننی پڑ جاتی ہے۔ :cautious:
:rollingonthefloor: تو کوئی بات نہیں ۔۔بہن نہیں ہوں آپکی کیا میں :biggrin:اب اتنا بھی نہیں کر سکتے آپ میرے لیئے:laughing:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%DB%92-%D9%85%D8%B4%D8%BA%D9%84%DB%81-%D8%AC%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B1%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D9%86%D8%A7-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1.62561/page-3