احتراماََ گر مجھے شاعر نہیں مانا گیا

ادب دوست — اپریل 27، 2015 6:47 شام
اساتذہ کرام جناب محمد یعقوب آسی صاحب، جناب الف عین صاحب، اور وہ تمام ماہرینِ جن کا فرداََ فرداََ نام لینا وقت کی کمی کی وجہ سے ممکن نہیں ، سے اصلاح کی درخواست ہے ، مزید یہ کہ تبصرہ بھی فرمایں۔
مگر ایک بات میں صاف بتا دوں !
احتراماََ گر مجھے شاعر نہیں مانا گیا
انتقاماََ ایک دن نقاد بن جاوں گا میں :p:p
تو میری غزل کو سنجیدگی سے لیا جائے:D:)(y)(y):D:)
سیماب کا مطلع ہے اسی زمین میں بہت مشہور ہے
یہ کس نے شاخِ گل لا کر قریبِ آشیاں رکھ دی
کہ ہم نے شوقِ گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی

خاص طور سے مجھے اسی زمین میں آرزو لکھنوی کا شعر متاثر کر گیا
کیا پھر مجھ کو روتا دیکھ کر دیدار کا وعدہ
کہ پھر بہتے ہوے پانی پہ بنیادِ مکاں رکھ دی

دو تین دن پہلے یہ شعر پڑھا تھا ، اس کے بعد سے مسلسل اسی شعر کے اثر میں رہا یہاں تک کے یہ نتیجہِ فکر آپ کے سامنے اصلاح کی غرض سے پیش ہے۔​

غزل
مرے نالے نے گلشن میں نئی طرزِ فغاں رکھ دی
میں گویا کیا ہوا گویا کہ ہر منہ میں زباں رکھ دی
اندھیروں کے مقابل اپنی جانِ ناتواں رکھ دی
کہ اک جگنونے تمہیدِ چراغِ ضوفشاں رکھ دی
کشش اک جستجو کے واسطے شایانِ شاں رکھ دی
سجا کر میرے آگے وسعتِ کون ومکاں رکھ دی
شکایت کی بِنا رکھ دی حدیثِ دلبراں رکھ دی
مچل کر ایک آنسو نے بِنائے داستاں رکھ دی
صفائی دے رہے تھے بے وفائی کی لگے ہاتھوں
محبت میں دلیلِ منطقِ سود و زیاں رکھ دی
ستم کر کر کے تھکتے ہیں مگر تسکیں نہیں ملتی
خلش یہ کس نے سینے میں نصیبِ دشمناں رکھ دی
یہ مانا ایک تنکا تک نہیں توڑا تعصب نے
مگر برباد تو کر کے فضائے آشیاں رکھ دی
ارے مرجھا گئی جانِ چمن انجامِ گل سن کر
حکایت کیوں کلی کے سامنے یہ خو نچکاں رکھ دی
ہجوم اک ساتھ چلنے کو ہمارے ساتھ تھا پہلے
مگر ہر ایک نے صحرا میں شرطِ سائباں رکھ دی​
فاروق احمد بھٹی — اپریل 27، 2015 7:55 شام
سیماب کا مطلع ہے اسی زمین میں بہت مشہور ہے
یہ کس نے شاخِ گل لا کر قریبِ آشیاں رکھ دی
کہ ہم نے شوقِ گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی
سیماب کا مصرع کمال ہے اس کو آپ نیلے رنگ میں کر دیں میری ناقص رائے میں
مرے نالے نے گلشن میں نئی طرزِ فغاں رکھ دی
میں گویا کیا ہوا گویا کہ ہر منہ میں زباں رکھ دی
ارے واہ کیا کہنے جناب مطلع پسند آیا زبردست
اندھیروں کے مقابل اپنی جانِ ناتواں رکھ دی
کہ اک جگنونے تمہیدِ چراغِ ضوفشاں رکھ دی
اور سب سے زیادہ یہ شعر پسند آیا اچھا لکھتے ہیں آپ
باقی کی باتیں اساتذہ کریں گے
شاکرالقادری — اپریل 27، 2015 8:27 شام
اندھیروں کے مقابل اپنی جانِ ناتواں رکھ دی
کہ اک جگنونے تمہیدِ چراغِ ضوفشاں رکھ دی
یہ مانا ایک تنکا تک نہیں توڑا تعصب نے
مگر برباد تو کر کے فضائے آشیاں رکھ دی
ہجوم اک ساتھ چلنے کو ہمارے ساتھ تھا پہلے
مگر ہر ایک نے صحرا میں شرطِ سائباں رکھ دی
مندرجہ بالا اشعار پر میری طرف سے داد قبول کیجئے
اور یہ بھی کہ ہم نے آپ کو شاعر مان کر اپنے آپ کو آپ کے انتقام سے محفوظ کر لیا ہے :)
arifkarim — اپریل 27، 2015 8:35 شام
اور یہ بھی کہ ہم نے آپ کو شاعر مان کر اپنے آپ کو آپ کے انتقام سے محفوظ کر لیا ہے :)
پس ثابت ہوا کہ آپ نون لیگ سے نہیں جو انتقامی کاروائی میں اپنا نام آپ رکھتے ہیں :)
سید عاطف علی — اپریل 27، 2015 8:55 شام
ترے جلووں کے آگے ہمت شرح و بیاں رکھ دی
زبان بے نگہ رکھ دی، نگاہ بے زباں رکھ دی
شاکرالقادری — اپریل 27، 2015 8:55 شام
پس ثابت ہوا کہ آپ نون لیگ سے نہیں جو انتقامی کاروائی میں اپنا نام آپ رکھتے ہیں :)
براہ کرم اب یہ ثابت نہ کر لینا کہ میرا تعلق عمران خانی فرقہ سے ہے
arifkarim — اپریل 27، 2015 9:05 شام
براہ کرم اب یہ ثابت نہ کر لینا کہ میرا تعلق عمران خانی فرقہ سے ہے
جی وہ فرقہ تو نوجوانوں کا ہے، بزرگوں کا نہیں :)
ادب دوست — اپریل 27، 2015 10:38 شام
سیماب کا مصرع کمال ہے اس کو آپ نیلے رنگ میں کر دیں میری ناقص رائے میں
فاروق احمد بھٹی بھائی آپ کی فرمائش پر نیلا رنگ دیا ہے ۔ وجہ تو نہیں پتہ مگر آپ نے کہا ہے تو ضرور کوئی حکمت ہوگی۔
ارے واہ کیا کہنے جناب مطلع پسند آیا زبردست
شکریہ
سب سے زیادہ یہ شعر پسند آیا
سب سے زیادہ اسی پر شکریہ :):):)
" اچھا کہتے ہیں "
شعراء سے اس طرح کہا جا تا ہے ۔
ویسے آپ شاعر تسلیم کرتے تو ہیں نا ؟
ادب دوست — اپریل 27، 2015 10:42 شام
مندرجہ بالا اشعار پر میری طرف سے داد قبول کیجئے
بہت شکریہ شاکرالقادری بھائی ۔
ہم نے آپ کو شاعر مان کر اپنے آپ کو آپ کے انتقام سے محفوظ کر لیا ہے
اس کا مطلب آپ "بھی" شاعر ہیں ۔ بس اگر میں شعراء کی فہرست میں آگیا تو سب اپنی برادری والوں سے کیسی جنگ؟:D:D:D:D:D
ادب دوست — اپریل 27، 2015 10:44 شام
ترے جلووں کے آگے ہمت شرح و بیاں رکھ دی
زبان بے نگہ رکھ دی، نگاہ بے زباں رکھ دی
کیا کہنے سید عاطف علی بھائی ۔ یہ آپ کا شعر ہے ؟ پوری غزل پڑھوا دیں ۔
ادب دوست — اپریل 28، 2015 12:33 صبح
سیماب کا مصرع کمال ہے
ایک مصرع کمال ہے ؟ اول یا ثانی ؟
ادب دوست — اپریل 28، 2015 12:37 صبح
سیماب کا مصرع کمال ہے
اس کو یوں بھی پڑھ کر دیکھیں ۔
یہ کس نے شوقِ گل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی
لو ہم نے شاخِ گل لا کر قریبِ آشیاں رکھ دی
سید عاطف علی — اپریل 28، 2015 4:07 صبح
کیا کہنے سید عاطف علی بھائی ۔ یہ آپ کا شعر ہے ؟ پوری غزل پڑھوا دیں ۔
ترے جلووں کے آگے ہمتِ شرح و بیاں رکھ دی
زبان بے نگہ رکھ دی نگاہ بے زبان رکھ دی
مٹی جاتی تھی بلبل جلوہء گل ہائے رنگیں پر
چھپا کر کس نے ان پردوں میں برقِ آشیاں رکھ دی
نیاز عشق کو سمجھا ہے کیا اے واعظِ ناداں !
ہزاروں بن گئے کعبے جبیں میں نے جہاں رکھ دی
قفس کی یاد میں یہ اضطرابِ دل، معاذ اللہ !
کہ میں نے توڑ کر ایک ایک شاخِ آشیاں رکھ دی
کرشمے حسن کے پنہاں تھے شاید رقصِ بسمل میں
بہت کچھ سوچ کر ظالم نے تیغِ خوں فشاں رکھ دی
الٰہی ! کیا کیا تو نے کہ عالم میں تلاطم ہے
غضب کی ایک مشتِ خاک زیر آسماںِ رکھ دی
اصغر گونڈوی
الف عین — اپریل 28، 2015 7:51 صبح
واہ میاں! جیو!!، کیا استادانہ غزل ہے، سیماب، آرزو اور اصغر بھی خوش ہوئے ہوں گے۔
تجمل حسین — اپریل 28، 2015 8:05 صبح
جی وہ فرقہ تو نوجوانوں کا ہے، بزرگوں کا نہیں :)
آپ کا مطلب ہے کہ عمران خان نوجوان ہیں؟؟؟؟ :shock:
arifkarim — اپریل 28، 2015 8:08 صبح
آپ کا مطلب ہے کہ عمران خان نوجوان ہیں؟؟؟؟ :shock:
جی نہیں پر پاکستانی نوجوانوں کے لیڈر تو ہیں جیسے عزت مآب نواز شریف پاکستانی "اشرافیہ" کے لیڈر ہیں اور زرداری محترم "مزدوروں" کے لیڈر :)
تجمل حسین — اپریل 28، 2015 9:09 صبح
جی نہیں پر پاکستانی نوجوانوں کے لیڈر تو ہیں
نوجوان فرقے کا لیڈر ایک بزرگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یا حیرت العجائب :)
arifkarim — اپریل 28، 2015 9:31 صبح
نوجوان فرقے کا لیڈر ایک بزرگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس بزرگ کا دل تو جوان ہے نا :)
لئیق احمد — اپریل 28، 2015 9:32 صبح
جناب ادب دوست صاحب 2015 میں ایسی استادانہ غزل پڑھ کر دل خوش گیا۔
داد اور شکریہ دونوں قبول کی جائیں :)
تجمل حسین — اپریل 28، 2015 9:40 صبح
اس بزرگ کا دل تو جوان ہے نا :)
جوان جوش میں آ کر اکثر اوقات بڑی بڑی غلطیاں کرجاتے ہیں اور خاص طور پر اگر بات دل کی ہو تو؟؟؟ :)
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%AD%D8%AA%D8%B1%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%8E%D9%8E-%DA%AF%D8%B1-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%A7%D9%86%D8%A7-%DA%AF%DB%8C%D8%A7.81588/