بھئ کم از کم عمر کے لحاظ سے تو آپ میرے بزرگ نہیں ہیں اسلیے
ع - خطائے بزرگاں گرفتن خطا است


محترم وارث صاحب ۔ اصلاح کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ کے علم میں مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔ آمین
وقص ایک مفرد زحاف ہے جو مُتَفَاعِلُن کے حرفِ ثانی یعنی ت کا اسقاط کر کے اسے مُفَاعِلُن میں بدل دیتا ہے۔ وقص بحر کامل سے مخصوص ہے۔
مزید باریکی دیکھی جائے تو وقص نامی زحاف دراصل "فاصلۂ صغریٰ" کے حرفِ دوم کو ساقط کرتا ہے لیکن چونکہ بحر کامل سے مخصوص ہے لہٰذا مُتَفَاعِلُن ہی لکھ دیا۔
فاعلاتن پر رُبْعْ کے اطلاق سے فَعَلْ حاصل ہو گا۔ یہ زحاف اجتماع خبن و حذف و قطع ہے۔
مزمل بھائی !
میرا خیال ہے کہ اضمار و خبن کا اجتماع کہنا درست ہے ۔ فارسی والے بظاہر زحاف پر زحاف لگانے پر معترض ہیں لیکن لگاتے بھی ہیں ۔ فعِلن کو فعلن بناتے ہیں تسکین کرکے ۔ ویسے بھی تین متوالی حرکات میں سے درمیانی کو ساکن کرکے ساقط کرنا انسب ہے ۔ ذبیحہ پہلے سکون میں تو آئے پھر چھری چلائی جائے گی
مزمل صاحب سے جواب لینے کے لیے شاید آپ کو ان کے فیس بک وغیرہ پر ہی رابطہ کرنا پڑے گا، یہاں تو وہ اب بہت کم ہی نظر آتے ہیں
اگر کوئی اور دوست بھی اس حوالے سے اپنا نکتہ نظر بیان کرنا چاہے توخوش آمدید اور شکریہ ۔ چونکہ متحرک کے گرانا اور سببِ ثقیل کے وجود کے اثبات کے قائل تھے ۔ اس لیے چاہا تھا کہ یہ قضیہ وہی حل کر دیں ۔ جزاک اللہ خیر ۔ شاد رہیں ❤❤❤