اصلاحِ سخن اور عروض سائٹ

عرفان سعید — مارچ 12، 2019 10:53 صبح
آپ تو صاحب علم ہیں عرفان بھائی آپ کو شاید تقطیع کی ضرورت ہی نہ پڑتی ہو کہ طبیعت ہر وقت موزوں رہتی ہے
آپکے منہ میں گھی اور شکر!
میرا تو زندگی میں دور دور تک کبھی شاعری سے واسطہ نہیں رہا۔ شعر کہنا تو دور کی بات، شعر یاد رکھنا اور صحیح سے ادا کرنا بھی میرے لیے جوئے شیر لانے کے مترادف رہا ہے۔
کوئی چار سال پہلے نجانے کیسے طبعیت اس جانب مائل ہو گئی، اور چونکہ موسیقی کا کوئی خاص فہم بھی نہ تھا تو دما دم مست قلندر کرکے مصرعے موزوں کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
کچھ ایسے:
بحرِ ہزج: دما دم دم دما دم دم دما دم دم دما دم دم
بحرِ رمل: دم دما دم دم دما دم دم دما دم دم دما دم
بحرِ رجز: دم دم دما دم دم دما دم دم دما دم دم دما
وعلی ہذا القیاس
فلسفی — مارچ 12، 2019 11:02 صبح

بحرِ ہزج: دما دم دم دما دم دم دما دم دم دما دم دم
بحرِ رمل: دم دما دم دم دما دم دم دما دم دم دما دم
بحرِ رجز: دم دم دما دم دم دما دم دم دما دم دم دما
اب اور کیا ثبوت چاہیے :sneaky:
الف عین — مارچ 12، 2019 3:13 شام
آپکے منہ میں گھی اور شکر!
میرا تو زندگی میں دور دور تک کبھی شاعری سے واسطہ نہیں رہا۔ شعر کہنا تو دور کی بات، شعر یاد رکھنا اور صحیح سے ادا کرنا بھی میرے لیے جوئے شیر لانے کے مترادف رہا ہے۔
کوئی چار سال پہلے نجانے کیسے طبعیت اس جانب مائل ہو گئی، اور چونکہ موسیقی کا کوئی خاص فہم بھی نہ تھا تو دما دم مست قلندر کرکے مصرعے موزوں کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
کچھ ایسے:
بحرِ ہزج: دما دم دم دما دم دم دما دم دم دما دم دم
بحرِ رمل: دم دما دم دم دما دم دم دما دم دم دما دم
بحرِ رجز: دم دم دما دم دم دما دم دم دما دم دم دما
وعلی ہذا القیاس
خوب، ایک ہی بات ہے مگر ابن صفی کے 'ابے کھٹ کھٹ' کے افاعیل اولیت رکھتے ہیں
محمد وارث — مارچ 12، 2019 3:19 شام
انشاءاللہ خان انشاء نے لکھنؤ کی روایات کے عین مطابق مفاعیلن کو "پری خانم" بنا دیا تھا۔ :)
فلسفی — مارچ 12، 2019 3:29 شام
انشاءاللہ خان انشاء نے لکھنؤ کی روایات کے عین مطابق مفاعیلن کو "پری خانم" بنا دیا تھا۔ :)
اس حساب سے لاہوری "مفاعیلن" کو "گدھے کھوتے" بنا سکتے ہیں؟
عرفان سعید — مارچ 12، 2019 3:31 شام
اس حساب سے لاہوری "مفاعیلن" کو "گدھے کھوتے" بنا سکتے ہیں؟
بنا کر خوب "کھوتی" غزلیں کہیں!
:D
محمد تابش صدیقی — مارچ 12، 2019 3:33 شام
اس حساب سے لاہوری "مفاعیلن" کو "گدھے کھوتے" بنا سکتے ہیں؟
نرا کھوتا بھی کہا جا سکتا ہے۔
محمد وارث — مارچ 12، 2019 3:33 شام
اس حساب سے لاہوری "مفاعیلن" کو "گدھے کھوتے" بنا سکتے ہیں؟
ارے صاحب، لاہور میں بنی آدم نہیں ہے! :)
عرفان سعید — مارچ 12، 2019 3:34 شام
نرا کھوتا بھی کہا جا سکتا ہے۔
یہ آپ کس کو کہہ رہے ہیں؟
:)
عرفان سعید — مارچ 12، 2019 3:35 شام
ارے صاحب، لاہور میں بنی آدم نہیں ہے! :)
ہوں
فلسفی — مارچ 12، 2019 3:37 شام
میں بھی ہوں
عرفان سعید — مارچ 12، 2019 3:38 شام
اب میں نہیں ماننے کا
:p
محمد وارث — مارچ 12، 2019 3:38 شام
"میں بھی ہوں، ہوں"
فلسفی — مارچ 12، 2019 3:39 شام
اب میں نہیں ماننے کا
:p
الله دی قسمے ۔۔۔ میں بھی آپ جیسا ہوں
عرفان سعید — مارچ 12، 2019 3:39 شام
اسی ردیف پر غزل نہ ہو جائے؟
فلسفی — مارچ 12، 2019 3:42 شام
اسی ردیف پر غزل نہ ہو جائے؟
ردیف یوں کر لیں زیادہ لطف دے گی "میں بھی ہی ہاں ہوں"
عرفان سعید — مارچ 12، 2019 3:42 شام
الله دی قسمے ۔۔۔ میں بھی آپ جیسا ہوں
یہ مثال دے کر اب پھنس گئے نا!
س حساب سے لاہوری "مفاعیلن" کو "گدھے کھوتے" بنا سکتے ہیں؟
فلسفی — مارچ 12، 2019 3:45 شام
یہ مثال دے کر اب پھنس گئے نا!
اس سے تو ثابت ہوا کہ میں انسان ہوں۔ گدھا، گدھے کو گدھا نہیں کہتا۔ :p
عرفان سعید — مارچ 12، 2019 3:48 شام
گدھا، گدھے کو گدھا نہیں کہتا۔ :p
میں کچھ کہنے سے عاجز ہوں۔
آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں!
:)
جاسم محمد — مارچ 12، 2019 3:51 شام
اس سے تو ثابت ہوا کہ میں انسان ہوں۔ گدھا، گدھے کو گدھا نہیں کہتا۔ :p
کہیں آپ کا تعلق لاہور سے تو نہیں ؟ :sneaky:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD%D9%90-%D8%B3%D8%AE%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B9%D8%B1%D9%88%D8%B6-%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D9%B9.105899/page-2