اصلاحِ سخن اور عروض سائٹ

زیک — مارچ 10، 2019 6:06 شام
کیا آپ کے خیال میں اصلاحِ سخن کے زمرے میں اپنا کلام پوسٹ کرنے والوں کے لئے لازمی قرار دیا جائے کہ وہ پہلے اپنے کلام کا وزن عروض سائٹ پر چیک کریں اور اس کے نتائج میں اپنی لڑی میں پوسٹ کریں؟
فلسفی — مارچ 10، 2019 6:07 شام
کیا آپ کے خیال میں اصلاحِ سخن کے زمرے میں اپنا کلام پوسٹ کرنے والوں کے لئے لازمی قرار دیا جائے کہ وہ پہلے اپنے کلام کا وزن عروض سائٹ پر چیک کریں اور اس کے نتائج میں اپنی لڑی میں پوسٹ کریں؟
میں ایسا ہی کرتا ہوں۔ لیکن اس کا آف لائن ورژن بھی ہونا چاہیے۔ میں نے اپنے پی سی پر سیٹ اپ کیا تھا لیکن ڈیٹابیس کافی پرانا ہے
فلسفی — مارچ 10، 2019 6:29 شام
سید ذیشان بھائی کیا عروض کا جدید ڈیٹا بیس گٹ ہپ پر موجود ہے؟
زیک — مارچ 10، 2019 6:34 شام
اس کا آف لائن ورژن بھی ہونا چاہیے۔
بےشک۔ لیکن وہ معاملہ الگ ہے۔ جو آن لائن یہاں اصلاح کے لئے پوسٹ کر رہا ہے وہ بآسانی عروض ویب سائٹ بھی استعمال کر سکتا ہے
فہد اشرف — مارچ 10، 2019 6:51 شام
پھر وہ شعرا کیا کریں جنہوں نے عروض سائٹ تو کیا عروض کا نام بھی نہیں سن رکھا ہوتا ہے۔
فلسفی — مارچ 10، 2019 6:57 شام
پھر وہ شعرا کیا کریں جنہوں نے عروض سائٹ تو کیا عروض کا نام بھی نہیں سن رکھا ہوتا ہے۔
وہ پھر لازما زیک بھائی کو ٹیگ کیا کریں، آگے زیک بھائی خود سنبھال لیں گے۔
سید ذیشان — مارچ 11، 2019 12:22 صبح
سید ذیشان بھائی کیا عروض کا جدید ڈیٹا بیس گٹ ہپ پر موجود ہے؟
سال بھر پہلے کافی تبدیلیوں کا سوچا تھا۔ ان میں سر فہرست ڈیٹا بیس کا revamp تھا۔ باقی چیزیں تو رہ گئیں لیکن ڈیٹا بیس کو ری ویمپ کر لیا تاکہ سائٹ تیز ہو۔ اب گٹ ہب پر ساری تبدیلیاں ہونے پر ہی کوڈ ڈال سکتا ہوں۔ یا پھر شائد سٹینڈ الون انجن کا کوڈ ڈال دوں جو کہ سی میں دوبارہ سے لکھا تھا اور پرانے کوڈ سے بہتر ہے، اور کئی پلیٹ فارمز پر کام کر سکتا ہے۔ :)
زیک — مارچ 11، 2019 12:32 صبح
اصلاحیوں کے لئے عروض ویب سائٹ کا لنک
عروض ڈاٹ کام- کسی بھی اردو شعر کی تقطیع کیجئے یا وزن معلوم کیجئے
فلسفی — مارچ 11، 2019 1:44 صبح
سال بھر پہلے کافی تبدیلیوں کا سوچا تھا۔ ان میں سر فہرست ڈیٹا بیس کا revamp تھا۔ باقی چیزیں تو رہ گئیں لیکن ڈیٹا بیس کو ری ویمپ کر لیا تاکہ سائٹ تیز ہو۔ اب گٹ ہب پر ساری تبدیلیاں ہونے پر ہی کوڈ ڈال سکتا ہوں۔ یا پھر شائد سٹینڈ الون انجن کا کوڈ ڈال دوں جو کہ سی میں دوبارہ سے لکھا تھا اور پرانے کوڈ سے بہتر ہے، اور کئی پلیٹ فارمز پر کام کر سکتا ہے۔ :)
میرا خیال تھا کہ فقط ڈیٹا بیس میں تبدیلیاں ہیں کیونکہ لوکل ورژن اور آن لائن ورژن میں بہت سے الفاظ اور بحور میں فرق آ رہا تھا۔ میرے حساب سے اگر آپ مناسب سمجھیں تو تمام تبدیلیوں کے ساتھ ہی گٹ ہب پر اپ ڈیٹ کیجیے۔۔۔ جلدی سے :)
ویسے اس ٹول کے لیے آپ ہماری طرف سے بہت سی داد قبول کیجیے کہ ہم جیسا نکما بھی وزن اور بحر کے مطابق شعر کہہ لیتا ہے۔
سید ذیشان — مارچ 11، 2019 6:37 صبح
میرا خیال تھا کہ فقط ڈیٹا بیس میں تبدیلیاں ہیں کیونکہ لوکل ورژن اور آن لائن ورژن میں بہت سے الفاظ اور بحور میں فرق آ رہا تھا۔ میرے حساب سے اگر آپ مناسب سمجھیں تو تمام تبدیلیوں کے ساتھ ہی گٹ ہب پر اپ ڈیٹ کیجیے۔۔۔ جلدی سے :)
ویسے اس ٹول کے لیے آپ ہماری طرف سے بہت سی داد قبول کیجیے کہ ہم جیسا نکما بھی وزن اور بحر کے مطابق شعر کہہ لیتا ہے۔
یہ سن کر خوشی ہوئی کہ یہ آپ کے کام آیا۔ گٹ ہب پر اپڈیٹ کے لئے پہلے کچھ نیا ڈالنے کی ضرورت ہے۔ ویسے آپ آن لائن ورژن کے استعمال سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟
فلسفی — مارچ 11، 2019 6:52 صبح
یہ سن کر خوشی ہوئی کہ یہ آپ کے کام آیا۔ گٹ ہب پر اپڈیٹ کے لئے پہلے کچھ نیا ڈالنے کی ضرورت ہے۔ ویسے آپ آن لائن ورژن کے استعمال سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟
ذیشان بھائی خوفزدہ نہیں کبھی کبھار سفر کے دوران انٹرنیٹ کی سہولت یا تو موجود نہیں ہوتی یا بہت آہستہ ہوتی ہے۔ اور سچی بات ہے میں تو ایک شعر بھی اس کے بغیر شاید نہ لکھ پاؤں (خاص کر کر میری ایک دو مانوس بحروں کے علاوہ)۔ اس لیے آف لائن ورژن کم از کم میرے لیے بہت کارآمد ہے۔
فاخر — مارچ 11، 2019 6:58 صبح
ذیشان بھائی خوفزدہ نہیں کبھی کبھار سفر کے دوران انٹرنیٹ کی سہولت یا تو موجود نہیں ہوتی یا بہت آہستہ ہوتی ہے۔ اور سچی بات ہے میں تو ایک شعر بھی اس کے بغیر شاید نہ لکھ پاؤں (خاص کر کر میری ایک دو مانوس بحروں کے علاوہ)۔ اس لیے آف لائن ورژن کم از کم میرے لیے بہت کارآمد ہے۔
بالکل میری ہی جیسی حالت ہے بھائی !!!! کیا بات ہے !!!!!!!!!!!!!!!! جب تک عروض سائٹ پر تقطیع نہ کرلوں اطمینان نہیں ہوتا ۔
میں نے ابھی تک تین بحر’’متدارک، متقارب، ہزج مثمن سالم پر ’’طبع آزمائی‘‘ کی ہے یہ عروض سائٹ کی مدد سے ہوسکا ہے۔ اگر کسی شعر میں ذرا شک ہوتا ہے تو عروض سائٹ کی مدد لیتا ہوں ۔ عروض سائٹ اپنے آپ میں جدید ٹیکنالوجی کا تحفہ یا معجزہ ہے ۔
جاسم محمد — مارچ 11، 2019 7:39 صبح
پروگرامنگ میں کوڈنگ کرنا بھی ایک قسم کی شاعری ہی ہے، جو آپ جیسے نکمے کو خوب آتی ہے :)
فلسفی — مارچ 11، 2019 7:45 صبح
پروگرامنگ میں کوڈنگ کرنا بھی ایک قسم کی شاعری ہی ہے، جو آپ جیسے نکمے کو خوب آتی ہے :)
یہ بھی آپ کو حسن ظن ہے بھائی، سچی بات یہ ہے کہ اس میں گوگل کا کمال ہے۔ ورنہ میں کتنے پانی ہوں یہ میں خوب جانتا ہوں۔
عرفان سعید — مارچ 11، 2019 8:11 شام
ویسے اس ٹول کے لیے آپ ہماری طرف سے بہت سی داد قبول کیجیے کہ ہم جیسا نکما بھی وزن اور بحر کے مطابق شعر کہہ لیتا ہے۔

الکل میری ہی جیسی حالت ہے بھائی !!!! کیا بات ہے !!!!!!!!!!!!!!!! جب تک عروض سائٹ پر تقطیع نہ کرلوں اطمینان نہیں ہوتا ۔
عروض ڈاٹ کام کو ادب کا نوبل انعام کب مل رہا ہے؟
جاسم محمد — مارچ 11، 2019 8:20 شام
عروض ڈاٹ کام کو ادب کا نوبل انعام کب مل رہا ہے؟
سید ذیشان بھائی اس معاملہ میں عمران خان سے بھی زیادہ عاجز انسان ہیں :)
عرفان سعید — مارچ 11، 2019 8:26 شام
سید ذیشان بھائی اس معاملہ میں عمران خان سے بھی زیادہ عاجز انسان ہیں :)
اصلاحِ سخن کے زمرے میں بھی آپ عمران خان کو گھسیڑ لائے!
:)
جاسم محمد — مارچ 11، 2019 8:32 شام
اصلاحِ سخن کے زمرے میں بھی آپ عمران خان کو گھسیڑ لائے!
:)
نوبل انعام نوبل انعام ہوتا ہے۔ چاہے ادب کا ہو یا امن کا :)
فاخر — مارچ 12، 2019 8:20 صبح
اصلاحِ سخن کے زمرے میں بھی آپ عمران خان کو گھسیڑ لائے!
:)
کیا کریں بیچارے؟ عمران خان نیازی صاحب کے بھکت(معتقد) ہیں جیسے ہمارے یہاں مودی کے اندھ بھکت یعنی (کورانہ اعتقاد کے حامل) ہیں ،ہر بات میں ’’مودی مودی‘‘ کیا کرتے ہیں ۔ ایک بھکت وزیر بے تدبیر گری راج نا م کے صاحب نے یہان تک کہہ دیا کہ: جو مودی کی ریلی میں شامل نہیں ہوا وہ ’دیش دَروُہی‘ یعنی ملک کا غدار ہے اب اس خبطی وزیر کو کوئی بتائے کہ مودی کی مخالفت یا اس کی ریلی میں عدم شرکت ملک سے بے وفائی نہیں ہے‘۔ اسی طرح انہیں بھی قیاس کرلیں، بھائی آخرکار محبت کا اظہار بھی تو ہونا چاہیے نا؟ :LOL::LOL::LOL::LOL:
فلسفی — مارچ 12، 2019 8:26 صبح
عروض ڈاٹ کام کو ادب کا نوبل انعام کب مل رہا ہے؟
میرے بس میں ہوتا تو ضرور دیتا۔ آپ تو صاحب علم ہیں عرفان بھائی آپ کو شاید تقطیع کی ضرورت ہی نہ پڑتی ہو کہ طبیعت ہر وقت موزوں رہتی ہے لیکن یقین کیجیے ہمارے جیسوں کے لیے عروض کا سافٹ وئیر واقعی نعمت ہے۔
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD%D9%90-%D8%B3%D8%AE%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B9%D8%B1%D9%88%D8%B6-%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D9%B9.105899/