اصلاح کی درخواست ہے ۔

فرقان احمد — ستمبر 17، 2018 10:49 صبح
دیکھیں نا فرقان بھائی عدنان بھائی کتنے "گھنے" نکلے۔۔ ہمیں کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور ان جناب صاحب نے شاعری بھی شروع کردی۔۔
ہماری حیرانی ختم ہو تو کچھ عرض کریں۔۔۔!
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 10:53 صبح
دیکھیں نا فرقان بھائی عدنان بھائی کتنے "گھنے" نکلے۔۔ ہمیں کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور ان جناب صاحب نے شاعری بھی شروع کردی۔۔
شاعری اور ہم ، ارے بھئی یہ تو ہم نے تک بندی کی بےتکی کوشش کی ہے آپ ایویہی ہمیں خطابات سے نواز رہی ہیں ۔:confused:
محمد تابش صدیقی — ستمبر 17، 2018 10:53 صبح
دیکھیں نا فرقان بھائی عدنان بھائی کتنے "گھنے" نکلے۔۔ ہمیں کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور ان جناب صاحب نے شاعری بھی شروع کردی۔۔
یونیورسٹی میں کسی نے ایک گر کی بات یہ بتائی تھی کہ اگر ہاتھ میں تکلیف محسوس ہو رہی ہو تو پاؤں پر ہتھوڑی مار لیں، ہاتھ کی تکلیف بھول جائے گی۔
عدنان بھائی نے سوچا کہ ہر وقت املا درست کرتے رہتے ہیں، ان کو شاعری درست کرنے پر لگا دیتا ہوں، املا بھول جائیں گے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 10:54 صبح
ہماری حیرانی ختم ہو تو کچھ عرض کریں۔۔۔!
ٹھہریں ! ہم ابھی آپ کے کان میں اذان دیتے ہیں آپ کی ساری حیرانی اور پریشانی دور ہوجائے گی ۔:p
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 10:55 صبح
یونیورسٹی میں کسی نے ایک گر کی بات یہ بتائی تھی کہ اگر ہاتھ میں تکلیف محسوس ہو رہی ہو تو پاؤں پر ہتھوڑی مار لیں، ہاتھ کی تکلیف بھول جائے گی۔
عدنان بھائی نے سوچا کہ ہر وقت املا درست کرتے رہتے ہیں، ان کو شاعری درست کرنے پر لگا دیتا ہوں، املا بھول جائیں گے۔
واہ بھیا واہ ، کیا ہی بے پر کی چھوڑی ہے ۔:rollingonthefloor:
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 10:58 صبح
عدنان بھائی پہلی چیز مضامین کا تخیل میں آنا اور ان کا ادا ہو جانا ہے، اس میں آپ ماشاء اللہ کامیاب ہیں۔
دوسری حوصلہ افزاء بات یہ کہ قوافی درست ہیں۔
اصلاح کا پہلا نکتہ یہ ہے کہ جو اصلاح ملے، اسے قبول کرنے سے پہلے سمجھا جائے۔
جیسا کہ خلیل بھائی نے 2،3 اشعار کو سانچے میں فٹ کر دیا ہے۔ تو یہ جاننے کی کوشش کیجیے کہ کیا کمی بیشی تھی جو دور کی گئی، جس وزن پر شعر درست ہوا، وہ وزن کیا ہے۔ گنگنا کر پڑھنے کی کوشش کیجیے، کوئی کلام اس وزن پر سنا ہو گا تو اس کا ردھم ذہن میں آ جائے گا۔ پھر اسی ردھم پر باقی اشعار پڑھ کر دیکھیے۔
ارے پریشان مت ہوں۔ یہ کام ایک دن میں ہونا مشکل ہے، آہستہ آہستہ چیزیں سمجھ آنا شروع ہو جائیں گی۔ اصلاح سخن میں دیگر احباب کو ملنے والی اصلاح کو بھی بغور سمجھا کیجیے۔ :)
بھیا آپ پریشان نا ہوں ، ہم میدان چھوڑ کر بھاگے والوں میں سے نہیں بلکہ دوڑ جانے والے میں سے ہیں ۔ کوشش جاری و ساری رہی گی۔
ہادیہ — ستمبر 17، 2018 11:00 صبح
شاعری اور ہم ، ارے بھائی یہ تو ہم نے تک بندی کی بےتکی کوشش کی ہے آپ ایویہی ہمیں خطابات سے نواز رہی ہیں ۔:confused:
اوہو۔۔۔ مجھے یاد آیا ۔۔ میں نے آپ کی پوسٹ کی ہوئی غزل تو پڑھی ہی نہیں۔۔نام دیکھا تو بس!!!:noxxx:
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 11:00 صبح
ماشاءاللہ! کیا شاعرانہ نقب لگائی ہے نقیبی بھائی
اب آپ اس میدان میں کودے ہیں تو "وزن" کا خاص خیال رکھیں۔ اور املا کی غلطی اس "وزن" کو جتنا نقصان پہنچاتی ہے اس کا تو اندازہ ہی نہیں۔
شکریہ عرفان بھیا ،
آپ بھائیوں سے ہمیں بہت کچھ سیکھ نے کو ملا ہے اور آئند بھی یہ سلسلہ ہم رواں رکھے گے ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 11:02 صبح
اوہو۔۔۔ مجھے یاد آیا ۔۔ میں نے آپ کی پوسٹ کی ہوئی غزل تو پڑھی ہی نہیں۔۔نام دیکھا تو بس!!!:noxxx:
ارے آپ بھی نا ، چلیں ابھی بھی بہت وقت پڑا ہے ۔پڑھ لیں ، وقت قضا نہیں ہوا ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 11:04 صبح
ماشاء اللہ خیالات تو عمدہ باندھے ہیں یہ دوسری بات ہے کہ کہیں ڈھیلے ہو گئے ہیں کہیں تنگ!
ڈاکٹر ذاکر حسین کا ایک مضمون بچپن میں دوسری یا تیسری کلاس میں پڑھا تھا وہ یاد آ گیا۔ "کھٹ کھٹ کرتے رہو کچھ نہ کچھ ہو ہی جاتا ہے "
حوصلہ افزائی پر آپ کا مشکور ہوں استاد محترم ۔
ان شاء اللہ آپ کے زیر سایہ اپنا کلام بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا ۔
ہادیہ — ستمبر 17، 2018 11:07 صبح
ارے آپ بھی نا ، چلیں ابھی بھی بہت وقت پڑا ہے ۔پڑھ لیں ، وقت قضا نہیں ہوا ۔
جی پڑھ لی ۔۔ ماشاء اللہ اچھا لکھا ۔۔ابتداء اچھی ہے:)
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 11:07 صبح
جی پڑھ لی ۔۔ ماشاء اللہ اچھا لکھا ۔۔ابتداء اچھی ہے:)
شکریہ بہنا ۔
ہادیہ — ستمبر 17، 2018 11:09 صبح
شکریہ کی کوئی بات نہیں۔۔ آپ نے اصلاح سخن کے زمرے میں پوسٹ کی ہے ۔ مجھے شاعری کی کوئی سمجھ نہیں۔۔اگر ہوتی تو کوئی رائے بھی ضرور دیتی۔۔:)
اکمل زیدی — ستمبر 17، 2018 11:14 صبح
بہت اعلیٰ۔۔۔
آپ کے انداز کچھ مشکوک ہوا کرتے تھے--یونہی تو نہیں آپکو چھپا رستم کہا کرتے تھے:)
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 11:16 صبح
بہت اعلیٰ۔۔۔
آپ کے انداز کچھ مشکوک ہوا کرتے تھے--یونہی تو نہیں آپکو چھپا رستم کہا کرتے تھے:)
شکریہ اکمل بھیا ،
ہم تو پہلے ہی آپ کے شک کے زاویہ میں تھے اور آج شاید مزید شک پکا والا ہو گیا ہے ۔
اکمل زیدی — ستمبر 17، 2018 11:19 صبح
شکریہ اکمل بھیا ،
ہم تو پہلے ہی آپ کے شک کے زاویہ میں تھے اور آج شاید مزید شک پکا والا ہو گیا ہے ۔
ہم نے ملاقات میں اتنی لوگوں کی باتیں نہیں سنیں جتنی آپ کی خاموشی سنی تھی ۔ ۔۔ :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 11:21 صبح
ہم نے ملاقات میں اتنی لوگوں کی باتیں نہیں سنیں جتنی آپ کی خاموشی سنی تھی ۔ ۔۔ :)
آپ کی قدر شناسی ہے حضور ، ورنہ بندہ صرف خاک کا ہے ۔:)
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 12:54 شام
ہماری حیرانی ختم ہو تو کچھ عرض کریں۔۔۔!
بھیا اب تو آپ صدمے سے باہر آجائیں ، ہم نے ایسا کون سا خطرناک کام کر دیا ہے ؟
عظیم — ستمبر 17، 2018 1:07 شام
بھیا اب تو آپ صدمے سے باہر آجائیں ، ہم نے اس کون سا خطرناک کام کر دیا ہے ؟
ایک لڑی بنائیں عدنان بھائی اور سب سے معافی مانگیں
ہادیہ — ستمبر 17، 2018 1:11 شام
ایک لڑی بنائیں عدنان بھائی اور سب سے معافی مانگیں
معافی؟ :idontknow::eek:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DB%81%DB%92-%DB%94.103271/page-2