اصلاح کی درخواست ہے ۔

محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 7:58 صبح
السلام علیکم !
جناب اساتذہ اکرام کی خدمت میں یہ اپنی پہلی کوشش پیش کر رہا ہوں ۔ آپ کے زیر سایہ رہےکر یہاں جو کچھ سیکھا ہے وہ حاضر خدمت ہے ۔
یوں والہانہ عشق کے آداب ہوا کرتے ہیں
عشق مشک چھپتا نہیں یہ لوگ کہا کرتے ہیں
تم جو بیزار نظر آتے ہو جسم کے قفس سے
روح پر بھلا کب پہرے ہوا کرتے ہیں
سچ جو بولیں سنگسار کیے جاتے ہیں وہ
آئینہ لے کے جو گلی گلی پھرا کرتے ہیں
خلوص کی جب سے چھینی ہے سر سے چادر
لوگ تماشے اب سر بازار کیا کرتے ہیں
سخن شناس نہیں ہے تو نقیبی پھر بھی
سخن شناس تجھ سے پیار کیاکرتے ہیں
الف عین سر ،قبلہ محمد وارث سر ، محمد تابش صدیقی بھیا ، عظیم بھائی
محمد تابش صدیقی — ستمبر 17، 2018 8:07 صبح
و علیکم السلام
پہلے مجھے آنکھیں ملنے دیں۔ :surprise:
بہت خوشی ہوئی آپ کی کاوش دیکھ کر۔
ابھی دفتر کی مصروفیت نے گھیرا ہوا ہے۔ اساتذہ کی آراء بھی آ جائیں گی۔
وقت نکال کر تفصیلی رائے دوں گا ان شاء اللہ۔ :)

محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 8:09 صبح
و علیکم السلام
پہلے مجھے آنکھیں ملنے دیں۔ :surprise:
بہت خوشی ہوئی آپ کی کاوش دیکھ کر۔
ابھی دفتر کی مصروفیت نے گھیرا ہوا ہے۔ اساتذہ کی آراء بھی آ جائیں گی۔
وقت نکال کر تفصیلی رائے دوں گا ان شاء اللہ۔ :)
بھیا یہ سب آپ کی پر خلوص محبتوں کا نتیجہ ہے جو ہم نے بھی ہمت کر ہی ڈالی ۔
م حمزہ — ستمبر 17، 2018 8:18 صبح
السلام علیکم !
جناب اساتذہ اکرام کی خدمت میں یہ اپنی پہلی کوشش پیش کر رہا ہوں ۔ آپ کے زیر سایہ رہےکر یہاں جو کچھ سیکھا ہے وہ حاضر خدمت ہے ۔
یوں والہانہ عشق کے آداب ہوا کرتے ہیں
عشق مشک چھپتا نہیں یہ لوگ کہا کرتے ہیں
تم جو بیزار نظر آتے ہو جسم کے قفس سے
روح پر بھلا کب پہرے ہوا کرتے ہیں
سچ جو بولیں سنگسار کیے جاتے ہیں وہ
آئینہ لے کے جو گلی گلی پھرا کرتے ہیں
خلوص کی جب سے چھینی ہے سر سے چادر
لوگ تماشے اب سر بازار کیا کرتے ہیں
سخن شناس نہیں ہے تو نقیبی پھر بھی
سخن شناس تجھ سے پیار کیاکرتے ہیں
الف عین سر ،قبلہ محمد وارث سر ، محمد تابش صدیقی بھیا ، عظیم بھائی
بہت بہت بہت سی داد پیشِ خدمت ہے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 8:22 صبح
بہت بہت بہت سی داد پیشِ خدمت ہے۔
حمزہ بھائی داد ہم قبول نہیں کرسکتے جب تک اساتذہ کی جانب سے پسندیدگی کی سند نہیں مل جاتی ۔
اس وقت تک آپ انتظار کریں ۔
محمد خلیل الرحمٰن — ستمبر 17، 2018 8:22 صبح
ہائیں نقیبی بھائی آپ بھی کیا چپکے چپکے شاعر بن بیٹھے؟
اساتذہ کی آمد سے پہلے ہم ہی اپنے ہاتھ صاف کرلیں۔ لیجیے ہماری صلاح ملاحظہ فرمائیے۔
کیا عجب عشق کے آداب ہوا کرتے ہیں
عشق چھپتا نہیں ، یہ لوگ کہا کرتے ہیں
نیز ہماری ناچیز کوشش پر بھی نظر ڈالیے
شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 8:25 صبح
ہائیں نقیبی بھائی آپ بھی کیا چپکے چپکے شاعر بن بیٹھے؟
اساتذہ کی آمد سے پہلے ہم ہی اپنے ہاتھ صاف کرلیں۔ لیجیے ہماری صلاح ملاحظہ فرمائیے۔
کیا عجب عشق کے آداب ہوا کرتے ہیں
عشق چھپتا نہیں ، یہ لوگ کہا کرتے ہیں
نیز ہماری ناچیز کوشش پر بھی نظر ڈالیے
شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ
آپ کا شکریہ سر ،
ہم تو طالب علم ہیں ۔ بس کچھ نا کچھ سیکھنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔
ابھی زمرے کا مطالعہ کرتے ہیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — ستمبر 17، 2018 8:33 صبح
السلام علیکم !
جناب اساتذہ اکرام کی خدمت میں یہ اپنی پہلی کوشش پیش کر رہا ہوں ۔ آپ کے زیر سایہ رہےکر یہاں جو کچھ سیکھا ہے وہ حاضر خدمت ہے ۔
یوں والہانہ عشق کے آداب ہوا کرتے ہیں
عشق مشک چھپتا نہیں یہ لوگ کہا کرتے ہیں
تم جو بیزار نظر آتے ہو جسم کے قفس سے
روح پر بھلا کب پہرے ہوا کرتے ہیں
سچ جو بولیں سنگسار کیے جاتے ہیں وہ
آئینہ لے کے جو گلی گلی پھرا کرتے ہیں
خلوص کی جب سے چھینی ہے سر سے چادر
لوگ تماشے اب سر بازار کیا کرتے ہیں
سخن شناس نہیں ہے تو نقیبی پھر بھی
سخن شناس تجھ سے پیار کیاکرتے ہیں
الف عین سر ،قبلہ محمد وارث سر ، محمد تابش صدیقی بھیا ، عظیم بھائی

سچ کہے پر وہی سنگسار کی پاتے ہیں سزا
لے کر آئینہ گلی میں جو پھرا کرتے ہیں
م حمزہ — ستمبر 17، 2018 8:34 صبح
حمزہ بھائی داد ہم قبول نہیں کرسکتے جب تک اساتذہ کی جانب سے پسندیدگی کی سند نہیں مل جاتی ۔
اس وقت تک آپ انتظار کریں ۔
میری ستائش آپ کی شاعری کے متعلق نہیں ہے۔ شاعری کی مجھے ہوا بھی نہیں لگی ہے۔ میرے نزدیک آپ کی شاعری کی کاوش، آپ کا شوق و ذوق اور لگن قابلِ تعریف ہے۔ باقی رہی شاعری، تو اس کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے تو اساتذہ آچکے ہیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — ستمبر 17، 2018 8:41 صبح
السلام علیکم !
جناب اساتذہ اکرام کی خدمت میں یہ اپنی پہلی کوشش پیش کر رہا ہوں ۔ آپ کے زیر سایہ رہےکر یہاں جو کچھ سیکھا ہے وہ حاضر خدمت ہے ۔
یوں والہانہ عشق کے آداب ہوا کرتے ہیں
عشق مشک چھپتا نہیں یہ لوگ کہا کرتے ہیں
تم جو بیزار نظر آتے ہو جسم کے قفس سے
روح پر بھلا کب پہرے ہوا کرتے ہیں
سچ جو بولیں سنگسار کیے جاتے ہیں وہ
آئینہ لے کے جو گلی گلی پھرا کرتے ہیں
خلوص کی جب سے چھینی ہے سر سے چادر
لوگ تماشے اب سر بازار کیا کرتے ہیں
سخن شناس نہیں ہے تو نقیبی پھر بھی
سخن شناس تجھ سے پیار کیاکرتے ہیں
الف عین سر ،قبلہ محمد وارث سر ، محمد تابش صدیقی بھیا ، عظیم بھائی
جسم کے خول سے بیزار نظر آتے ہو
روح کے بھید بھلا کِس پہ کھُلا کرتے ہیں
ہادیہ — ستمبر 17، 2018 9:16 صبح
:eek::eek::eek::hypnotized::hypnotized::hypnotized:
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 17، 2018 9:23 صبح
:D:D:D
محمد تابش صدیقی — ستمبر 17، 2018 9:35 صبح
ہائیں نقیبی بھائی آپ بھی کیا چپکے چپکے شاعر بن بیٹھے؟
ضرور آپ لوگوں سے ملاقات کا سائڈ ایفیکٹ ہے۔
محمد تابش صدیقی — ستمبر 17، 2018 9:41 صبح
عدنان بھائی پہلی چیز مضامین کا تخیل میں آنا اور ان کا ادا ہو جانا ہے، اس میں آپ ماشاء اللہ کامیاب ہیں۔
دوسری حوصلہ افزاء بات یہ کہ قوافی درست ہیں۔
اصلاح کا پہلا نکتہ یہ ہے کہ جو اصلاح ملے، اسے قبول کرنے سے پہلے سمجھا جائے۔
جیسا کہ خلیل بھائی نے 2،3 اشعار کو سانچے میں فٹ کر دیا ہے۔ تو یہ جاننے کی کوشش کیجیے کہ کیا کمی بیشی تھی جو دور کی گئی، جس وزن پر شعر درست ہوا، وہ وزن کیا ہے۔ گنگنا کر پڑھنے کی کوشش کیجیے، کوئی کلام اس وزن پر سنا ہو گا تو اس کا ردھم ذہن میں آ جائے گا۔ پھر اسی ردھم پر باقی اشعار پڑھ کر دیکھیے۔
ارے پریشان مت ہوں۔ یہ کام ایک دن میں ہونا مشکل ہے، آہستہ آہستہ چیزیں سمجھ آنا شروع ہو جائیں گی۔ اصلاح سخن میں دیگر احباب کو ملنے والی اصلاح کو بھی بغور سمجھا کیجیے۔ :)
عرفان سعید — ستمبر 17، 2018 9:50 صبح
ماشاءاللہ! کیا شاعرانہ نقب لگائی ہے نقیبی بھائی
اب آپ اس میدان میں کودے ہیں تو "وزن" کا خاص خیال رکھیں۔ اور املا کی غلطی اس "وزن" کو جتنا نقصان پہنچاتی ہے اس کا تو اندازہ ہی نہیں۔
م حمزہ — ستمبر 17، 2018 10:26 صبح
ماشاءاللہ! کیا شاعرانہ نقب لگائی ہے نقیبی بھائی
اب آپ اس میدان میں کودے ہیں تو "وزن" کا خاص خیال رکھیں۔ اور املا کی غلطی اس "وزن" کو جتنا نقصان پہنچاتی ہے اس کا تو اندازہ ہی نہیں۔
"محفلین کراچی" کی نشست کے دوران انہوں نے جتنا کچھ کھایا پیا تھا اس سے نہیں لگتا کہ ان کو "وزن" کا کوئی مسئلہ ہوگا۔
الف عین — ستمبر 17، 2018 10:35 صبح
ماشاء اللہ خیالات تو عمدہ باندھے ہیں یہ دوسری بات ہے کہ کہیں ڈھیلے ہو گئے ہیں کہیں تنگ!
ڈاکٹر ذاکر حسین کا ایک مضمون بچپن میں دوسری یا تیسری کلاس میں پڑھا تھا وہ یاد آ گیا۔ "کھٹ کھٹ کرتے رہو کچھ نہ کچھ ہو ہی جاتا ہے "
محمد تابش صدیقی — ستمبر 17، 2018 10:38 صبح
ڈاکٹر ذاکر حسین کا ایک مضمون بچپن میں دوسری یا تیسری کلاس میں پڑھا تھا وہ یاد آ گیا۔ "کھٹ کھٹ کرتے رہو کچھ نہ کچھ ہو ہی جاتا ہے "
ماشاء اللہ
اللہ تعالیٰ حافظہ سلامت رکھے۔ آمین۔
مجھے تو یونیورسٹی میں پڑھی باتیں یاد نہیں، دوسری تیسری تو بہت دور کی بات۔ :)
فرقان احمد — ستمبر 17، 2018 10:46 صبح

:eek::eek::eek::hypnotized::hypnotized::hypnotized:
:eek::eek::eek::hypnotized::hypnotized::hypnotized:
ہادیہ — ستمبر 17، 2018 10:49 صبح
دیکھیں نا فرقان بھائی عدنان بھائی کتنے "گھنے" نکلے۔۔ ہمیں کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور ان جناب صاحب نے شاعری بھی شروع کردی۔۔
صفحات: 1 2 3 4 5

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DB%81%DB%92-%DB%94.103271/