بحرِ طویل

عباد اللہ — جون 18، 2016 5:35 شام
عشق عجب سنگِ گراں اب نہ رہے تاب و تواں شیخ پئے راحتِ جاں حسن پہ ہر دم نگراں خوار ہیں سب حیلہ گراں کاملِ فن پیرِ مغاں سارا جہاں ریگِ تپاں فخرِ زمیں کوئے بتاں عشوہ گری تیغ و سناں توبہ شکن ہے یہ سماں آبلہ پا رقص کناں
آئے گئے کتنے یہاں ہم کو نہیں خوفِ زیاں نشۂ مے جائے اماں ہوش ہے اب ہم پہ گراں زمزمہ خواں جوئے رواں ایک ذرا آ تو سہی تا ہو عیاں رازِ نہاں کچھ تو بتا فیض رساں نکتہ وراں روحِ زماں یعنی کہیں کوئی نہیں صرف گماں صرف گماں
محمد ریحان قریشی — جون 18، 2016 5:47 شام
کیا بات ہے۔ کمال ۔
زیاں اور نشہ جڑ گئے ہیں انھیں درست کر لیں۔
عباد اللہ — جون 18، 2016 5:51 شام
کیا بات ہے۔ کمال ۔
زیاں اور نشہ جڑ گئے ہیں انھیں درست کر لیں۔
کیا یہ بھی تنافر ہے بھیا؟؟
محمد ریحان قریشی — جون 18، 2016 5:52 شام
کیا یہ بھی تنافر ہے بھیا؟؟
ٹائپو جناب۔
محمد ریحان قریشی — جون 18، 2016 5:53 شام
یا ہو سکتا ہے میری سکرین پر غلط دکھائی دے رہا ہو۔ ایسا کبھی کبھار ہو جاتا ہے۔
محمد تابش صدیقی — جون 18، 2016 5:58 شام
بہت عمدہ.
محمدابوعبداللہ — جون 18، 2016 6:02 شام
کمال ہے
فرقان احمد — جون 18، 2016 6:16 شام
زبردست، ماشاءاللہ
الف عین — جون 19، 2016 6:35 صبح
اس کی تقطیع کر کے تو بتائیں۔
محمد ریحان قریشی — جون 19، 2016 6:42 صبح
۔
عباد اللہ — جون 19، 2016 7:04 صبح
مفتعلن مفتعلن مفتعلن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عباد اللہ — جون 19، 2016 7:40 صبح
آداب عرض
بہت شکریہ
زبردست، ماشاءاللہ
بہت شکریہ بھائی
شکیب — جون 19، 2016 10:12 صبح
مفتعلن مفتعلن مفتعلن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فاعلتن فاعلتن بھی کہہ سکتے ہیں۔ ویسے دراصل مستفعلن ہی سے نکلا ہے۔
ویسے ایک بات بتائیں، یہ آپ کو یاد ہے؟ :)
عباد اللہ — جون 19، 2016 11:06 صبح
فاعلتن فاعلتن بھی کہہ سکتے ہیں۔ ویسے دراصل مستفعلن ہی سے نکلا ہے۔
ویسے ایک بات بتائیں، یہ آپ کو یاد ہے؟ :)
شکیب بھائی مجھے اپنا کہا کبھی یاد نہیں ہوا یا شاید میں نے کوشش ہی نہیں کی
محمدابوعبداللہ — جون 19، 2016 12:44 شام
آداب عرض
بہت شکریہ
بہت شکریہ بھائی
:)
عباد اللہ — جون 19، 2016 12:57 شام
اس مسکراہٹ کا مفہوم ؟؟:)
سید عاطف علی — جون 19، 2016 1:15 شام
بھیا کوئی "ڈھنگ کی" (معروف) بحر اختیار کی ہوتی تو ایک غزل یا نظم ہی بن جاتی ۔ :)
عباد اللہ — جون 19، 2016 1:21 شام
بھیا کوئی "ڈھنگ کی" (معروف) بحر اختیار کی ہوتی تو ایک غزل یا نظم ہی بن جاتی ۔ :)
ڈھنگ کی بحر استعمال کی ہوتی تو آپ نے نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھنا تھا بھیا:D;)
تجربے سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا یہ کلام اور میرا خیال ہے تجربہ اچھی شے ہے الا یہ کہ بندہ ظفر اقبال کی طرح شعر کی چھابڑی لگا لے
سید عاطف علی — جون 19، 2016 1:24 شام
ڈھنگ کی بحر استعمال کی ہوتی تو آپ نے نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھنا تھا بھیا:D;)
تجربے سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا یہ کلام اور میرا خیال ہے تجربہ اچھی شے الا یہ کہ بندہ ظفر اقبال کی طرح شعر کی چھابڑی لگا لے
ارے نہیں بھائی! ایسیتو کوئی بات نہیں۔شعر تو اچھا ہے ، بات بحر کی تھی وہ بھی ازراہ تفنن ۔
نیرنگ خیال — جون 19، 2016 1:30 شام
عشق عجب سنگِ گراں اب نہ رہے تاب و تواں شیخ پئے راحتِ جاں حسن پہ ہر دم نگراں خوار ہیں سب حیلہ گراں کاملِ فن پیرِ مغاں سارا جہاں ریگِ تپاں فخرِ زمیں کوئے بتاں عشوہ گری تیغ و سناں توبہ شکن ہے یہ سماں آبلہ پا رقص کناں
آئے گئے کتنے یہاں ہم کو نہیں خوفِ زیاں نشۂ مے جائے اماں ہوش ہے اب ہم پہ گراں زمزمہ خواں جوئے رواں ایک ذرا آ تو سہی تا ہو عیاں رازِ نہاں کچھ تو بتا فیض رساں نکتہ وراں روحِ زماں یعنی کہیں کوئی نہیں صرف گماں صرف گماں
سائیکل اٹھا کر شعر پڑھنے نکل آیا۔ شعر ختم ہوا تو پتا چلا گھر سے دو کلومیٹر دور ہوں۔ اب روزے میں واپس کیسے جاؤں۔ :)
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D9%90-%D8%B7%D9%88%DB%8C%D9%84.90502/