سر
ظہیراحمدظہیر آخری شعر بالخصوص مسئلہ بنا ہوا ہے۔ آپ نے اوپر مراسلہ جات دیکھے ہوں گے
آپ کے اس مراسلے کے بعد دیگر مراسلہ جات غور سے دیکھے ہیں ۔ پہلے سرسری سا گزر گیا تھا ۔ سچی بات یہ ہے اس شعر کی سب سے آخری صورت ہی درست ہے کہ معنی خیز ہے اور ابلاغ بھی ہورہا ہے ۔ اس سے پہلے کی تمام صورتیں مبہم بدرجہء مہمل تھیں ۔ میری رائے میں اس آخری صورت ہی کو رکھئے ۔
امان بھائی ، ایک مشورہ بے طلب دے رہا ہوں اور وہ یہ کہ اپنے شعر کو الفاظ کا اسیر مت بنائیے ۔ بلکہ الفاظ کو اپنے مدعا کا اسیر بنائیے ۔ یعنی شعری خیال کا ذہن میں پہلے آنا شرط ہے ۔ پھر اس کے مطابق الفاظ اور پیرایہ چنا جائے گا ۔ اگر ایسا نہیں تو پھر قافیہ پیمائی ہی رہ جاتی ہے ۔
امان بھائی ، امید ہے کہ اسے مثبت انداز میں لیں گے ۔