جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں . .

محمداحمد — ستمبر 23، 2016 8:50 صبح
کی وجہ سے عارفانہ :عافانہ " ہوگیا اور اسی سے تحریک پا کر زہن میں یہ جملہ بن گیا کے اب "تجاہل عافانہ" میں ہی عافیت ہے . . . :D

:)
ویسے ہم نے تو ایک ہی لفظ چوتھی بار ایک ہی انداز میں لکھنے پر نشاندہی کی تھی۔ ناقص املا کی ریٹنگ اس لئے پاس نہیں کی کہ وہ تاحال منفی گنی جاتی ہے۔
بہرکیف!اب ان بے کار کی باتوں میں دھاگہ مزید خراب کرنے سے بہتر ہے کہ چپ سادھ لی جائے۔ :)
محمداحمد — ستمبر 23، 2016 8:52 صبح

شہد کی مکھی اور پھولوں کی مہک :p:D
محمداحمد — ستمبر 23، 2016 9:00 صبح

شہد کی مکھی اور پھولوں کی مہک :p:D
فاخر رضا — ستمبر 23، 2016 9:42 صبح
فاخر رضا مکھی نہ بنو . . . . :)
اور اگر بننا ہی ہے تو ... شہد کی بنو تاکے صرف پھول نظر میں رہیں.
اوکے. آپ کا حکم سر آنکھوں پر. آپ سے ویسے بھی ناراضگی افورڈ نہیں کر سکتا. آئندہ ایسا نہیں ہوگا انشاءاللہ
فاخر رضا — ستمبر 23، 2016 9:45 صبح
جہاں تک اشعار کا تعلق ہے ان پر کوئی رائے نہیں ہے. اس طرح کی بھی ریٹنگ ہونی چاہیے. مثلاً نو کمینٹ
فاخر رضا — ستمبر 23، 2016 9:45 صبح
کوئی پھول جب نظر آئے گا تو ضرور کمینٹ کروں گا
محمداحمد — ستمبر 23، 2016 11:06 صبح
لگتا ہے یہاں معاملہ کچھ اور چل رہا ہے اس لیے انتہائی معذرت کے ساتھ تدوین کر رہا ہوں۔

یہاں تو ایک وقت میں نہ جانے کتنے معاملے چلتے ہیں۔
آپ نے ناحق تدوین کی۔
الف عین — ستمبر 23، 2016 11:19 صبح
ایک شعر درست ہے، دوسرا۔ لیکن میری‘ کی جگہ ’مری‘ کا محل ہے۔ پہلا شعر بحر سے خارج ہے۔
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 11:23 صبح
اگر آپ تمہید (اولین نہ کہ تدوین شدہ) نہ لکھتے تو اسے محض شاعری ہی سمجھا جاتا۔
یقین جانئیے میں نے کوئی تندوین نہیں کی تمہید میں . . . جیسی تھی ویسی ہی ہے بس عنوان بدل دیا "تحریک" کی جگہ مصرع لگا دیا بس . .
محمداحمد — ستمبر 23، 2016 11:29 صبح
بات ہماری اونچی ہر ایک بات میں رہے
ہم خود پسند لوگ حصار ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے

اصلاح کا کام تو آپ جانیں یا اساتذہ !
میں صبح پہلے شعر کے حوالے سے یہ تجویز دینا چاہ رہا تھا اور ساتھ میں رائے بھی لیکن باوجوہ اُسے حذف کر دیا تھا۔ پھر فاخر میاں آگئے اور بات اُسی رُخ پر چل نکلی جس سے میں نے احتراز برتا تھا۔ بہرکیف اب لکھ رہا ہوں۔
اونچی ہماری بات ہر اِک بات میں رہے
ہم خود پسند تھے قید اپنی ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 11:30 صبح
ایک شعر درست ہے، دوسرا۔ لیکن میری‘ کی جگہ ’مری‘ کا محل ہے۔ پہلا شعر بحر سے خارج ہے۔
بہت شکریہ ...محترم ...
معتبر پڑھنے والوں سے استدعا ہے کچھ رہنمائی کریں اسے استاد محترم کی نشاندہی کے مطابق
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 11:32 صبح
اصلاح کا کام تو آپ جانیں یا اساتذہ !
میں صبح پہلے شعر کے حوالے سے یہ تجویز دینا چاہ رہا تھا اور ساتھ میں رائے بھی لیکن باوجوہ اُسے حذف کر دیا تھا۔ پھر فاخر میاں آگئے اور بات اُسی رُخ پر چل نکلی جس سے میں نے احتراز برتا تھا۔ بہرکیف اب لکھ رہا ہوں۔
اونچی ہماری بات ہر اِک بات میں رہے
ہم خود پسند تھے قید اپنی ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
:applause: اعلیٰ ...سر جی ...آپ نے تو مس خام کو کندن بنا دیا
عبدالقیوم چوہدری — ستمبر 23، 2016 11:32 صبح
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
محفل پر جم کاربٹ کے شاگرد بھی ہیں کیا ؟
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 11:40 صبح
لگتا ہے یہاں معاملہ کچھ اور چل رہا ہے اس لیے انتہائی معذرت کے ساتھ تدوین کر رہا ہوں۔
آپ معاملے سے برطرف ..صرف شاعری پر ہی بات کرتے تو مناسب تھا . . .
سید عاطف علی — ستمبر 23، 2016 11:42 صبح
اصلاح کا کام تو آپ جانیں یا اساتذہ !
میں صبح پہلے شعر کے حوالے سے یہ تجویز دینا چاہ رہا تھا اور ساتھ میں رائے بھی لیکن باوجوہ اُسے حذف کر دیا تھا۔ پھر فاخر میاں آگئے اور بات اُسی رُخ پر چل نکلی جس سے میں نے احتراز برتا تھا۔ بہرکیف اب لکھ رہا ہوں۔
اونچی ہماری بات ہر اِک بات میں رہے
ہم خود پسند تھے قید اپنی ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
یہاں بھی تھے زائد رہ گیا شاید۔ محمد احمد بھائی۔
محمداحمد — ستمبر 23، 2016 11:46 صبح
یہاں بھی تھے زائد رہ گیا شاید۔ محمد احمد بھائی۔

درست کہا!
صبح سے شام تک آتے آتے مصرعہ بدل گیا۔ :)
"تھے" کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
اونچی ہماری بات ہر اِک بات میں رہے
ہم خود پسند قید اپنی ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 11:51 صبح
یہاں بھی تھے زائد رہ گیا شاید۔ محمد احمد بھائی۔
شکریہ قبلہ . . . آپ کی قیمتی توجہات کا . . .
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 11:56 صبح
جہاں تک اشعار کا تعلق ہے ان پر کوئی رائے نہیں ہے. اس طرح کی بھی ریٹنگ ہونی چاہیے. مثلاً نو کمینٹ
تو آپ سے رائے مانگی کس نے تھی . . . :LOL:
محمد وارث — ستمبر 23، 2016 12:15 شام
تو آپ سے رائے مانگی کس نے تھی . . . :LOL:
بری بات ہے زیدی صاحب، جب آپ کوئی چیز پبلک فورم پر پیش کر دیتے ہیں‌ تو پھر ہر کسی کو حق حاصل ہو جاتا ہے کہ اس پر جیسا چاہے تبصرہ کرے۔ :)
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 12:18 شام
بری بات ہے زیدی صاحب، جب آپ کوئی چیز پبلک فورم پر پیش کر دیتے ہیں‌ تو پھر ہر کسی کو حق حاصل ہو جاتا ہے کہ اس پر جیسا چاہے تبصرہ کرے۔ :)
جی ..وارث بھائی ...بہتر:unsure: ..وہ تو یوں ہی مذاق میں کہا.....آپ تو جانتے ہیں میری عادت . . . :D

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A8-%D8%B1%D9%86-%D9%BE%DA%91%D8%A7-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%D8%AA%D9%86%DB%8C-%D9%86%D9%82%D8%A7%D8%A8%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%AA%D8%B1-%DA%AF%D8%A6%DB%8C%DA%BA.92072/page-2