جسارتِ مکرر-طالبِ اصلاح

سید عمران — اپریل 18، 2019 11:52 صبح
یوں بھی تو ہو سکتا ہے فلسفی جی کہ کسی تقریب میں اکمل بھائی مہمان خصوصی ہوں اور بھیا تقریب میں شامل ہوں ،حاضرین پر اپنا رعب ڈالنے کے لیے اکمل بھائی سے ملنے اسٹیچ پر جائیں اور وہاں موجود سیکورٹی بھیا کو اکمل بھائی سے ملنے ہی نا دے ، تب بھیا کو لازمی اپنے کہے یہ الفاظ یاد آئیں گے ۔
آپ تو جب بولنا چھپڑ پھاڑ کر بولنا!!!
اکمل زیدی — اپریل 18، 2019 11:52 صبح
دنیا ہر بڑے آدمی کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔ آپ ایسے ہی استقامت کے ساتھ لکھتے رہیے۔ کل یہی لوگ ضرورت کے تحت آپ کو فون کر کے آپ کے اشعار کا مطلب پوچھیں گے۔
:eek:
سید عمران — اپریل 18، 2019 11:54 صبح
صرف یہی ایک بات میں نے سنجیدہ لکھی تھی جس کو آپ حضرات نے مزاح میں اڑا دیا۔ :freaked-out:
اچھا، ہم سمجھے آپ نے صرف یہی ایک بات مزاح میں لکھی تھی!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 18، 2019 11:55 صبح
صرف یہی ایک بات میں نے سنجیدہ لکھی تھی جس کو آپ حضرات نے مزاح میں اڑا دیا۔ :freaked-out:
مطلب آپ آج پکی والی توبہ کروانا چاہ رہے ہیں اکمل بھائی سے ۔:LOL:
فرقان احمد — اپریل 18، 2019 11:55 صبح
معذرت، پڑھی اب ہے، تبصرہ پہلے کر دیا۔ اصلاح ہم بعد میں فرمائیں گے، پہلے یہ بتائیے کہ یہ غزل ہے یا نظم ۔۔۔! :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 18، 2019 11:56 صبح
آپ تو جب بولنا چھپڑ پھاڑ کر بولنا!!!
یہی تو ایک فن ہے جس میں ہم ہرفن مولا ہیں ۔
سید عمران — اپریل 18، 2019 11:56 صبح
معذرت، پڑھی اب ہے، تبصرہ پہلے کر دیا۔ اصلاح ہم بعد میں فرمائیں گے، پہلے یہ بتائیے کہ یہ غزل ہے یا نظم ۔۔۔! :)
ہمممم۔۔۔
کل تک سوچ کر جواب دیں گے!!!
اکمل زیدی — اپریل 18، 2019 11:56 صبح
معذرت، پڑھی اب ہے، تبصرہ پہلے کر دیا۔ اصلاح ہم بعد میں فرمائیں گے، پہلے یہ بتائیے کہ یہ غزل ہے یا نظم ۔۔۔! :)
غزل کی کوشش۔ ۔ ۔
فرقان احمد — اپریل 18، 2019 11:56 صبح
مزید یہ کہ، آپ نے خود لکھی ہے تو بے وزن ہی ہو گی۔ اگر کسی سے لکھوائی ہے تو کتنے میں معاملہ طے پایا۔ ہمیں بھی ان سے ملوائیے ۔۔!
سید عمران — اپریل 18، 2019 11:56 صبح
یہی تو ایک فن ہے جس میں ہم ہرفن مولا ہیں ۔
کبھی چھپڑ والے ہوٹل میں ہی سہی چائے بھی پلادیں!!!
سید عمران — اپریل 18، 2019 11:57 صبح
یہ شاعری کی کوئی نئی صنف ایجاد ہوئی ہے؟؟؟
:eek::eek::eek:
اکمل زیدی — اپریل 18، 2019 11:58 صبح
مزید یہ کہ، آپ نے خود لکھی ہے تو بے وزن ہی ہو گی۔ اگر کسی سے لکھوائی ہے تو کتنے میں معاملہ طے پایا۔ ہمیں بھی ان سے ملوائیے ۔۔!
کچھ مرچیں اور نمک اور چھڑک دیں۔۔۔اگر بچا ہو تو۔ ۔ ۔ :oops:
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 18، 2019 11:58 صبح
کبھی چھپڑ والے ہوٹل میں ہی سہی چائے بھی پلادیں!!!
یا اللہ یہ چائے نہ ہوئی افیم ہوگئی جب دیکھو آپ کی طلب جاگ جاتی ہے ۔
سید عمران — اپریل 18، 2019 11:58 صبح
مزید یہ کہ، آپ نے خود لکھی ہے تو بے وزن ہی ہو گی۔ اگر کسی سے لکھوائی ہے تو کتنے میں معاملہ طے پایا۔ ہمیں بھی ان سے ملوائیے ۔۔!
مل لیجیے عدنان بھائی سے۔۔۔
اس طرح کے کارنامے ان ہی سے منسوب ہوتے ہیں اکثر !!!
اکمل زیدی — اپریل 18، 2019 11:59 صبح
ابھی تو فاخر رضا بھائی نہیں پہنچے چاپڑ لے کر۔ ۔ ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 18، 2019 11:59 صبح
کچھ مرچیں اور نمک اور چھڑک دیں۔۔۔اگر بچا ہو تو۔ ۔ ۔ :oops:
:heehee: :heehee: :heehee:
سید عمران — اپریل 18، 2019 11:59 صبح
یا اللہ یہ چائے نہ ہوئی افیم ہوگئی جب دیکھو آپ کی طلب جاگ جاتی ہے ۔
جاگے گی کیسے؟؟؟
آپ نے پلا کر سلائی ہی کب ہے؟؟؟
سید عمران — اپریل 18، 2019 12:00 شام
ابھی تو فاخر رضا بھائی نہیں پہنچے چاپڑ لے کر۔ ۔ ۔
وہ تو سیدھا آکر بے ہوشی والی دوا سُنگھائیں گے۔۔۔
لمبے عرصے والی!!!
سید عمران — اپریل 18، 2019 12:01 شام
کچھ مرچیں اور نمک اور چھڑک دیں۔۔۔اگر بچا ہو تو۔ ۔ ۔ :oops:
یہ اشیاء ان کے پاس منوں کے حساب سے پڑی ہیں۔۔۔
آپ ذرا بھی چنتا نہ کیجیے!!!
فرقان احمد — اپریل 18، 2019 12:02 شام
ترجمہ کیفیت کا ہوتے ہیں الفاظ
زباں سے جو ادا ہوتے ہیں الفاظ
واہ واہ! لفظ ترجمہ کو کس خوبی سے شعر میں سمویا ہے آپ نے ۔۔۔! معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ یہ لفظ بھرتی کا ہے ۔۔!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%B3%D8%A7%D8%B1%D8%AA%D9%90-%D9%85%DA%A9%D8%B1%D8%B1-%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%D9%90-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.106480/page-2