سید عمران — اپریل 18، 2019 12:05 شام
واہ واہ! لفظ ترجمہ کو کس شان سے سمویا ہے آپ نے ۔۔۔! معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ یہ لفظ بھرتی کا ہے ۔۔!
حد ہوگئی یعنی کہ!!!

فرقان احمد — اپریل 18، 2019 12:06 شام
کرتے ہیں زندہ یہ مردہ ذہن کو
ہاں باعثِ جِلا ہوتے ہیں الفاظ
مردہ ذہن پر کیا زبردست لفظی چابک برسائی ہے صاحب کہ وہ بھی زندہ ہو گیا ۔۔۔ کمال ہے، قبلہ!
اکمل زیدی — اپریل 18، 2019 12:06 شام
واہ واہ! لفظ ترجمہ کو کس شان سے سمویا ہے آپ نے ۔۔۔! معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ یہ لفظ بھرتی کا ہے ۔۔!
اصلاح بھی کیجیے ساتھ۔۔
فرقان احمد — اپریل 18، 2019 12:08 شام
دیکھیے صاحب! یہ ناقابل اصلاح ہے؛ ہم تو صرف تعریف سے کام چلائیں گے ۔۔۔!
اکمل زیدی — اپریل 18، 2019 12:09 شام
دیکھیے صاحب! یہ ناقابل اصلاح ہے؛ ہم تو صرف تعریف سے کام چلائیں گے ۔۔۔!

سید عمران — اپریل 18، 2019 12:10 شام
سید عمران — اپریل 18، 2019 12:10 شام
تیری پیاری پیاری صورت کو کسی کی نظر نہ لگے!!!
اکمل زیدی — اپریل 18، 2019 12:11 شام
یکھیے صاحب! یہ ناقابل اصلاح ہے؛
پتہ نہیں کیوں۔۔۔حوصلہ شکنی نہیں ہو رہی ۔۔

فرقان احمد — اپریل 18، 2019 12:12 شام
طے کرتی ہیں درجے لذتیں یہاں
ایک حقیقت کا پتہ ہوتے ہیں الفاظ
لذتی درجات کی ترکیب سے اردو زبان و ادب کا دامن تہی تھا۔ اردو زبان بولنے والے ان نئی تراکیب سے کیسے آشنا ہو پاتے اگر آپ ایسا عبقری اس طرف قدم نہ دھرتا۔
سید عمران — اپریل 18، 2019 12:13 شام
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 18، 2019 12:14 شام
ارے ہمت نا ہاریں ،
اس موقع کے لیے تو کسی شعر نے خوب فرمایا ہے ،
شہزور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برق
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنے کے بل چلے
سید عمران — اپریل 18، 2019 12:14 شام
لذتی درجات کی ترکیب سے اردو زبان و ادب کا دامن تہی تھا۔ اردو زبان بولنے والے ان نئی تراکیب سے کیسے آشنا ہو پاتے اگر آپ ایسا عبقری اس طرف قدم نہ دھرتا۔
ہاہاہاہاہا۔۔۔
ہوہوہوہوہو۔۔۔
ہی ہی ہی۔۔۔
نہ ہوئی قرولی اکمل بھائی کے پاس۔۔۔
ورنہ آج آپ کی خیر نہیں ہونی تھی فرقان بھائی!!!
اکمل زیدی — اپریل 18، 2019 12:15 شام
آپ ہمارے دوستانہ ریٹنگ کو سچ مچ دوستانہ مت سمجھیے گا یہ ہمارا جب دل خون ہوتا ہے تو ہم اس کا استعمال کرتے ہیں ۔ ۔ ۔

محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 18، 2019 12:15 شام
پتہ نہیں کیوں۔۔۔حوصلہ شکنی نہیں ہو رہی ۔۔
ہماری جیسی فلنگ آرہی ہیں کیا ؟
اکمل زیدی — اپریل 18، 2019 12:16 شام
ارے ہمت نا ہاریں ،
اس موقع کے لیے تو کسی شعر نے خوب فرمایا ہے ،
شہزور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برق
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنے کے بل چلے
اس کا پہلا مصرعہ وہ نہیں ہے کیا "گرتے ہیں شہہ سوار ہی میدانِ جنگ میں "؟
سید عمران — اپریل 18، 2019 12:16 شام
ارے ہمت نا ہاریں ،
اس موقع کے لیے تو کسی شعر نے خوب فرمایا ہے ،
شہزور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برق
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنے کے بل چلے
تسلی دی بھی تو کیسی لنگڑی لولی۔۔۔
گھٹنے ٹوٹی۔۔۔
اکمل بھائی کوئی ضرورت نہیں ایسی لنگڑی لولی تسلیاں لینے کی!!!
اکمل زیدی — اپریل 18، 2019 12:17 شام
ہماری جیسی فلنگ آرہی ہیں کیا ؟
نہیں نہیں ابھی اس درجے کہاں پہنچا۔ ۔ ۔ ۔

محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 18، 2019 12:17 شام
آپ ہمارے دوستانہ ریٹنگ کو سچ مچ دوستانہ مت سمجھیے گا یہ ہمارا جب دل خون ہوتا ہے تو ہم اس کا استعمال کرتے ہیں ۔ ۔ ۔
آپ کو ہی شوق اٹھا تھا ،جو ٹیگ کیا ۔
ہمت ہے تو برداشت کر ورنہ پاس کر ۔
سید عمران — اپریل 18، 2019 12:17 شام
ہماری جیسی فلنگ آرہی ہیں کیا ؟
اچھا یاد دلایا۔۔۔
آپ کی سی این جی فلنگ کا ٹائم ہوگیا ہے۔۔۔
جلدی جائیے!!!
محمد وارث — اپریل 18، 2019 12:18 شام
زیدی صاحب حوصلہ رکھو۔
خیالات دلچسپ ہیں لیکن مجھے اس بحر اور اشعار کی وزن کی زیادہ سمجھ نہیں لہذا میں بھی منتظر ہوں اساتذہ کی رائے کا۔ آپ اتنی دیر میں ایک اور غزل لکھ ماریں۔
لگے ہاتھوں ۔ ۔ ۔ ۔
محمد وارث فرقان احمد محمد احمد فاخر رضا بھائیز کو بھی شامل کر لیتے ہیں
معذرت خواہ ہوں صاحبان، اس بحر کی مجھے بھی سمجھ نہیں ہے!