خائف ہیں ہست سے .....

La Alma — مئی 23، 2016 8:14 صبح

جُز قُُم کے، ہم سماوی سٙم ڈھونڈتے ہیں
خائف ہیں ہست سے عدم ڈھونڈتے ہیں
دامانِ شش جہات اب دور نہیں
دم لے لیں کچھ تو ، کوئی دم ڈھونڈتےہیں
خامہ فرسائی رکھّے وجدان کو تر
ہم تشنہ کام وہ قلم ڈھونڈتے ہیں
مقصود اپنے سے خالی ہیں ارض و سما
کیسے سمجھے کوئی، کیا ہم ڈھونڈتے ہیں
کس کس کو ذوقِ عشق ہے اپنے سوا
شہرِ الفت میں چشمِ نم ڈھونڈتے ہیں
ہم سا المٰی کوئی تماشائی نہیں
چاروں اطراف جامِ جم ڈھونڈتے ہیں

عباد اللہ — مئی 23، 2016 8:50 صبح
باقی تو سب باتیں بعد کی ہیں لیکن
اس کلام کی بحر کیا ہو گی المٰی جی؟؟
میں اپنی کم علمی کے باعث سمجھ نہیں سکا۔۔۔۔
اکمل زیدی — مئی 23، 2016 8:54 صبح
بہت خوب . . .
La Alma — مئی 23، 2016 9:36 صبح
باقی تو سب باتیں بعد کی ہیں لیکن
اس کلام کی بحر کیا ہو گی المٰی جی؟؟
میں اپنی کم علمی کے باعث سمجھ نہیں سکا۔۔۔۔

ہزج مثمّن اخرم اشتر مکفوف مجبوب
مفعولن فاعلن مفاعیل فَعَل
عباد اللہ — مئی 23، 2016 9:42 صبح
ہزج مثمّن اخرم اشتر مکفوف مجبوب
مفعولن فاعلن مفاعیل فَعَل
مجھے اپنی کم علمی پر ندامت ہے کہ میں نے آج تک کوئی غزل اس بحر میں نہیں دیکھی
امید ہے آپ نے میرے سوال کا برا نہیں مانا ہو گا۔
La Alma — مئی 23، 2016 10:53 صبح
مجھے اپنی کم علمی پر ندامت ہے کہ میں نے آج تک کوئی غزل اس بحر میں نہیں دیکھی
امید ہے آپ نے میرے سوال کا برا نہیں مانا ہو گا۔

یہاں پر کسی کی بھی کم علمی کا کوئی تذکرہ نہیں . اگر یہ بحر غزل کے لئے مخصوص نہیں تو پھر یہ تہمت کسی اور کے سر جاتی ہے .
اصلاحِ سخن کے زمرے میں پوسٹ کرنے کا واحد مقصد یہی ہے کہ شاعری کے مطلق جو شکوک و شبہات ہیں ان کو رفع کیا جائے .اور کچھ سیکھنے کو ملے.
اگر یہ اوزان غزل کے لئے مستعمل نہیں تو ایک تجربہ ہی سہی .
سر الف عین کیا ان اوزان کو غزل میں استمعال کرنا جائز ہے ؟
عباد اللہ — مئی 23، 2016 12:38 شام
اگر یہ بحر غزل کے لئے مخصوص نہیں تو پھر یہ تہمت کسی اور کے سر جاتی ہے .
یہ تہمت اگر کوئی اور بخوشی اپنے سر لینا چاہے تو ہم معذور ہیں :)
مجھے اس بحر کی قرات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
اس سے پہلے مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ کوئی ایسی بحر بھی موجود ہے
محمد ریحان قریشی — مئی 23، 2016 12:55 شام
یہ تہمت اگر کوئی اور بخوشی اپنے سر لینا چاہے تو ہم معذور ہیں :)
مجھے اس بحر کی قرات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
اس سے پہلے مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ کوئی ایسی بحر بھی موجود ہے
رباعی کا وزن ہے یہ۔ اس میں غزل کہنا جائز ہے مگر خاصا مشکل کام ہے۔
اسے پڑھنا بھی مشکل ہے۔ اور یہ جاننا کہ سارا موزوں ہے یا نہیں یہ بھی مشکل ہے۔
عباد اللہ — مئی 23، 2016 12:58 شام
رباعی کا وزن ہے یہ۔ اس میں غزل کہنا جائز ہے مگر خاصا مشکل کام ہے۔
اسے پڑھنا بھی مشکل ہے۔ اور یہ جاننا کہ سارا موزوں ہے یہ نہیں یہ بھی مشکل ہے۔
اتنی معلومات تو عروض سے مل ہی گئیں ریحان چند رباعیاں اگر آپ پیش کر سکیں ( کہ عروض نے بھی معذرت کر لی) تا کہ ہمیں بھی معلوم ہو اساتذہ نے اسے کیسے برتا ہے
فرقان احمد — مئی 23، 2016 12:59 شام
جز قم کے، ہم سماوی ستم ڈھونڈتے ہیں
خائف ہیں ہست سے عدم ڈھونڈتے ہیں
مطلع بہت جان دار ہے اور شعری لہجہ بھی نہایت منفرد!
محمد ریحان قریشی — مئی 23، 2016 1:00 شام
اتنی معلومات تو عروض سے مل ہی گئیں ریحان چند رباعیاں اگر آپ پیش کر سکیں ( کہ عروض نے بھی معذرت کر لی) تا کہ ہمیں بھی معلوم ہو اساتذہ نے اسے کیسے برتا ہے
رباعی میں کئی اوزان ملائے جا سکتے ہیں اس لیے خالص اس وزن میں رباعی ملنا بھی مشکل ہے۔
محمد تابش صدیقی — مئی 23، 2016 1:03 شام
عروض کے ذریعے
جوشؔ
محمد تابش صدیقی — مئی 23، 2016 1:08 شام
اور یہ غالب
محمد تابش صدیقی — مئی 23، 2016 1:09 شام
نوٹ: مجھے اس بحر کی الف، بے کا بھی نہیں پتہ۔
صرف گوگل میں بحر کا نام ڈالنے سے جو دو پہلے ربط سامنے آئے، پیش کر دیے۔ :)
پڑھنے میں مجھے بھی مشکل ہو رہی ہے
عباد اللہ — مئی 23، 2016 1:10 شام
حاضی کلو کے بعد کا مصرع کیا ہے بھیا؟
محمد تابش صدیقی — مئی 23، 2016 1:11 شام
حاضی کلو کے بعد کا مصرع کیا ہے بھیا؟
یہ لیں جناب
عباد اللہ — مئی 23، 2016 1:13 شام
لیجئے جناب غالب بھی ایک مصرع بے وزن کہہ گئے ہیں!!
غالب کا پکا دیا ہے کلیجہ تم نے
یاا س کی رعایت ہے؟
محمد تابش صدیقی — مئی 23، 2016 1:13 شام
لیجئے جناب غالب بھی ایک مصرع بے وزن کہہ گئے ہیں!!
غالب کا پکا دیا ہے کلیجہ تم نے
یاا س کی رعایت ہے؟
عروض انجن اتنا پرفیکٹ بھی نہیں ہے۔ :)
عباد اللہ — مئی 23، 2016 1:14 شام
کیوں تابش بھیا
ایسے کہنے سے نہ کہنا مجھے زیادہ بہتر لگا۔۔۔:)
عباد اللہ — مئی 23، 2016 1:15 شام
عروض انجن اتنا پرفیکٹ بھی نہیں ہے۔ :)
غالب کا پکا دیا ہے کلیجہ تم نے
تقطیع کیجئے اس کی​
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%A7%D8%A6%D9%81-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D8%B3%D8%AA-%D8%B3%DB%92.90041/