جی تقطیع نہیں ہو رہی۔ اور میں خود کم علمی کے باعث تقطیع کرنے سے قاصر ہوں۔ اساتذہ بہتر بتا سکتے ہیں۔
لیکن اس بات کاتجربہ ہے کہ عروض انجن بعض اوقات درست تقطیع نہیں کر پاتا۔
جی تقطیع نہیں ہو رہی۔ اور میں خود کم علمی کے باعث تقطیع کرنے سے قاصر ہوں۔ اساتذہ بہتر بتا سکتے ہیں۔
فعلن متفا مفا فعلاتن فعلن
مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ شاید آپ نے میرے جواب کا برا منایا ہے۔ وجہ سمجھ نہیں آئی۔
ارے نہیں میں نے غالب کی رباعی کا برا منایا ہے بھیا
یہ رک رک والے مصرعے پہ اچھی خاصی جنگ ہو چکی ہے۔ قتیلان غالب اور ناقدین غالب، بقول جناب وارث ، کے درمیان۔
لیجئے صاحب تنافر کی سند ملاحظہ ہو
بحر الفصاحت کے آخر میں سید قدرت اللہ نے اس پر کچھ روشنی ڈالی ہے۔ میں نے ایک جگہ جواب دیا تھا۔
کوئی پابندی نہیں ہے قانوناً لیکن روایتاً شاعر ان اوزان میں عموماً غزل نہیں کہتے۔
آپ نے جہاں سے بھی یہ رباعی لکھی ہے انہوں نے غلط مصرع لکھا ہے۔ "ہے" زاید ہے، اس کو نکال کر دیکھیں۔
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں .
بہت شکریہ .
تنافر ہر تیسری غزل میں ملتا ہے جناب۔ ایسا کوئی استاد ابھی تک تو میرے حساب سے نہیں گزرا جس کا کلام تنافر سے مکمل پاک ہو۔ اور تنافر قابل برداشت بھی ہے۔ مرزا کا ہی مصرعہ ہے
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%A7%D8%A6%D9%81-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D8%B3%D8%AA-%D8%B3%DB%92.90041/page-2