یہ میدان تو عزیزی بسمل شیخ بسمل کا ہے۔ لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ رباعی کی بحر ہے۔ بہر حال درست بھی ہو تو ایسی بحروں سے احتراز بہتر ہے۔
شکریہ تابش بھائی ..میری tention دور کرنے کا کے میری اکثر بحر کی تقطیع یہ عروض انجن صحیح نہیں بتاتا . . .
شکریہ تابش بھائی ..میری tention دور کرنے کا کے میری اکثر بحر کی تقطیع یہ عروض انجن صحیح نہیں بتاتا . . .
اعجاز صاحب، یہ رباعی کی بحر ہے، پچھلے صفحے پر اس پر بحث تھی
جی جی۔ معذرت۔ غزل پڑھ کر جب تک تبصرے پر پہنچا تو ذہن میں یہی نہیں رہا کہ مصرع پر اعتراض کیا تھا۔
یہ صرف تھیورٹیکل بحث ہے، پریکٹیکل تو ہمیں رباعی کے کسی ایک وزن میں کوئی غزل تک نہ ملتی سو غزل میں رباعی کے اوزان کو جمع کرنے کی مثال کہاں سے ملے گی۔ ویسے اگر کسی غزل میں آٹھ وزن تک جمع ہو سکتے ہیں (یہ بھی تھیورٹیکل ہے کہ ایک غزل میں زیادہ سے زیادہ تین چار اوزان ہی کی مثالیں ملتی ہیں، آٹھ کو جمع کرنے کی مثالیں مختلف غزلوں سے ملتی ہیں) تو پھر تکنیکی طور پر چوبیس کو بھی جمع کیا جانا چاہیے۔
درست .
یہ نظامِ ہضم کی بھی خرابی ہو سکتی ہے آپ فکر نہ کریں۔ کوشش کریں، بارہ ہی تو اشعار ہونگے
آئیڈیا برا نہیں .
بائیں ہاتھ کا کھیل ہے یہ تو ...
یہ شاعرہ کی خوش قسمتی ہے کہ ان کی بدولت بہت لوگوں کو سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ مجھے تنقید نظر نہیں آئی، بلکہ سیکھنے سکھانے کا عمل نظر آیا ہے۔
آپ بالکل بجا فرما رہے ہیں مگراس سے کیا مفر کہ اِس کم بخت لفظ "وزن" پر نظر پڑتے ہی ہمارے سارے مندمل زخم ہرے ہو جاتے ہیں
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%A7%D8%A6%D9%81-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D8%B3%D8%AA-%D8%B3%DB%92.90041/page-3