عشق کامل ہونہیں سکتا رقیبوں کے بنا
خوبرو لیلیٰ و قیسِ بادیہ کافی نہیں
خوب پِتّا مارنا ہوگا غزل کے واسطے
سَرسَری تمرینِ وزن و قافیہ کافی نہیں
خوبرو لیلیٰ و قیسِ بادیہ کافی نہیں
خوب پِتّا مارنا ہوگا غزل کے واسطے
سَرسَری تمرینِ وزن و قافیہ کافی نہیں
جزاکم اللہ خیرا۔
اچھا جی۔۔۔۔ اپنا اپنا خیال۔۔۔
مجھے ایک مرتبہ ایک شخص نے ایک لڑکے کے شاعر بننے کی وجوہات بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ لڑکا دل و جان سے جس لڑکی کو چاہتا تھا وہی اسکے گھر اسکی بھابی بن کر آگئی۔ اب وہ کسی کو یہ راز بتا بھی نہیں سکتا تھا اور بہت تکلیف دہ صورتحال سے دوچار ہوگیا۔ اسی شدید غم نے اس کو شاعر بنا دیا۔
بہت شکریہ نیرنگ بھائی!
میں اب تک سو سے زائد شعرا سے مل چکا ہوں ، کسی ایک کی بھی ایسی وجہ نہیں پائی۔
میرا مشاہدہ ہے کہ کچھ لوگ پیدائشی شاعر ہوتے ہیں اور کچھ اس قسم کے حادثات کے نتیجے میں شاعر بن جاتے ہیں۔
جی بالکل میری مراد خداد صلاحیتوں سے ہی تھی۔ یعنی پیدائشی طور پر کچھ لوگوں میں کچھ صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک شاعری بھی ہوتی ہے لیکن زبان پر گرفت کے بغیر کوئی بھی شاعر نہیں بن سکتا۔
اس صورتحال میں انسان کتنی کشمکش کا شکار ہوتا ہے اس کا اظہار یوں کیا تھا،