خوب پِتّا مارنا ہوگا غزل کے واسطے (قطعہ)

لئیق احمد — مارچ 18، 2014 7:58 صبح
واہ ۔۔۔ ۔! بہت خوب ۔۔!
میری کشمکش یا یہ شعر ؟ :)
محمداحمد — مارچ 18، 2014 8:01 صبح
میری کشمکش یا یہ شعر ؟ :)

شعر
لئیق احمد — مارچ 18، 2014 8:05 صبح
مجھے علم تھا میں نے مذاقاً یہ سوال کیا تھا۔ :)
نیرنگ خیال — مارچ 18، 2014 8:55 صبح
میں شاعر تو نہیں، مگر اے حسیں
میں نے جب سے، دیکھا تجھ کو
تب سے مجھ کو
شاعری آ گئی۔ :)
یا پھر
کچھ تو ہوتے ہیں محبت میں جنوں کے آثار
اور کچھ لوگ بھی دیوانہ بنا دیتے ہیں
واہ۔۔۔ جناب ذرا غور فرمائیں۔۔۔ کہ شاعر کہتا ہے۔۔۔
میں شاعر تو نہیں۔۔۔۔ :p
سبحان اللہ۔۔ کیا سچا کلام ہے۔۔۔ :D
نیرنگ خیال — مارچ 18، 2014 8:56 صبح
چلیے! جان بچی سو لاکھوں پائے۔ :)
مکمل مثال کیوں نہیں لکھی آپ نے۔۔۔۔
نیرنگ خیال — مارچ 18، 2014 9:01 صبح
آپ کا پیش کردہ قصہ تو خیر کچھ مختلف ہے۔
تاہم شاعری کے حوالے سے احمد ندیم قاسمی نے کچھ یوں کہا ہے۔

اُس کا ستم بھی عدل سے خالی نہیں ندیم
دل لے کے شاعری کا سلیقہ سکھا دیا
ویسے شاعری ذریعہِ اظہار ہے اور اسے محض عشقِ لیلیٰ سے نتھی کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ تاہم اس حقیقت سے بھی انکار نہیں ہے کہ شاعری میں جان پڑ جاتی ہے جب شعراء اس قسم کے عارضے میں مبتلا ہوتے ہیں۔ بقول شاعر:

حرف جذبوں سے رنگ پاتے ہیں
آگہی شاعری نہیں ہوتی​
اعتراف کا تصور صرف عیسائیت میں پایا جاتا ہے۔۔۔ یا مسلمانوں کے ہاں بھی یہ سلسلہ چل نکلا ہے۔۔۔ اب توبہ کی بجائے۔۔۔ :p
محمداحمد — مارچ 18، 2014 9:22 صبح
اعتراف کا تصور صرف عیسائیت میں پایا جاتا ہے۔۔۔ یا مسلمانوں کے ہاں بھی یہ سلسلہ چل نکلا ہے۔۔۔ اب توبہ کی بجائے۔۔۔ :p

لیکن یہاں شاعروں کا ذکر ہے۔ یعنی آپ کے جانے مانے "شعراء" ۔۔۔ ! :)
قافیہ پیمائی کے شائقین اس سے مستثنیٰ ہیں۔ :):p
محمداحمد — مارچ 18، 2014 9:23 صبح
واہ۔۔۔ جناب ذرا غور فرمائیں۔۔۔ کہ شاعر کہتا ہے۔۔۔
میں شاعر تو نہیں۔۔۔ ۔ :p
سبحان اللہ۔۔ کیا سچا کلام ہے۔۔۔ :D

واقعی اگر ہمیں شاعر کا نام پتہ ہوتا تو فی الفور قدم بوسی کو حاضر ہوتے۔ :D:p
محمداحمد — مارچ 18، 2014 9:25 صبح
مکمل مثال کیوں نہیں لکھی آپ نے۔۔۔ ۔

ہمیں تو اتنی ہی آتی ہے۔ آگے بھی کچھ ہے کیا؟ :confused1:
جیہ — مارچ 18، 2014 10:20 صبح
خوب قطعہ ہے۔ اس کا تو اردو محفل کینٹین میں طغرہ لگانا چاہئے :)
لئیق احمد — مارچ 18، 2014 10:32 صبح
خوب قطعہ ہے۔ اس کا تو اردو محفل کینٹین میں طغرہ لگانا چاہئے :)
یہ "طغرہ" کیا ہوتا ہے؟
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 18، 2014 10:33 صبح
ماشاء اللہ خوب قطعہ ہے بھائی صاحب!
بہت لطف آیا پڑھ کر۔
بہت شکریہ بھائی!
جزاک اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 18، 2014 10:35 صبح
خوب قطعہ ہے۔ اس کا تو اردو محفل کینٹین میں طغرہ لگانا چاہئے :)
تعریف کا شکریہ۔۔۔
طغرہ اگر لگادیا تو وہاں سے بہت سارے لوگ بھاگ جائیں گے۔
ارے ہاں آپ تو وہاں کی تھانیدارنی ہیں ۔۔۔۔ بڑی دور کی سوچی ہے آپ نے بھی۔ :)
جیہ — مارچ 18، 2014 10:38 صبح
یہ "طغرہ" کیا ہوتا ہے؟
طغرہ طغرہ ہوتا ہے :)
جیہ — مارچ 18، 2014 10:38 صبح
تعریف کا شکریہ۔۔۔
طغرہ اگر لگادیا تو وہاں سے بہت سارے لوگ بھاگ جائیں گے۔
ارے ہاں آپ تو وہاں کی تھانیدارنی ہیں ۔۔۔ ۔ بڑی دور کی سوچی ہے آپ نے بھی۔ :)
ارے نہیں :)
لئیق احمد — مارچ 18، 2014 10:43 صبح
وہ طغرہ جو ظغرہ ہوتا ہے اصل میں کیا ہوتا ہے؟
جیہ — مارچ 18، 2014 12:01 شام
وہ طغرہ جو ظغرہ ہوتا ہے اصل میں کیا ہوتا ہے؟
لغت میں تلاشیں :)
لئیق احمد — مارچ 18، 2014 12:03 شام
تو محفل کی ان جیتی جاگتی لغتوں کا کیا فائدہ؟
جیہ — مارچ 18، 2014 12:09 شام
تو محفل کی ان جیتی جاگتی لغتوں کا کیا فائدہ؟
خوش خط تحریر کو طغرہ کہتے ہیں خاص کر جب اسے فریم کرکے دیوار پر لگایا جائے۔ واللہ اعلم
لئیق احمد — مارچ 18، 2014 12:40 شام
خوش خط تحریر کو طغرہ کہتے ہیں خاص کر جب اسے فریم کرکے دیوار پر لگایا جائے۔ واللہ اعلم
شکریہ آج پہلی مرتبہ مجھے علم ہوا :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%A8-%D9%BE%D9%90%D8%AA%D9%91%D8%A7-%D9%85%D8%A7%D8%B1%D9%86%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%AF%D8%A7-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%B7%DB%92-%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81.72870/page-2