میں براہِ راست رائے دینے سے کچھ کترانے لگا ہوں، خاص طور پر ان شعروں پر جہاں نومشقی کا گمان ہوتا ہو۔ ظاہر ہے میں ذاتی طور پر تو نہیں جانتا کہ آپ کب سے شعر کہہ رہے ہیں، اور آپ کے دیگر فن پاروں کا احوال کیا ہے۔ ایک غزل کو سامنے رکھ کر کوئی رائے قائم کر لینا چنداں مفید نہیں ہوتا۔
محترم استاد!
یہ فقیر دل سے استاد کہتا ہے، اور چونکہ ایک معلم کا بیٹا ہے ، اس لئے یہ یقین رکھتا ہے
کہ استاد استاد ہوتا ہے اس کا ٹوکنا، کہنا ، تنقید اور ڈانٹ شاگرد کے لئے ہر قدم پر ضروری
ہوتی ہے چاہے شاگرد ایک شعر کہہ چکا ہو یا ایک دیوان ۔ سچ آپ کا کہا خاکسار کے لئےقیمتی
ہے اور باعث فخر ، اس مصروف دور میں کس کے پاس اتنا وقت ہے اور وہ بھی کسی کی اصلاح
کے لئے ، یہ تو اس محفل والوں کا دم ہے ، ان کی اچھائی کہ مجھ جیسے کم علم پر بھی عنایت
کا سلسلہ مسلسل رکھتے ہیں ، فقیر نے محض لفظی نہیں بلکہ دلی طور سے آپ کو استاد کہا ہے
اور معلم کا یہ بیٹا ان شاء اللہ اپنے والد کی دی ہوئی تربیت پر آنچ نہیں آنے دے گا، آپ
ڈانٹیں، سخت تنقید فرمائیں فقیر ہمیشہ طلبگار رہے گا
اللہ آپ کو صحت و تندرستی کی دولت سے مالا مال فرمائے ۔آمین