عاشقی سے بڑا رِیا ہی نہیں

کاشف اسرار احمد — جنوری 16، 2016 7:17 شام
ایک تازہ غزل اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں ۔
بحر خفیف مسدس مخبون محذوف
فاعلاتن مفاعلن فعلن
استاد محترم جناب الف عین سر سے اصلاح کی درخواست ہے دیگر احباب کے مشوروں اور تبصروں کا بھی منتظر ہوں۔
*******............********............********
عاشقی سے بڑا رِیا ہی نہیں !
کیونکہ انجام کچھ پتا ہی نہیں !
شکوہ کیوں، حرفِ زیرِ لب، آیا ؟
یہ، مُحبّت میں ضابطہ ہی نہیں !
جِس کا چہرا ہی اُس کا باطِن ہو
مردِ حق وہ کہیں مِلا ہی نہیں !
حسنِ انجام چاہتے ہو اگر
کوششیں بھی کرو، دعا ہی نہیں !
دَستکیں دے کے، سُکھ بھی لوٹ گئے
دُکھ کے ماروں سے، دَر کھُلا ہی نہیں !
اس کی تربت پہ، پھول رکھ آیا
زندگی بھر، جسے ملا ہی نہیں !
رخصتی ہاتھ اپنا لہرا کر
جو چلا میں، تَو پھر رُکا ہی نہیں !
میرے سائے میں ضِم ہے اک سایا
ساتھ ہے کون؟، کچھ پَتا ہی نہیں !
اک شکایت کا سُر بھی شامل ہے
صرف نغمہ یہ طربیہ ہی نہیں !
کیسے نقصان سہہ گیا کاشف !!
تُو جو بچّوں سے پھر ملا ہی نہیں !
سیّد کاشف
*******............********............********
سید اسد معروف — جنوری 17، 2016 4:55 شام
واہ کیا خوبصورت بات کی ہے کاشف بھائی!!
حسنِ انجام چاہتے ہو اگر
کوششیں بھی کرو، دعا ہی نہیں !
دَستکیں دے کے، سُکھ بھی لوٹ گئے
دُکھ کے ماروں سے، دَر کھُلا ہی نہیں !
اور کیا اچھے خیالات ہیں۔
اس کی تربت پہ، پھول رکھ آیا
زندگی بھر، جسے ملا ہی نہیں !

میرے سائے میں ضِم ہے اک سایا
ساتھ ہے کون؟، کچھ پَتا ہی نہیں !
سید عاطف علی — جنوری 17، 2016 5:04 شام
کاشف بھائی ریا اردو میں مؤنث استعمال ہو تی ہے۔
کاشف اسرار احمد — جنوری 17، 2016 6:08 شام
شکریہ عاطف بھائی۔
لیکن یہاں شاید بے محل نہیں ہے ؟ مؤنث ہی ہے۔
کاشف اسرار احمد — جنوری 17، 2016 6:08 شام
شکریہ اسد بھائی۔ نوازش۔
الف عین — جنوری 18، 2016 3:41 صبح
ماشاء اللہ اس میں اصلاح کی کوئی ضرورت نہیں۔
سید عاطف علی — جنوری 18، 2016 5:45 صبح
عاشقی سے بڑا رِیا ہی نہیں !
اس کا کیا مطلب ہوا ؟
کاشف اسرار احمد — جنوری 18، 2016 9:52 صبح
یہی کہ "عاشقی سے بڑا ' دھوکا' کو ئی نہیں"!
اس میں کیا غلط ہے عاطف بھائی۔
اکمل زیدی — جنوری 18، 2016 10:05 صبح
یہی کہ "عاشقی سے بڑا ' دھوکا' کو ئی نہیں"!
اس میں کیا غلط ہے عاطف بھائی۔
جہاں تک غزل کا تعلق ہے تو بلاشبہ خوب کہا لیکن جو کہا اس پر شاید تحفظات ہونگے ۔ ۔ اکثر کے کیونکے اگر عاشقی ہی ٹہری تو پھر ریا کہاں ۔۔ اس کیفیت میں ریا کا گزر نہیں ہوسکتا ۔۔۔ عاشقی تو اپنی ذات مٹادینے کا نام ہے کسی کی ذات کے لئے ...اس میں ریا آگیا تو پھر وہ کچھ اور تو ہوسکتا ہے عاشقی نہیں ...
سید عاطف علی — جنوری 18، 2016 10:05 صبح
یہی کہ "عاشقی سے بڑا ' دھوکا' کو ئی نہیں"!
اس میں کیا غلط ہے عاطف بھائی۔
کاشف میرا مطلب ہے کہ جب ریا مؤنث ہے تو بڑا کیسے ہو گئی ، بڑی ہونی چاہیئے ناں۔۔۔
اکمل زیدی — جنوری 18، 2016 10:06 صبح
عاشقی سے بڑا رِیا ہی نہیں !
کیونکہ انجام کچھ پتا ہی نہیں !
انجام تو سب کا سوچا ہوا ہوتا ہے ...کے اب وہ ہی وہ ہے میں کچھ نہیں ..........
اکمل زیدی — جنوری 18، 2016 10:07 صبح
شکوہ کیوں، حرفِ زیرِ لب، آیا ؟
یہ، مُحبّت میں ضابطہ ہی نہیں !
اس میں آپ نے خود ہی جواب دے دیا ...
اکمل زیدی — جنوری 18، 2016 10:08 صبح
حسنِ انجام چاہتے ہو اگر
کوششیں بھی کرو، دعا ہی نہیں !
بہترین... صحیح کہا
اکمل زیدی — جنوری 18، 2016 10:09 صبح
دَستکیں دے کے، سُکھ بھی لوٹ گئے
دُکھ کے ماروں سے، دَر کھُلا ہی نہیں !
اس کی تربت پہ، پھول رکھ آیا
زندگی بھر، جسے ملا ہی نہیں !
رخصتی ہاتھ اپنا لہرا کر
جو چلا میں، تَو پھر رُکا ہی نہیں !
میرے سائے میں ضِم ہے اک سایا
ساتھ ہے کون؟، کچھ پَتا ہی نہیں !
اک شکایت کا سُر بھی شامل ہے
صرف نغمہ یہ طربیہ ہی نہیں !
کیسے نقصان سہہ گیا کاشف !!
تُو جو بچّوں سے پھر ملا ہی نہیں !
خوب کہا ...سچی بات مقطع سمجھ نہیں ...آیا ..
ابن رضا — جنوری 18، 2016 2:09 شام
بہت خوب
کیا رِیا اور دھوکہ ہم معنی ہیں؟ یعنی بمطابق شرحِ شاعر ریا کو بطور دھوکا استعمال کیا گیا ہے۔ کیا میں درست سمجھا؟
سید عطوف الحسن — جنوری 18، 2016 2:11 شام
بہت کماااااال صاحب،،،،،،،،،
سید عاطف علی — جنوری 18، 2016 2:39 شام
بہت خوب
کیا رِیا اور دھوکہ ہم معنی ہیں؟ یعنی بمطابق شرحِ شاعر ریا کو بطور دھوکا استعمال کیا گیا ہے۔ کیا میں درست سمجھا؟
ریا کو بمعنی دھوکا تو بالکل استعمال کر سکتے ہیں مگر ریا کو مذکر کیسے باندھ سکتے ہیں ؟
ادب دوست — جنوری 18، 2016 3:04 شام
کیا کہنے کاشف بھائی، بہت بہت داد قبول کیجئے۔
ادب دوست — جنوری 18، 2016 3:09 شام
واہ واہ، کیا کہنے
محمد تابش صدیقی — جنوری 18، 2016 3:38 شام
بہت خوب کاشف بھائی۔
اس زمین میں کرشن بہاری نور صاحب کی غزل میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک ہے۔
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A7%D8%B4%D9%82%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DA%91%D8%A7-%D8%B1%D9%90%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA.87338/