عشق میں اب جو حال ہے میرا

سید عمران — دسمبر 3، 2021 5:08 صبح
آپ کی ترغیب یقینا رنگ لائے گی ۔
آپ کا بھڑکاوا ضرور بھڑکائے گا!!!
صابرہ امین — دسمبر 3، 2021 1:10 شام
آپ نے ان کے علم میں ضرور اضافہ فرمانا ہے!!!
ہرگز نہیں۔ لاعلمی بھی ایک نعمت ہے۔
سید عمران — دسمبر 4، 2021 5:48 صبح
ہرگز نہیں۔ لاعلمی بھی ایک نعمت ہے۔
صحیح بات ہے۔۔۔
بعض چیزوں کا علم زندگی کی تباہی و بربادی کا باعث بن جاتا ہے!!!
زوجہ اظہر — دسمبر 5، 2021 9:47 صبح
محترم اساتذہ الف عین ، ظہیراحمدظہیر محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد خلیل الرحمٰن ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی
السلام علیکم،
آپ سب کی خدمت میں ایک غزل حاضر ہے ۔ آپ سے اصلاح کی درخواست ہے۔
عشق میں اب جو حال ہے میرا
زندہ رہنا محال ہے میرا
دل کہ غم سے نڈھال ہے میرا
عشق روبہ زوال ہے میرا
جو بھی ہے آپ کی عنایت ہے
یہ دگرگوں جو حال ہے میرا
میری رسوائیاں ہیں ساتھ مرے
یہ ہی جی کا وبال ہے میرا
ڈوب جانا مرا زوال سہی
پھر ابھرنا کمال ہے میرا
مجھ سے سب پوچھتے ہیں " کیا غم ہے؟"
یہ ہی خود سے سوال ہے میرا
چشمِ حیراں مری ہوئی پرنم
آئنہ جو نڈھال ہے میرا
گر کے پاتال میں جو زندہ ہوں
منتہائے کمال ہے میرا
صابرہ امین سلامت رہیں
مزیدار ۔۔۔ اس لئے کہ اس غزل کو بارہا کئی طرح سے الٹ پلٹ کر پڑھا ہے جیسے " میرا کو تیرا"
صابرہ امین — دسمبر 5، 2021 1:22 شام
صابرہ امین سلامت رہیں
مزیدار ۔۔۔ اس لئے کہ اس غزل کو بارہا کئی طرح سے الٹ پلٹ کر پڑھا ہے جیسے " میرا کو تیرا"
پسندیدگی کا بہت شکریہ پیاری زوجہ اظہر ۔
لگتا ہے آپ کے اندر سے بھی ایک شاعرہ باہر آنے کو تیار ہیں ۔ ;)
سیما علی — دسمبر 5، 2021 2:32 شام
اچھا، حیرت ہے بھئی۔۔۔
کون سا علم کیسا علم؟؟؟
واہ ری انکساری ⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 5، 2021 2:42 شام
پسندیدگی کا بہت شکریہ پیاری زوجہ اظہر ۔
لگتا ہے آپ کے اندر سے بھی ایک شاعرہ باہر آنے کو تیار ہیں ۔ ;)
پہلے ہی امین بھائی اردو محفل کو کوس رہے ہوں گے اب لگتا ہے اظہر بھائی بھی شروع ہونے والے ہیں 😜🤣🤣
صابرہ امین — دسمبر 5، 2021 2:58 شام
پہلے ہی امین بھائی اردو محفل کو کوس رہے ہوں گے اب لگتا ہے اظہر بھائی بھی شروع ہونے والے ہیں 😜🤣🤣
نہیں ایسا ہرگز نہیں ہے بھئی۔ ہمارے کسی کام پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔
ایسا کرنے کی ہمت ہی نہیں۔:LOL:
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 5، 2021 3:03 شام
۔
سید عمران — دسمبر 6، 2021 4:40 صبح
واہ ری انکساری ⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️
ہم ویسے ہی کبھی کبھی انکساری دکھاتے ہیں، پر یار لوگوں سے وہ بھی ہضم نہیں۔۔۔
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا!!!
زوجہ اظہر — دسمبر 6، 2021 5:46 صبح
پسندیدگی کا بہت شکریہ پیاری زوجہ اظہر ۔
لگتا ہے آپ کے اندر سے بھی ایک شاعرہ باہر آنے کو تیار ہیں ۔ ;)
نہیں بھئی اتنے مشکل کام کی سکت نہیں :)
زوجہ اظہر — دسمبر 6، 2021 5:48 صبح
پہلے ہی امین بھائی اردو محفل کو کوس رہے ہوں گے اب لگتا ہے اظہر بھائی بھی شروع ہونے والے ہیں 😜🤣🤣
؟
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 6، 2021 6:23 صبح
کیونکہ شاعری ایسی چیز ہے جو سب سے زیادہ اپنے جوڑے کو ہی سنائی جاتی ہے۔ اور اگر شاعری میاں بیوی میں سے کسی ایک کو اچھی نہ لگتی ہو تو اس کی شامت آ جاتی ہے 😆
زوجہ اظہر — دسمبر 6، 2021 5:16 شام
کیونکہ شاعری ایسی چیز ہے جو سب سے زیادہ اپنے جوڑے کو ہی سنائی جاتی ہے۔ اور اگر شاعری میاں بیوی میں سے کسی ایک کو اچھی نہ لگتی ہو تو اس کی شامت آ جاتی ہے 😆
نہیں بھائی نثر بھلی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B4%D9%82-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%A8-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DB%81%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7.117779/page-4