عشق میں اب جو حال ہے میرا

صابرہ امین — نومبر 29، 2021 12:29 شام
محترم اساتذہ الف عین ، ظہیراحمدظہیر محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد خلیل الرحمٰن ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی
السلام علیکم،
آپ سب کی خدمت میں ایک غزل حاضر ہے ۔ آپ سے اصلاح کی درخواست ہے۔
عشق میں اب جو حال ہے میرا
زندہ رہنا محال ہے میرا
دل کہ غم سے نڈھال ہے میرا
عشق روبہ زوال ہے میرا
جو بھی ہے آپ کی عنایت ہے
یہ دگرگوں جو حال ہے میرا
میری رسوائیاں ہیں ساتھ مرے
یہ ہی جی کا وبال ہے میرا
ڈوب جانا مرا زوال سہی
پھر ابھرنا کمال ہے میرا
مجھ سے سب پوچھتے ہیں " کیا غم ہے؟"
یہ ہی خود سے سوال ہے میرا
چشمِ حیراں مری ہوئی پرنم
آئنہ جو نڈھال ہے میرا
گر کے پاتال میں جو زندہ ہوں
منتہائے کمال ہے میرا
الف عین — نومبر 30، 2021 5:31 صبح
عشق میں اب جو حال ہے میرا
زندہ رہنا محال ہے میرا
.. مطلع میں ایطا ہو گیا ہے، 'حال' دونوں مصرعوں میں مشترک ہے
دل کہ غم سے نڈھال ہے میرا
عشق روبہ زوال ہے میرا
... رو بہ زوال میں 'بہ' کا تلفظ محض 'ب' کے طور پر ہوتا ہے، یعنی' بزوال'کی طرح ۔ لیکن یہ محض روانی اور عام طور پر استعمال کی وجہ سے، ورنہ تکنیکی طور پر تو شاید کوئی سقم نہیں۔ دوسرے اساتذہ کا کیا خیال ہے؟ محمد وارث سید عاطف علی
جو بھی ہے آپ کی عنایت ہے
یہ دگرگوں جو حال ہے میرا
.. درست
میری رسوائیاں ہیں ساتھ مرے
یہ ہی جی کا وبال ہے میرا
.. یہی جی کا وبال... بھی درست ہے، فاعلاتن اور فعلِاتن دونوں سے اس کے ابتدائی حصے کی تقطیع کی جا سکتی ہے
ڈوب جانا مرا زوال سہی
پھر ابھرنا کمال ہے میرا
.. درست
مجھ سے سب پوچھتے ہیں " کیا غم ہے؟"
یہ ہی خود سے سوال ہے میرا
.. یہ ہی کو 'یہی' کر دو جیسا اوپر مشورہ دیا ہے
چشمِ حیراں مری ہوئی پرنم
آئنہ جو نڈھال ہے میرا
... درست
گر کے پاتال میں جو زندہ ہوں
منتہائے کمال ہے میرا
.. یہ بھی درست
صابرہ امین — نومبر 30، 2021 3:50 شام

جی بہتر استادِ محترم ،آپ کی ہدایات کی روشنی میں تبدیلیاں کر کے حاضر ہوتی ہوں۔ شکریہ
صابرہ امین — نومبر 30، 2021 9:39 شام
عشق میں اب جو حال ہے میرا
زندہ رہنا محال ہے میرا
.. مطلع میں ایطا ہو گیا ہے، 'حال' دونوں مصرعوں میں مشترک ہے
استادِ محتر م مطلع ملاحظہ کیجیے،
عشق میں اب وہ حال ہے میرا
زندہ رہنا وبال ہے میرا
الف عین — دسمبر 2، 2021 4:24 صبح
استادِ محتر م مطلع ملاحظہ کیجیے،
عشق میں اب وہ حال ہے میرا
زندہ رہنا وبال ہے میرا
درست ہے مطلع
اکمل زیدی — دسمبر 2، 2021 5:32 صبح
ڈوب جانا مرا زوال سہی
پھر ابھرنا کمال ہے میرا
واہ ۔۔۔کمال کا شعر ۔۔میڈم۔۔
سید عمران — دسمبر 2، 2021 5:41 صبح
بہت اچھے اشعار ہیں۔ ہماری تشریح مزید چار چاند لگاسکتی ہے!!
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 2، 2021 6:11 صبح
بہت اچھے اشعار ہیں۔ ہماری تشریح مزید چار چاند لگاسکتی ہے!!
ہم سب ہمہ تن گوش ہیں
سید عمران — دسمبر 2، 2021 6:19 صبح
ہم سب ہمہ تن گوش ہیں
صاحبہ غزل ناراض ہوئیں تو کون ذمہ داری لیتا ہے؟؟؟
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 2، 2021 6:22 صبح
صاحبہ غزل ناراض ہوئیں تو کون ذمہ داری لیتا ہے؟؟؟
🤔
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 2، 2021 7:14 صبح
صاحبہ غزل ناراض ہوئیں تو کون ذمہ داری لیتا ہے؟؟؟
الگ لڑی بنا لیں پیروڈی بمعہ تشریح
سید عمران — دسمبر 2، 2021 7:29 صبح
الگ لڑی بنا لیں پیروڈی بمعہ تشریح
بات الگ لڑی کی نہیں۔۔۔
غزل والی لڑکی کی ناراضگی کی ہورہی ہے!!!
صابرہ امین — دسمبر 2، 2021 8:47 صبح
واہ ۔۔۔کمال کا شعر ۔۔میڈم۔۔
سپاس گزار ہوں اکمل بھائی۔ خوشی ہوئی کہ آپ کو شعر پسند آیا ۔ سلامت رہیں۔
صابرہ امین — دسمبر 2، 2021 8:51 صبح
بہت اچھے اشعار ہیں۔ ہماری تشریح مزید چار چاند لگاسکتی ہے!!
کیوں نہیں بزرگوار ۔ ۔ آپ کوتشریح کرنے سے صرف آپ ہی روک سکتے ہیں !!
صابرہ امین — دسمبر 2، 2021 8:57 صبح
صاحبہ غزل ناراض ہوئیں تو کون ذمہ داری لیتا ہے؟؟؟
آپ جیسے پیرانہ سال پیرِ مغاں کی بات کا بھلا کون برا منا سکتا ہے۔ :biggrin:
سید عمران — دسمبر 2، 2021 9:18 صبح
کیوں نہیں بزرگوار ۔ ۔ آپ کوتشریح کرنے سے صرف آپ ہی روک سکتے ہیں !!
آپ جیسے پیرانہ سال پیرِ مغاں کی بات کا بھلا کون برا منا سکتا ہے۔ :biggrin:
آپ نے ہمیں اس کے علاوہ کچھ کہنے کے قابل نہیں چھوڑا کہ۔۔۔
جیتی رہو بٹیا!!!
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 2، 2021 9:45 صبح
آپ جیسے پیرانہ سال پیرِ مغاں کی بات کا بھلا کون برا منا سکتا ہے۔ :biggrin:
شکر ہے کہ "پیرِ گردوں" نہیں کہہ دیا 🤣🤣
اکمل زیدی — دسمبر 2، 2021 9:52 صبح
کیوں نہیں بزرگوار ۔ ۔ آپ کوتشریح کرنے سے صرف آپ ہی روک سکتے ہیں !!
اور یہ بال بہت دور جا کر گری ہے ۔۔۔اگر 6 سے زیادہ رن ہوتے تو آپ اسے اٹھا کہہ سکتے ہیں۔۔ :D
اکمل زیدی — دسمبر 2، 2021 9:53 صبح
آپ جیسے پیرانہ سال پیرِ مغاں کی بات کا بھلا کون برا منا سکتا ہے۔ :biggrin:
اور یہ بھی باونڈری لائن سے باہر۔ ۔ ۔
اکمل زیدی — دسمبر 2، 2021 9:54 صبح
آپ نے ہمیں اس کے علاوہ کچھ کہنے کے قابل نہیں چھوڑا کہ۔۔۔
جیتی رہو بٹیا!!!
اور پھر عمران بھائی نے ڈیفینسولی کھیلا اس بار ۔ ۔ ۔ :D
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B4%D9%82-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%A8-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DB%81%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7.117779/