جس کام میں تھوڑی بہت بھی سُدھ بدھ ہو لگن اسی میں مگن کرتی ہے۔ باقی
ثابت یہ ہوا کہ غزل پہلا عشق ہے آپکا
جس کام میں تھوڑی بہت بھی سُدھ بدھ ہو لگن اسی میں مگن کرتی ہے۔ باقی
سُدھ بدھ ۔ ۔ ہائے یہ بےدھیانی اور ٹائپنگ کی غلطیاں ۔ ۔ ملٹی ٹاسکنگ کے نقصانات ۔ ۔ !!!
شکریہ ۔ ۔
محترم! بالکل صحیح نشاندہی کی آپ نے۔
جی درست فرمایا آپ نے میں شاعری کی شدھ بدھ نہیں رکھتا ۔۔۔ میری پسندیدگی اور واہ مرکزی خیال اور زمین پر ہے۔
شکریہ ۔ ۔ ۔ ۔
جی ایسا لگا کہ کسی نے پوچھا ہو کہ آپ زندہ کیوں ہیں ۔ ۔ ویسے آپ کیوں پوچھنا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔
حسنِ تعلیل پہ آپ نثر فرماتی ہیں کہ " شاعری ہی زندگی ہے" تو شعر کچھ بعید نہیں۔ بس "آورد" کا دامن تھام لیجے، کوئی شاعر و ادیب کلامِ اکابر (علیہ رحمہ الرحمن) کے افتقار سے متنفیٰ نہیں ہو سکتا، مولانا اقدس تھانوی(قدس اللہ سرہ) فرماتے ہیں "اصاغر کو چاہئے کہ اکابر کی اخطاء کی تاویل فرمائے اور درست مانیں"۔ ابتداً اکابر شعراء کے بیان کردہ مضامین اسی صنعت و ترکیب پر ترتیب بدل کر لکھیں۔ "آمد" دروازہ کھل جائیگا انشاللہ۔
آداب
یا اللی یہ تیر کہیں اور چل رہے ہیں پر چوٹ ہم کو کیوں لگ رہی ہے ۔ ۔ بدر بھائ جانتے ہیں کہ ہم ان کی عنایات کے باعث کتنے ممنون ہیں اور یہ باتیں بھی " چھیڑ خوباں سے چلی جائے اسد" کا شاخسانہ ہے ۔ ہم تو خود اردو زبان کی اس مرصع کاری اور فسوں کاری کے باعث دم بخود ہیں ۔ ۔ ہاں کچھ تکنیکی اصطلاحات سے نابلد ہیں کہ ہمیشہ فرنگی زبان ہی اوڑھنا بچھونا رہی ۔ ۔ سات جنموں پر بھی یقین نہیں کہ تقاضہ کریں کہ کس جنم کے دوشی ہیں ۔ ۔ یقین کیجیئے ہم آپ کو بالکل نہیں جانتے ۔ ۔ پھر بھی انجانے میں دل دکھا ہو تو معذرت ۔ ۔
آپ غلط سمجھیں، ہمارا مقصد تو محض عزیزم بدر کی حوصلہ افزائی تھا بس، واللہ اس کے علاوہ کسی اور جانب اشارہ کرنے کی نیت نہیں تھی، جبکہ آخری جملہ ایک عمومی کیفیت کا بیان تھا.
آداب
میں عرض کر رہا تھا مولانا اقدس اشرف علی تھانوی(قدس اللہ سرہ) کی فرمودہ نصیحت کے باب میں, کہ اکابرین شعراءِ کرام و ادباءِ علام کا کلام دیکھیں رعایتوں پہ غور کریں مطالعہ کا حق ادا کریں۔
آپ جئیں ہزاروں سال ۔۔ ایسے ہی پوچھا ہے اگر بتانے میں کچھ مانع ہے تو اس بیباکی کی معزرت چاہتا ہوں۔
میری بہن گوگل کوئی اسانید کی کتاب ہے؟
آداب
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84.111739/page-4