فاعلات

الف نظامی — جون 16، 2008 5:27 صبح
فاعلات از محمد یعقوب آسی ، اقبال سائبر لائبریری سے
محمد وارث — جون 16، 2008 4:52 شام
شکریہ نظامی، یہ واقعی ایک لا جواب کتاب ہے اور کوئی سال، ڈیڑھ سال پہلے علم عروض سیکھنے میں، میں نے اس کتاب سے بہت مدد حاصل کی۔ بلکہ اسی کتاب کی وساطت سے 'فورمز' کی دنیا سے روشناس ہوا تھا۔
اور یہ کہ، میں نے اس موضوع کو 'پسندیدہ کلام' سے 'اصلاحِ سخن' میں منتقل کر دیا ہے جو کہ اس ربط کیلیئے صحیح جگہ ہے۔
والسلام
ایم اے راجا — جون 17، 2008 5:40 شام
کاش کہ یہ دستیاب ہو سکتی۔
محمد وارث — جون 18، 2008 5:22 صبح
راجا صاحب، دستیاب تو ہے، آن لائن پڑھیئے۔
یا پھر جیسی میں نے پڑھی تھی، تمام صفحات محفوظ کریں، پھر کورل ڈرا وغیرہ میں چار چار صفحوں کا ایک صفحہ پرنٹ کرنے کیلیئے بنائیے، پرنٹ کریں یا کروایں اور اسطرح ایک کتاب تیار ہوگی :)
ایم اے راجا — جون 18، 2008 6:51 شام
بہت شکریہ، وارث بھائی، اس کے لیئے یہ محنت ضرور کروں گا، لیکن وارث بھائی کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ تمام صفحات ایک دفعہ ہی محفوظ ہو جائیں میرا مطلب کے ایک کلک سے؟۔ شکریہ۔
محمد وارث — جون 19، 2008 3:50 صبح
علم نہیں راجا صاحب کہ میں نے بھی ایک ایک صفحہ ہی محفوظ کیا تھا۔ :)
الف نظامی — جون 19، 2008 4:52 صبح
تو کیا یہ کتاب مطبوعہ شکل میں موجود نہیں؟
محمد وارث — جون 19، 2008 5:15 صبح
موجود ہے لیکن وہ بھی ڈھونڈنے پڑے گی، اسکا ایک آسان حل تو یہ ہے کہ پروفیسر یعقوب آسی سے رابطہ کیا جائے، وہ بھی کافی فعال ہیں ویب پر۔ اس محفل کے رکن 'نوید صادق' صاحب کا ایک ادبی گروپ ہے 'یاہو' پر اور آسی صاحب اسکے رکن ہیں۔
الف نظامی — جون 20، 2008 5:20 صبح
شکریہ محمد وارث صاحب ، لیکن اس گروپ کا نام بھی تو بتائیں۔
محمد وارث — جون 20، 2008 5:31 صبح
اس گروپ کا نام 'مجلسِ ادب' ہے۔ نوید صادق صاحب اسکی روداد باقاعدگی سے محفل پر پوسٹ کیا کرتے تھے لیکن نہ جانے کیوں کافی عرصے سے اس موضوع پر پوسٹ نہیں کی۔
آخری روداد کا ربط یہ رہا۔
مزید برآں، نوید صادق صاحب کے دستخط میں اس گروپ کا ربط بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
دوست — جون 20، 2008 8:56 صبح
فاعلات مکمل پی ڈی ایف۔
سی شارپ میں چھوٹے سے پروگرام نے سارے پیج اتار دئیے اور باقی کام ایک پی ڈی ایف میکر نے کردیا۔:grin:
وسلام
الف نظامی — جون 21، 2008 5:54 صبح
بہت شکریہ دوست، آپ اس پی ڈی ایف میکر کا ربط بھی دے دیں۔
ایم اے راجا — جون 23، 2008 8:27 شام
جی دوست ربط دے دیں تا کہ آسانی ہو جائے۔ شکریہ۔
دوست — جون 24، 2008 1:31 صبح
ٹورینٹس سے حاصل کیا تھا۔
Image To PDF
الف عین — جون 24، 2008 5:40 صبح
اور تمہارے سی شارپ کے پروگرام نے کیا کیا تھا شاکر۔۔۔ وہ بھی تو بتاؤ۔ اور اچھا پروگرام ہو تو ڈاؤن لوڈ کے لئے مہیا کرو۔
ویسے خوشی ہو رہی ہے کہ محفل کے بہت سے ارکان اب ای سنپس جیسے سینسبل سٹروریج میں فائلیں جمع کر رہے ہیں۔ ورنہ کچھ سروسیز سے تو لگتا تھا کہ ہم اٹھائی گیرے ہیں، فائلیں لے کر بھاگنا ہے۔ اور اس کے لئے بھی ہزار شرطیبں۔ کچھ سروسیز تو شاید انڈیا نے بین کر رکھی ہیں کہ آج تک کھل ہی نہیں سکیں۔
دوست — دسمبر 15، 2008 3:47 شام
معذرت اعجاز صاحب ادب وغیرہ کے دھاگے اکثر نظر سے رہ جاتے تھے اب عروض کا طالب علم ہوا ہوں تو پڑھنے لگا ہوں ورنہ آپ کو جواب اس وقت ہی دے دیتا۔
یہ اصل میں چھوٹا سا سکرپٹ سمجھ لیں جو صفحے پر موجود تصویر اتار دیتا تھا، چونکہ ہر ویب سائٹ پر لنک بنانے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے اس لیے پہلے دیکھنا پڑتا ہے کہ لنک کیسا ہے اور صفحوں کی تعداد کتنی ہے اور وہ شروع اور ختم کہاں پر ہورہے ہیں تب یہ کام کرتا ہے۔
ش زاد — دسمبر 15، 2008 8:12 شام
بہت شکریہ، وارث بھائی، اس کے لیئے یہ محنت ضرور کروں گا، لیکن وارث بھائی کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ تمام صفحات ایک دفعہ ہی محفوظ ہو جائیں میرا مطلب کے ایک کلک سے؟۔ شکریہ۔
اس کے لیے ایک سافٹ ویر ہے میں ابھی بتاتا ہوں آپ کو
ش زاد — دسمبر 16، 2008 11:08 شام
یہ سافت ویئر تمام صفحات کو ایک ساتھ ڈاؤن لود کرنے کے لیے ہے
سافٹ ویئر یہاں سے ڈا ؤن لوڈ کریں
http://www.httrack.com/cserv.php3?File=httrack.exe
مزید معلومات
http://www.httrack.com/
http://www.softpedia.com/get/Internet/Offline-Browsers/HTTrack-Website-Copier.shtml
شکریہ
مغزل — دسمبر 17، 2008 6:01 صبح
بہت خوب جناب نظامی صاحب۔
اور دوست بھیا آپ کا بھی شکریہ
دوست — دسمبر 17، 2008 1:39 شام
یہ سافٹویر پوری ویب سائٹ اتار دیتا ہے ایسے اور سافٹویر بھی دستیاب ہیں
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AA.13116/